Tag: چلتی کار

  • نوجوان لڑکی کو زیادتی کے بعد چلتی کار سے پھینک دیا گیا

    نوجوان لڑکی کو زیادتی کے بعد چلتی کار سے پھینک دیا گیا

    بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے مزید اضافہ ہورہا ہے، مظفر نگر میں زیادتی کے بعد لڑکی کو چلتی کار سے پھینک دیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظفر نگر ضلع میں سڑک پر ایک لڑکی بے ہوشی کی حالت میں ملی، پولیس نے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی قریبی گاؤں کی رہنے والی ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہفتہ کو اپنے رشتہ دار سے ملنے گئی تھی۔

    یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ لڑکی کی نوجوان سے دوستی تھی۔ جس نے اسے بہانے سے بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی گاڑی سے پھینک دیا۔ پولیس نے زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع میں کام کی تلاش میں آئی ایک قبائلی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق دو ملزمان نے کام دلوانے کے بہانے خاتون کو اجین سے تقریباً 20 کلومیٹر دور تاجپور لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ حلقہ میں ایک خاتون کے نیم برہنہ حالت میں گھومنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، معلوم ہوا کہ خاتون کے ساتھ کسی نے زیادتی کی ہے۔

    7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار

    تحقیقات کی گئی تو یہ خبر درست ثابت ہوئی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • چلتی کار سے پٹاخے پھینک کر لوگوں کو تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

    چلتی کار سے پٹاخے پھینک کر لوگوں کو تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

    چلتی کار کی کھلی چھت سے سڑک پر پٹاخے پھینکنے کر لوگوں کو تنگ کرنے والے نوجوانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا۔

    سوشل میڈیا پر بھارتی شہر گروگرام کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سیاہ فورڈ گاڑی کے کھلے سن روف سے نوجوانوں کا ایک گروپ پٹاخے پھوڑ رہا ہے۔ گروگرام پولیس نے گزشتہ روز تینوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے کہا کہ تینوں کی شناخت وویک، جتن اور لوکیش کے نام سے ہوئی جو چلتی کار کی چھت سے پٹاخے پھوڑ رہے تھے اور انھیں وائرل ویڈیو کے بعد گرفتار کیا گیا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو بعد میں ضمانت دے دی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش کے پیش نظر انھیں چھوڑ دیا گیا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں سے ایک نوجوان ایس یو وی کے آدھے کھلے دروازے سے لٹکا ہوا ہے اور گاڑی تیز رفتاری سے شہر کے گالف کورس روڈ سے گزر رہی ہے جب کہ دیگر لڑکے پٹاخے پھوڑ رہے ہیں۔

    اس خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی جس کے بعد تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

    ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ سیاہ فورڈ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ کار راجپال نامی ایک شخص کی ہے، جو ملزم لوکیش کا رشتہ دار ہے۔

    پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل بلجیت سنگھ کی جانب سے شکایت دائر کرنے کے بعد کارروائی کی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ ڈرائیور نہ صرف اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال رہا تھا بلکہ دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال رہا تھا۔ قانون کے مطابق کارروائی کی جانی چاہیے۔