Tag: چلی

  • چلی میں طلبا کا تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاج

    چلی میں طلبا کا تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاج

    سان تیاگو: چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں حکومت کی جانب سے تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے پر طلباء تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کیاگیا.

    2

    تفصیلات کےمطابق طلبا تنظمیوں نے بدھ کے روز چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں صدر کی جانب سے تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے پر احتجاج کیا، صدر نے غریب طلباء کے لیے مراعات، نئے اسکول اور ہر طالب علم کے لیے یونیورسٹی سطح کی تعلیم مفت کرنے کا وعدہ کیا تھا.

    4

    چلی کی طلباء تنظمیوں کےاحتجاج کےدوران میٹرواسٹیشن عارضی طور پر بند کردیا گیا، ناخوش طلباکومنتشرکرنےکیلئے پولیس نے آنسوگیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، پولیس نےمتعدد طلباء کو احتجاج کرنے کے باعث گرفتار کرلیا.

    5

    گذشتہ سال کانگریس نے تعلیمی اصلاحات کی پہلی سیریز کی منظوری دے دی تھی اور سرکاری اسکولوں کی منتخب داخلوں کی پالیسیوں کو ہٹا دیا تھا.

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی اصلاحات کافی نہیں ہیں، حکومت تمام طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم مفت فراہم کرے.

    6

    یاد رہے طلباء کی جانب سے چلی کے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے 2011 سے اب تک سینکڑوں احتجاج کئے گئے ہیں، ان مظاہروں میں کئی طلبا جان کی بازی ہار چکے ہیں.

    7

  • چلی میں سالانہ زومبی واک کا انعقاد

    چلی میں سالانہ زومبی واک کا انعقاد

    چلی کے شہر سینتیاگو میں سالانہ زومبی واک کے دوران بدروح نما انسان سڑکوں پر نکل آئے۔

    سینتیاگومیں زومبی واک دوران شرکا نے میک اپ کے زریعے خون آشام شکلیں اختیار کیں اور خوفناک لباس زیب تن کرکے خود کو ڈراؤنے حلیے میں تبدیل کیا۔

    واک کی انتظامیہ کے مطابق پانچ ہزار سے زائد افراد واک میں شریک ہوئے جبکہ زومبی واک کا مقصد معاشرے میں لوگوں کے درمیان مساوات کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

    سالانہ زومبی واک چلی سمیت دنیا کے دیگرممالک میں بھی منعقد کی جاتی ہے جبکہ زومبی پر بننے والی فلمیں بھی شائقین میں بے پناہ سراہی گئیں۔زومبی واک کی شروعات دوہزار میں کیلیفورنیا سے ہوئی۔

  • چلی:اعلٰی تعلیم مفت کرنے کے مطالبے پرمظاہرہ، پُرتشدد احتجاج

    چلی:اعلٰی تعلیم مفت کرنے کے مطالبے پرمظاہرہ، پُرتشدد احتجاج

    چلی: یونیورسٹی سطح پر مفت تعلیم کے حصول کے لئے طلباء سڑکوں پر نکل آئے،احتجاج کے دوران پولیس اور طلباء میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

    چلی کے شہر سینتیاگو میں بیس ہزار سے زائد طلبا معیار تعلیم بہتر بنانے کا مطالبہ لیے سڑکوں پر نکل آئے ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، لیکن مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

    چلی میں نومنتخب صدر نے اقتدار میں آتے ہی اسکول اور کالج میں تعلیم مفت کردی۔

    یونیورسٹی طلباء نے بھی اعلی تعلیم مفت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ڈاکارریلی : اسپین کے مارک کوما کی گیارہواں مرحلے میں شاندارفتح

    ڈاکارریلی : اسپین کے مارک کوما کی گیارہواں مرحلے میں شاندارفتح

    اسپین کے مارک کوما نے ڈاکارریلی کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ اسپینش رائڈر کی مجموعی برتری مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ کار ریس میں نینی روما لیڈ کررہے ہیں۔ چلی میں جاری ڈاکار ریلی کا گیارہواں مرحلہ چھ سو پانچ کلو میٹر پر مشتمل تھا۔

    اسپین کے مارک کوما نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مقررہ فاصلہ چھ گھنٹے اور چھتیس منٹ میں سب سے پہلے طے کیا۔ اس کامیابی کے بعد اسپینش رائڈر کی ریس میں مجموعی برتری مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

    مارک کوما کو دوسرے نمبر کے رائڈر پر باون منٹ اور چھتیس سیکنڈز کی برتری حاصل ہے۔ کار ریس میں ارجنٹائن کے فیوزا ٹیرانووا نے میدان مارلیا۔ اسپین کے نینی روما ریس میں لیڈ کررہے ہیں۔

    نینی روما کو قطر کے نصیر ال عطیہ سے خطرہ ہے۔ نصیر ال عطیہ نے تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے اسپینش ڈرائیور کے قریب پہنچ گئے ہیں۔