Tag: چل بسی

  • 6 سالہ بچی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

    6 سالہ بچی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

    پہلے دل کا مرض بڑوں بالخصوص عمر رسیدہ افراد کا مرض سمجھا جاتا تھا تاہم اب نوجوان اور کمسن بچے بھی دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کھو رہے ہیں۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہی ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 6 سالہ بچی مدھن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھن کے والدین گووند اشوک اور انوشا کے چار بچے ہیں۔ ان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں۔ یہ خاندان روزگار کی تلاش میں حیدرآباد میں مقیم اور محنت مزدوری کرتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ان کی 6 سالہ بیٹی مدھن نے گزشتہ شب سینے میں درد کی شکایت کی اور بے ہوش ہوگئی۔ والدین اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

    ڈاکٹروں کے مطابق، بچی کی موت دل کا دورہ پڑنے (ہارٹ اٹیک) کے باعث ہوئی ہے۔

     

    واضح رہے کہ یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی کمسن بچے دل کا دورہ پڑنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    گزشتہ برس ریاست تلنگانہ میں ہی ایک پانچ سالہ بچی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/five-year-old-girl-dies-of-heart-attack-145/

  • غلطی سے سرحدپار کرجانے والی ذہنی طورپر معذورخاتون بھارت میں چل بسی

    غلطی سے سرحدپار کرجانے والی ذہنی طورپر معذورخاتون بھارت میں چل بسی

    لاہور : غلطی سے سرحدپار کرجانے والی ذہنی طور پر معذورخاتون گلشن بی بی چل بسی، بھارت کی جانب سے گلشن بی بی کی لاش آج پاکستانی حکام کے حوالے کی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال میں غلطی سے سرحد پار کر جانے والی ذہنی معذور خاتون گلشن بی بی بھارت میں چل بسی، سرحد پارکرنے پر بھارتی فورسز نے گولی مار کر گلشن بی بی کو زخمی کر دیا تھا۔

    گلشن بی بی بھارت کے اسپتال میں آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گئیں ، بھارتی حکام کی جانب سے لاش آج پاکستانی حکام کے حوالے کی جائےگی۔

    گلشن کی ماں نے بتایا ہے چوبیس سال کی گلشن بی بی دو دن پہلےغلطی سے سرحد پار چلی گئی تھی، اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

    یاد رہے 20 فروری کو شکرگڑھ کے محلہ تاج پورہ کی رہائشی ذہنی معذور گلشن بی بیکرتار پورکے قریبی علاقہ بسنتر سے سرحد پار کر کے بھارتی علاقہ گورداسپور چلی گئی تھی ، جہاں انھیں بھارتی فوج  نے ٹانگ میں گولی مار کر پکڑ لیاتھا۔

      بھارتی شرپسندی، ایل او سی سےملحقہ علاقوں کے شہریوں کیلئےہدایات


    خیال رہے دو روز قبل  بھارتی شرپسندی کے پیش نظر ایل او سی سے ملحقہ علاقوں کے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کی تھی ،  ہدایات آزاد کشمیر حکومت نے 6 اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو دیں۔

    حکومت آزادکشمیر کا ہدایت نامے میں کہنا تھا کہ شہری صرف محفوظ مقامات سےگزرنے والے راستے اختیار کریں اور کسی بھی جگہ ہجوم بننے اور غیر محفوظ راستے سے اجتناب کیاجائے۔

    آزاد کشمیرحکومت نے ایل اوسی کی قریبی آبادیوں میں بنکرز تعمیر کرنے کی ہدایت کی اور کہا  رات کوغیر ضروری طور پر روشنی سے بھی گریز کیا جائے، ایل او سی کے قریب چراگاہوں میں مویشیوں کو لے جانے سےگریز کیا جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان کنٹرول پر کشیدگی برقرار ہے ، اشتعال انگیزی کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ   پلوامہ حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات بھی کشیدہ ہیں۔

    کشمیر کو منقسم کرنے والی حد بندی لائن پر تعینات دونوں ملکوں کی افواج، غلطی سے سرحد عبور کرنے والوں کو اپنے ملکوں کو واپس کردیتی ہیں۔