Tag: چمن

  • چمن : ریموٹ کنٹرول دھماکہ،  6افراد زخمی

    چمن : ریموٹ کنٹرول دھماکہ، 6افراد زخمی

    چمن:  مارکیٹ کے قریب بم دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے متعدد دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ موبائل مارکیٹ کے سامنے ہوا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، زوردار دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پولیس نے تحقیقات شروع کر دی جبکہ حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واضح کہ اس سے قبل اسی علاقے سے پولیس نے 8 کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنایا تھا ۔

  • چمن: تاج روڈ پر زوردار دھماکہ ایک شخص ہلاک، آٹھ افراد زخمی

    چمن: تاج روڈ پر زوردار دھماکہ ایک شخص ہلاک، آٹھ افراد زخمی

    چمن: تاج روڈ پر دھماکہ زوردار دھماکہ متعدد افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں تاج روڈ پر گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا۔

    دھماکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں ریموٹ کے ذریعے کیا گیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے،مذکورہ مقام پر بازار ہونے کے باعث لوگوں کا کافی رش رہتا ہے۔

  • چمن: منی پیٹرول پمپس میں آتشزدگی،1 شخص جاں بحق،3زخمی

    چمن: منی پیٹرول پمپس میں آتشزدگی،1 شخص جاں بحق،3زخمی

    چمن : منی پیٹرول پمپس میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ چمن میں بوغرہ روڈ کے مین چوک پر قائم منی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،

    جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نزدیک موجود دو گاڑیوں اور چھ موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ۔آگ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک معصوم بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

    آتشزدگی سے ہزاروں لیٹر تیل جل کر خاکستر ہوگیا، جس سے منی پیٹرول پمپ کے مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

  • چمن: مال روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ, 3افراد زخمی

    چمن: مال روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ, 3افراد زخمی

    چمن : مال روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

    سرحدی شہر چمن کے مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر تین روز کے وقفے کے بعد ایک اور موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ ہوا، موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے سارا شہر لرز اٹھا، ایس ایچ او سٹی تھانہ شاہد سلیم کے مطابق مال روڈ پر ہوٹل اور موٹر سائیکل کی دوکان کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ اس وقت ہوا جب قریب سے ایک رکشہ گزر رہا تھا، جو اس کے ذد میں آگیا، جس میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس اور لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، دھماکے کے فوری بعد جائے وقوعہ پہنچنے والے پولیس اور لیویز اہلکاروں میں جگہ اے اور بی ایریا ڈیگلیر کرنے میں تھن گئی اور آدھے گھنٹے تک زبردست جملوں کے تبادلہ ہوا ۔

    مال روڈ پاک افغان باڈر شاہراہ بھی ہے ، جس پر چھ اگست کو بھی ایک موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں پولیس موبائل کو ٹارگٹ بنایا گیا تھا جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوئے تھے، سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے باوجود پے درپے ہونے والے دھماکوں نے پولیس اور لیویز کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

  • چمن : مال روڈ پر دھماکہ ، 2پولیس اہلکار سمیت 12افراد زخمی

    چمن : مال روڈ پر دھماکہ ، 2پولیس اہلکار سمیت 12افراد زخمی

    چمن : بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکہ ہوا،  جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے  جبکہ پانچ دکانیں تباہ ہوگئی، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زحمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ میں ڈی پی او کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کونشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ۔

    دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکا مال روڈ پر واقع ایک دکان کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا، جس دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکے سے موٹر سائیکل تباہ اور ساتھ کھڑی متعدد گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔