Tag: چنئی سپر کنگز

  • کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی آئی پی ایل کے 8 سیزن میں 500 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے، کوہلی نے گزشتہ روز چنئی سپر کنگز کیخلاف رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے 33 بالز پر 62 رنز بناکر حالیہ سیزن میں اورنج کیپ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی۔

    موجودہ سیزن میں کوہلی اب تک 505 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ان کی اوسط 63.13 رہی ہے۔

    بنگلورو نے چنئی سے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ 2 رنز سے جیت لیا تھا، لیگ میں چنئی کیخلاف بنگلورو کی یہ دوسری فتح ہے۔
    شمار ہوئی۔

    ڈیوڈ وارنر اب 7 سیزن میں 500 رنز بناکر دوسرے نمبرپر ہیں، کوہلی نے 2011 میں 557 رنز، 2013 میں 634، 2015 میں 505 اور 2016 میں ریکارڈ شکن 937 رنز بنائے تھے، 2018 میں انہوں نے 530 رنز، 2023 میں 639 اور 2024 میں 741 رنز جوڑے تھے۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل کے دوران کوہلی ایک بار مشکل میں بھی پھنس گئے تھے، انہوں نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی جس پر سب ہی خوش تھے لیکن اس کے بعد ان کی ایک حرکت پر ان کے چاہنے والوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔

    ان کے چاہنے والے اس بات پر حیران تھے کہ انہوں نے انسٹاگرام پر فلم، ٹی وی کی اداکارہ اور رقاصہ اونیت کور کی بولڈ تصویر کو لائک کیا تھا۔

    کوہلی کا خوبرو اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنا ان کے چاہنے والوں سے نہیں چھپ سکا اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    یہاں تک کہ کوہلی کو اس پر وضاحت دینا پڑگئی۔ اُن کا وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سب غیر دانستگی میں ہوا، جان بوجھ کر لائک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

    عرفان خان کی دلیرانہ بیٹنگ، کراچی کنگز نے لاہور کے جبڑوں سے فتح چھین لی

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے شاید الگورتھم نے غلطی سے کوئی انٹریکشن کر لیا، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں ہے۔ اُنہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ کوئی غیر ضروری مفروضہ نہ بنایا جائے۔

  • بھارتی شہری دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز پر مستقل پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں؟

    بھارتی شہری دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز پر مستقل پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں؟

    بھارتی شہری نے آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم چنئی سپر کنگز پر مستقل بنیادوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت مقامی سوشل میڈیا پر آئی پی ایل فرنچائز اور پانچ بار کی ٹورنامنٹ چیمپئن چنئی سپر کنگز تنقید کی زد میں ہے اور اس پر مستقل پابندی بھی عائد کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) پر ہونے والے تنقید چنئی سپر کنگز کے فاسٹ بولر خلیل احمد ہیں جن پر میچ کے دوران بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    سی ایس کے نے ممبئی انڈیز کے خلاف چار وکٹوں کی فتح سے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شروعات کی ہیں۔ تاہم اس فتح کو بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر خلیل احمد پر لگنے والے بال ٹمپرنگ کے الزام نے گہنا دیا ہے۔

    خلیل جس نے اس میچ میں تین وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔ تاہم بولر کی اپنے کپتان رتوراج گائیکواڑ کے ساتھ ان کی گفتگو کو دیکھ کر ان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک کلپ میں خلیل کو دوسرے ہاتھ میں گیند پکڑتے ہوئے اپنی جیب سے کچھ نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ یہ چیز کپتان رتوراج کو دے رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد مداح دونوں پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا رہے ہیں۔ کیون نامی ایک صارف نے تو ایک بار پھر فرنچائز پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    کیون نے شائقین کرکٹ کو سی سی کے پر 2016 اور 2017 میں ٹیم کے مالک کی جانب سے سٹے بازی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے لگائی گئی 2 سالہ پابندی کی یاد دہانی کراتے ہوئے اب چنئی سپر کنگز پر مستقل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایک اور صارف نے ایک اکاؤنٹ پر بی سی سی آئی سے اس پورے معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ دھونی اپنی قیادت میں آئی پی ایل کی تاریخ میں اپنی ٹیم کو ریکارڈ 5 بار چیمپئن بنوا چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے 2023 میں اپنے گھٹنے کی سرجری کروانے کے بعد کپتانی چھوڑ دی تھی۔