Tag: چمکدار

  • دھوپ سے مرجھا جانے والی جلد کو بحال کرنے کا آسان طریقہ

    دھوپ سے مرجھا جانے والی جلد کو بحال کرنے کا آسان طریقہ

    موسم گرما میں دھوپ کی سختی سے جلد مرجھا جاتی ہے اور چہرہ بے رونق دکھائی دینے لگتا ہے، تاہم روزمرہ استعمال کی جانے والی ایک عام شے اس کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔

    دہی پروٹین، کیلشیئم، وٹافور اور بائیوٹکس سے بھرپور غذا ہے۔ اسے ایک صحت بخش غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جس سے جسم کو بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

    اسے لگانا بھی جلد کے بے حد فائدہ مند ہے، یہ جلد کو جوان اور تروتازہ رکھتا ہے۔

    جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لیے 4 بڑے چمچ دہی میں ایک چھوٹا چمچ کوکو پاؤڈر اور ایک چھوٹا چمچ شہد شامل کریں۔

    اس ماسک کو 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں پھر ہلکے گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

    اس کے علاوہ دہی میں مسور کی دال کا پاؤڈر اور نارنجی کے چھلکوں کا مکسچر ہم وزن شامل کر کے لگایا جاسکتا ہے۔

    اسے 15 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں، اگر آپ کی جلد خشک ہے تو اس میں شہد بھی شامل کرلیں۔

    جلد نرم و ملائم ہونے کے ساتھ ساتھ چمکدار بھی ہو جائے گی۔

    دہی سے ایک زبردست اسکرب تیار کیا جا سکتا ہے، دہی میں موجود اسکربنگ خصوصیات کی وجہ سے اس کا مساج کرنے سے جلد کے مردہ خلیات صاف ہوجاتے ہیں۔

    دہی میں چاول کا پاؤڈر ملا کر پیسٹ بنائیں، اس سے چہرے پر گولائی میں مساج کریں، تھوڑی دیر بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ چاول کی جگہ جو کا آٹا بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

  • پولینڈ کے رات میں چمکنے والے راستے

    پولینڈ کے رات میں چمکنے والے راستے

    وارسا: پولینڈ میں رات میں سائیکل چلانے والے افراد کی سہولت کے لیے ایک چمکدار راستہ بنایا گیا ہے جو رات میں دور سے چمکتا دکھائی دیتا ہے۔

    ایک یونیورسٹی کی جانب سے بنایا جانے والا یہ راستہ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔ ان راستوں کو ’لومینوفور‘ نامی مادے سے بنایا گیا ہے جو دن بھر سورج کی روشنی کو اپنے اندر جذب کرتا ہے اور اندھیرا ہوتے ہی جگمگا اٹھتے ہیں۔

    poland-6

    poland-3

    یہ مادہ دن بھر سورج کی روشنی حاصل کرنے کے بعد تقریباً 10 گھنٹے تک روشنی خارج کرسکتا ہے یعنی یہ پوری رات چمکے گا اور اس کے بعد اگلے دن خودبخود سورج کی روشنی کو جذب کر کے چارج ہوجائے گا۔

    poland-5

    poland-4

    پولینڈ میں یہ تجربہ نیدرلینڈز سے متاثر ہو کر کیا گیا ہے جہاں مشہور مصور وان گوگ کی مشہور پینٹنگ ’تاروں بھری رات‘ کی طرز پر راستے بنائے گئے ہیں۔ یہ راستے رات میں چمکتے ہیں اور یہ خصوصی طور پر موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کے لیے بنائے گئے ہیں۔

    poland-1
    نیدر لینڈز کے رات میں چمکنے والے راستے

    واضح رہے کہ پولینڈ ایک ماحول دوست ملک ہے جہاں گاڑیوں سے کاربن کے اخراج کی شرح بے حد کم ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں کے لوگ سفر کے لیے سائیکل چلانے کو ترجیح دیتے ہیں۔