Tag: چل بسیں

  • معروف بھارتی اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں

    معروف بھارتی اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں

    بھارتی اداکارہ پریا مراٹھے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز 38 سالہ بھارتی اداکارہ پریا مراٹھے کی موت کی خبر سامنے آئی جس نے سب کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق نوجوان اداکارہ گزشتہ کئی برسوں سے کینسر میں مبتلا تھیں تاہم گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں چل بسیں۔

    پریا مراٹھے نے بہت سی بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ 2012 میں انہوں نے ساتھی اداکار شانتانو سے شادی کرلی تھی۔

    اداکارہ کی موت پر شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی بھوجپوری اداکارہ انجلی راگھو نے ساتھی اداکار کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پر بھوجپوری فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    معروف ٹک ٹاک اسٹار 36 برس کی عمر میں چل بسیں

    بھوجپوری اداکارہ انجلی راگھو سے اداکار و گلوکار پَون سنگھ نے ایک پروموشنل تقریب کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گانے ”سَیّاں سیوا کرے”کی تقریب کے دوران پَون سنگھ نے انجلی کی کمر پر ان کی اجازت کے نامناسب انداز میں ہاتھ رکھا اور اداکارہ سے غیرمناسب مذاق بھی کیا۔

  • مشہور فٹنس انفلوئنسر چل بسیں

    مشہور فٹنس انفلوئنسر چل بسیں

    نیوزی لینڈ کی مشہور فٹنس انفلوئنسر اور باڈی بلڈر راچیل چیز 41 سال کی عمر میں چل بسیں۔

     غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی مشہور فٹنس انفلوئنسر اور باڈی بلڈر راچیل چیز 41 سال کی عمر میں چل بسیں جس کے بعد پولیس نے ان کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راچیل چیز کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ  نیوزی لینڈ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق راچیل چیز 5 بچوں کی ماں ہیں اور ان کی ایک بیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے، ان کی شادی 14 سال تک قائم رہنے کے بعد فروری 2015ء میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون کے فیس بُک پر 14 لاکھ فالوورز ہیں،  وہ کم عمر سے باڈی بلڈنگ کرتی تھیں اور انہوں نے نیوزی لینڈ میں کئی مقابلے بھی جیتے تھے۔

  • بھارتی ریاست تامل ناڈوکی وزیراعلیٰ جیاللیتاچل بسیں

    بھارتی ریاست تامل ناڈوکی وزیراعلیٰ جیاللیتاچل بسیں

    چنائی : بھارتی ریاست تامل ناڈوکی خاتون وزیراعلیٰ جیاللیتاطویل علالت کےبعد68سال کی عمرمیں چل بسیں۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج معروف سیاستدان اور وزیراعلیٰ جیاللیتاچل بسیں۔

    سابق فلم اسٹار اور وزیراعلیٰ جیا للیتا22ستمبر سے بخار اور ڈی ہائی ڈیریشن کے سبب اسپتال میں داخل تھیں جہاں انہیں اتوار کو دل کا دورہ پڑا،جس کے باعث وہ پیر کی شب جان کی بازی ہارگئیں۔

    post-4

    قبل ازیں گزشتہ روز جے للیتا کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ہزاروں افراد کے جمع ہونے کے بعداسپتال کے باہر پولیس کو الرٹ کردیا گیا تھا۔

    post-1

    خیال رہے کہ چار مرتبہ ریاست کی وزیراعلیٰ رہنےوالی جیاللیتاکوریاست میں دیوی کادرجہ حاصل رہااورعوام انہیں اماں کہہ کر پکارتے تھے۔

    post-3

    جیاللیتا کی موت کی خبرپھیلنے پر چنائی کےاپالواسپتال کے باہر اور ریاست کے دیگر علاقوں میں انتہائی جذباتی مناظر دیکھنےمیں آئے۔

    post-2

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں جیاللیتا کی موت پرسات روزہ سوگ کااعلان کیاگیاہے جس دوران تعلیمی اداروں بند رہیں گے اور سرکاری دفاتر پرقومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

    post-jaya

    یاد رہےکہ 68سالہ جیا للیتا پرمتعدد مرتبہ کرپشن کے الزامات عائد کیے گئےاورانہیں2014 میں بدعنوانی کے الزام میں کچھ عرصہ جیل میں بھی گزارنا پڑا۔

    واضح رہےکہ سیاست میں آنے سے قبل جیا للیتا فلموں کی مشہورہیروئن تھیں اورانہوں نے تامل اوردیگرعلاقائی زبانوں میں بننے والی ایک 140فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔