Tag: چمن

  • چمن:نیٹو سپلائی روکنے کیخلاف ڈرائیورز کا پاک افغان باڈر پراحتجاج

    چمن:نیٹو سپلائی روکنے کیخلاف ڈرائیورز کا پاک افغان باڈر پراحتجاج

    چمن میں انیس گھنٹے نیٹو سپلائی روکنے کے خلاف نیٹو سپلائی ڈرائیوروں نے پاک افغان باڈر پر شدید احتجاج کیا، ڈرائیوروں نے الزام لگایا ہے کہ لیویز نے بھتہ وصولی کے لئے سپلائی روکی تھی۔

    چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ میں نیٹو سپلائی روکنے کے خلاف نیٹو سپلائی ڈرائیوروں نے پاک افغان باڈر پر شدید احتجاج کیا، گزشتہ روز نیٹو سپلائی کے پینتالیس کنٹینرز انیس گھنٹے تک لیویز کے اسسٹنٹ کمشنر نے روکے تھے۔

    ڈرائیوروں نے الزام لگایا ہے کہ لیویز نے بھتہ وصولی کے لئے سپلائی روکی، جس کے بعد انہیں پوری رات شدید سردی میں گزارنی پڑی، ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی روکنے پر ڈپٹی کمشنر کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

    نیٹو سپلائی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نیٹو سپلائی کو سیکورٹی دینے کی بجائے بھتہ وصولی میں مصروف ہے ۔

     

  • چمن میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    چمن میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں حساس اداروں مکان پر چھاپہ مار کر دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا, ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    فورسز نے چمن میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، حساس ادارے کے اہلکاروں نے چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں خفیہ اطلاع ملنے پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، کاروائی کے دوران مکان سے دو ٹن دھماکہ خیز مواد پانچ سو بارودی سرنگیں اور پچاس بم بر آمد کر لئے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مکان سے اسّی ریموٹ کنٹرول بم اور ڈیٹونیشن وائرکے پانچ بنڈل بھی برآمد ہوئے جبکہ دو دہشتگردوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    اس سے پہلے بھی چمن میں ایف سی کی جانب سے بم بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا تھا، فیکٹری سے بم بنانے کے سامان سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد کو قبضے میں لیا گیا تھا۔
           

  • چمن:ایف سی کا چھاپہ،بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

    چمن:ایف سی کا چھاپہ،بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

    چمن میں ایف سی نے بم بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

    چمن بڑی تباہی سے بچ گیا، ایف سی نے بم بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا، اسپیشل آپریشن ونگ انچارج لیفٹننٹ جنرل چوہدری ظفر اقبال نے میڈیا بریفنگ میں بتایا بم ساز فیکٹری سے پانچ خود کش جیکٹ سترہ دیسی ساختہ بم اور سولہ سو پچاس بارودی سرنگیں بر آمد ہوئی ہیں۔

    چوہدری ظفر اقبال نے بتایا کہ فیکٹری سے سترہ ہزار پانچ سو بارودی اسٹکس کے سمیت بھاری مقدار میں بم بنانے کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا، برآمد کیا گیا اسلحہ میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر لیفٹننٹ کرنل ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ کامیاب آپریشن کے ذریعے دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنا دیئے گئے۔
           

  • چمن: گھر پرچھاپہ، اسلحہ وگولا بارود برآمد، 2 ملزم گرفتار

    چمن: گھر پرچھاپہ، اسلحہ وگولا بارود برآمد، 2 ملزم گرفتار

    چمن کے نواحی علاقے کہول روڈ پر سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں اسلحہ و گولابارود برآمد کرلیا، ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فروسز نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا ۔کارروائی کے دوران دو دہشت گردگرفتار ہوئے جن کےقبضے سے تین ٹن دھماکا خیز مواد  چھ خودکش جیکٹس، دو سو چار ریمورٹ کنٹرول بم، ایک سو بیس دستی بم، تین ڈبےتیزاب، تین موٹر سائیکل، پانچ کلو بال بئیرنگ اوردیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمدہوا۔ ذرائع کے مطابق گرفتارملزمان کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام منتقل کردیا گیا۔

  • چمن:افغان سرحدی علاقے میں خود کش حملہ،5افراد جاں بحق

    چمن:افغان سرحدی علاقے میں خود کش حملہ،5افراد جاں بحق

    چمن پر پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان علاقے میں افغان فورسز کے قافلے پرخود کش حملے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    چمن کے قریب پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان تجارتی مرکز ویش منڈی اُس وقت خوفناک دھماکے سے گونج اُٹھی، جب افغان فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا۔

    بتایا جاتا ہے کہ خود کش بمبار نے ہاتھ میں ٹوپیاں بھیجنے والے شخص کا روپ دھار رکھا تھا، افغان پولیس کمانڈر کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

    دھماکے کے فوری بعد نیٹو اور افغان فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر ہلاک وزخمیوں کوقریبی شفاخانے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپین بولدک اسپتال منتقل کیا جبکہ سرحد پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

  • چمن:لیویزچیک پوسٹ کے قریب، 20کلوبارودی مواد برآمد

    چمن:لیویزچیک پوسٹ کے قریب، 20کلوبارودی مواد برآمد

    چمن میں لیویز ہڈی چیک پوسٹ کے قریب سے بیس کلو بارودی مواد برآمد ہوا، جیسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

    چمن میں لیویز ہڈی چیک پوسٹ کے قریب بم کی برآمدگی کے بعد خوف وہراس پھیل گیا، لیویز اہلکاروں نے بم کی برآمدگی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم کو ناکارہ بنانے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بم کو ناکارہ بنا دیا، بی ڈی ایس کے مطابق بم گھی کے ڈبےمیں رکھا گیا تھا، بم بیس کلو وزنی تھا، جس کے پھٹنے سے علاقے میں بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔

    لیویز کے مطابق بم رات گئے نامعلوم شرپسندوں نے رکھا، جن کی تلاش کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔