Tag: چمن

  • پاکستان کی مغربی سرحدوں کا تحفظ ہم خود کریں گے،قبائلی رہنما

    پاکستان کی مغربی سرحدوں کا تحفظ ہم خود کریں گے،قبائلی رہنما

    چمن: بلوچستان کے قبائلی رہنماؤں نے بھارت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مغربی سرحدوں کا تحفظ ہم خود کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چمن پریس کلب کے سامنے قبائلی عمائدین کی قیادت میں بھارت مخالف مظاہرہ کیا گیا جس میں پاک فوج کی حمایت اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

    قبائلی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے،اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھانے کی کوشش کی تو بلوچستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر مشرقی اور مغربی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔

    بلوچ عمائدین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کی جانب سے جنگ کا اعلان بھی ہوا تو قبائلی عوام اپنی مجاہد فورس بنا کر پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ مل کر ملکی سرحدوں کی حفاظت پر بھیج دیں گے۔

    بھارت مخالف ریلی میں شریک مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے جن پر ’’دشمن ہمیں کمزور نہ سمجھے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا‘‘ کے نعرے درج تھے۔

  • بلوچستان میں فائرنگ،ہندو تاجر ہلاک

    بلوچستان میں فائرنگ،ہندو تاجر ہلاک

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہندو تاجر ہلاک ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق ہندو تاجر سنتوش کمہار تاج روڈ پر اپنی دکان پر بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد آئے اور ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہندو تاجر جان کی بازی ہار گیا.

    ہندو تاجر کو ہلاک کرنے کے بعد نامعلوم مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

    انجمن تاجران کے صدر محمد صادق اچکزئی کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے خلاف شہر میں تجارتی مراکز بطور احتجاج بند ہو گئے جبکہ تاجروں اور سیاسی رہنماؤں کے علاوہ ہندو برادری نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا.

    انجمن تاجران کے صدر نے بتایا کہ سنتوش کمہار کو ہر سال بھتہ دینے کے حوالے سے دھمکیاں بھی ملتی تھیں.

    یاد رہے کہ چمن شہر میں بد امنی کے دیگر واقعات کے علاوہ اغوا برائے تاوان کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے.

    *کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن سے سینیئر ڈاکٹر اغوا

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سول اسپتال چمن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے بیٹے کو اغوا کیا گیا جبکہ کہ گذشتہ ماہ ریلوے اسپتال کے ایم ایس کو بھی اغوا کیا گیا تھا.

  • چمن،پاک افغان بارڈر پرپاک فوج کا کومبنگ آپریشن

    چمن،پاک افغان بارڈر پرپاک فوج کا کومبنگ آپریشن

    چمن: پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر چمن میں ایک آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں گولہ اور بارود بر آمد کر لیا۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر چمن کے قریب ’’انٹیلی جنس کی بنیاد پرآپریشن‘‘ کیا گیا جب کہ چمن میں ہی ’’کامبنگ آپریشن‘‘ بھی کیا گیا دونوں آپریشن کے نتیجے میں 8 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں : کومبنگ آپریشن جاری، کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت چھ دہشتگرد گرفتار

    ذرائع کے مطابق گرفتارہونے والے افراد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ اور بارود سمیت دیسی ساختہ تیار بارودی سرنگیں ، دھماکہ خیز مواد ، راکٹ اور ڈیٹونیٹر بر آمد ہوئے ہیں۔

    اسی سے متعلق : کوئٹہ میں دھماکا، 70افراد جاں بحق، 112 زخمی

    خیال رہے کوئٹہ کے سول اسپتال میں خود کش حملے میں 80 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 افراد زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں اوراُن کے سہولت کاروں کا قلع و قمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ہدایات پرملک بھرمیں کامبنگ آپریشن کا دائرہ کار اور رفتار بڑھا تے ہوئے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن اور قومبنگ آپریشن ملک کے کئی حصوں میں جاری ہے جس کے دوران کئی دہشت گرد گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ بارود پکڑا گیا۔

  • ملک میں موجود دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے، میرحاصل بزنجو

    ملک میں موجود دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے، میرحاصل بزنجو

    چمن : نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں (را) اور ( خاد) کے ملوث ہونے کی باتیں فضول ہیں ملک بھر میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کیوں کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغر اچکزئی کے بھائی شہید عسکر خان اچکزئی ایڈوکیٹ کی فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    میر حاصل بزنجو نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ناقابل برداشت واقعہ ہے، یہ ہم سب کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ دیگر ممالک کے لیے بھی بڑا مسئلہ ہے۔

    سانحہ کوئٹہ نے ہماری ریڑھ کی ہڈی توڑ کر رکھ دی۔ حاصل بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہم یکسو ہوکر فیصلہ نہیں کریں گے، ہمارا خون بہتا رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسی کوئی جگہ نہیں، جہاں دہشت گرد نہیں مگر کارروائی نہیں ہوتی۔

     

  • کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن سے سینیئر ڈاکٹر اغوا

    کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن سے سینیئر ڈاکٹر اغوا

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن سے ایک سینیئر ڈاکٹر کو اغوا،مغوی ڈاکٹر غلام محمد چمن میں ریلوے اسپتال میں کام کر رہے تھے.

    تفصیلات کےمطابق چمن میں پولیس حکام نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر غلام محمد کو چمن اسپتال کے باہر سے نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا.

    پولیس کا کہنا تھاکہ اغوا کاروں کی تعداد چھ تھی جوڈاکٹر کو اغوا کرنے کے بعد ایک گاڑی میں نامعلوم مقام کی جانب لے گئے.

    گزشتہ روز اغوا ہونے والے ڈاکٹر غلام محمد ریلوے اسپتال چمن کے انچارج تھے اور وہ وہاں طویل عرصے سے کام کررہے تھے. تاہم ڈاکٹر کو اغوا کرنے کے محرکات اب تک معلوم نہیں ہوسکے.

    یاد رہے کہ چمن سے جون کے مہینے میں بھی تاجروں کے اغوا کے واقعات پیش آئے تھے جس کے خلاف تاجروں نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو بھی بند کیا تھا.

    *بلوچستان میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پرسیاسی جماعتوں کا اظہارِتشویش

    اس سے قبل رواں سال مئی میں بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں نے صوبے میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا

    واضح رہے کہ پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

  • چمن: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،پانچ دہشت گرد گرفتار

    چمن: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،پانچ دہشت گرد گرفتار

    چمن : چمن کے علاقے گلدارباغیچہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام پانچ دہشت گرد گرفتار،بارودسے بھری گاڑی سمیت اسلحےکاذخیرہ برآمدکرلیاگیا.

    تفصیلات کےمطابق ایف سی اور حساس ادارے نے چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں پر آپریشن کیا اور دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا.

    ڈی پی اواسد خان ناصر نے بتایا کہ آپریشن میں دوطرفہ فائرنگ کے بعد پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ٹوڈی گاڑی جس میں بارود کی بھرا جارہا تھا جسے شہر میں کسی بڑی کاروائی کے لئے استعمال کیا جانا تھا.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی اور حساس ادارے کی کاروائی میں گیارہ عدد دیسی بم دو کلاشکوف، دو پسٹل،تین عدد دستی بم،دو راکٹ لانچر کے گولے،ڈیوٹونیٹرز،سمیت بھاری مقدارمیں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا.

    دہشت گردوں کا تعلق افغان علاقے کنڑ سے ہیں جن کو تفیش کے لیے خفیہ مقام منتقل کردیا گیا،یاد رہے کہ پاکستانی طالبان سربراہ ملا فض اللہ بھی افغان علاقے کنڑ میں چھپا ہوا ہے.

  • ایم کیو ایم کا چمن سے گرفتار 2 افراد سے لا تعلقی کا اعلان

    ایم کیو ایم کا چمن سے گرفتار 2 افراد سے لا تعلقی کا اعلان

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے چمن سے پکڑے گئے دو افراد سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاک افغان بارڈر سے گرفتار ہونے والے دو افراد خالد شمیم اورمحسن نامی افراد کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں افراد کے بارے میں گزشتہ چار سال سے دعویٰ کیاجاتارہا کہ انہیں گرفتارکیاجاچکا ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس سے قطع نظرکہ یہ افرادکون ہیں،کب پکڑے گئےاور کہاں پکڑے گئے اورکس کی تحویل میں تھے؟ ہمارامؤقف یہ ہے کہ ان افرادکاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں۔

  • نقل کا موقع نہ ملنے پر مشتعل طلباء نے شاہراہ بلاک کردی

    نقل کا موقع نہ ملنے پر مشتعل طلباء نے شاہراہ بلاک کردی

    کوئٹہ : چمن میں ایف ایس سی کے طلبا نے امتحان میں نقل کا موقع نہ ملنے پر اودھم مچادیا۔ٹائرجلا کر کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔ کہتے ہیں سارا سال پڑھائی نہیں ہوئی نقل نہ کریں تو کیا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق مطالبات منوانے کے لئے احتجاج کرنا کوئی نئی بات نہیں، لیکن چمن کے طلبا نے انوکھا احتجاج کیا اور امتحانات میں نقل کرنے سے نہ روکنے کا مطالبہ کرڈالا ۔

    ایف ایس سی کے طلبا نے نقل کا موقع نہ ملنے پر ٹائرجلا کر کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔ طلبا کا کہنا تھا کہ پورے سال پڑھائی نہیں ہوئی۔

    امتحان پاس کرنے کے لئے اب نقل نہ کریں تو کیا کریں۔ مظاہرین نے کہا کہ بوائز کالج کے بتیس لیکچرار میں سے صرف پانچ لیکچررکالج آتے ہیں۔

    طلبا کا یہ بھی کہنا تھا کہ چھ مہینے سے کالج بغیرپرنسپل کے چل رہا تھا۔ میڈیا میں آنے کے باوجود وزیراعلیٰ نے نوٹس نہیں لیا۔

  • سانحہ لاہور: ایبٹ آباد اور چمن کی مسیحی برادری سڑکوں پر آگئی

    سانحہ لاہور: ایبٹ آباد اور چمن کی مسیحی برادری سڑکوں پر آگئی

    ایبٹ آباد+ چمن : سانحہ لاہور کے خلاف ایبٹ آباد اور چمن میں بھی مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا حکومت سے سانحہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہرسینٹ لوکس اور کیتھولک چرچ سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہر ہ کیا،مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈزا ٹھائے ہوئے تھے، جن پرپنجاب حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، حکومت اس سانحہ کے ذمنہ داران کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائے۔

    علاوہ ازیں چمن میں چرچ پر خودکش حملوں کے خلاف مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرہ سینٹ پال چرچ سے شروع ہوا اور شہر کی تمام بڑی شاہراہوں سے ہوتے ہوئے سینٹ پال چرچ پر اختتام پذیر ہوا ۔

    اس موقع پر سینٹ پال چرچ کے پادری ویکٹر بھٹی اور دیگر نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عیسائیوں کی تحفظ کو یقینی بنائے،انہوں نے کہا کہ  گرجا گھروں کے سامنے پولیس کے بجائے فوج کو تعینات کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وارداتوں میں  ملوث  سے ملک دشمن عناصر سے  آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،اور سانحہ کے ذمہ داران کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

  • چمن: کار سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    چمن: کار سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    چمن :  بائی پاس روڈ پر گاڑی میں سوارنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد ہلاک کردیا ہے۔لیویزذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا، جبکہ لیویز نے ہلاک ہونے والے دونوں افرد کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں افغان شہری اور افغان پولیس میں حاضر سروس اہلکار ہیں ۔ا

    فغان صوبہ ہلمند کے رہائشی دونوں مقتول آپس میں بھائی تھے ۔لیویزاہلکار واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔