Tag: چناب رینجرز

  • شکر گڑھ پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی

    شکر گڑھ پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی

    شکر گڑھ  : بھارتی سکیورٹی فورسز نے شکر گڑھ سیکٹر پر ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کر دی، جس پر چناب رینجرز نے بھرپور جواب دے کر دشمن کو خاموش کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے اپنی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر شکر گڑھ سیکٹر کو فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے۔ جس سے ٹمبر چک اور کرول کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے۔

    بھارتی فوج کی کارروائی پر چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔ تاہم بھارتی گولہ باری سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے أئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جس پر پاک فوج بروقت کارروائی کر کے اس کا منہ توڑ جواب دیتی ہے۔

  • سیالکوٹ: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، چناب رینجرز کی منہ توڑ جوابی کاروائی

    سیالکوٹ: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، چناب رینجرز کی منہ توڑ جوابی کاروائی

    سیالکوٹ: سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کردی ہے جس کا منہ توڑ جواب چناب رینجرز کی جانب سے دیا گیا اور بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔

    بھارتی فوج نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر کچھ روز کے وقفے کے بعد آج ایک بار پھر جارحیت کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرکے سرحدی دیہاتوں اور چناب رینجرز کی پوسٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

    چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فورسز کی گنیں خاموش ہو گئیں ہیں۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

    جن سرحدی دیہاتوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں دھمال، جروال اور چار واہ سمیت دیگر سرحدی دیہات شامل ہیں۔

  • بھارت نے رواں برس سیزفائر کی31خلاف ورزیاں کی، سیکٹرکمانڈر وسیم ظفر

    بھارت نے رواں برس سیزفائر کی31خلاف ورزیاں کی، سیکٹرکمانڈر وسیم ظفر

    لاہور: بھارتی جنگی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، چارواہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور پانچ افراد زخمی ہوگئے، سکیٹر کمانڈر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے رواں برس سیز فائر کی اکتیس خلاف ورزیاں کی گئیں۔

    جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بار پھر پاکستانی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کر دی، رینجرز ذرائع کے مطابق چار واہ سکیٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    چناب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھرپور کارروائی کی، پاکستان کیجانب سے جوابی کارروائی کے بعد بارود اگلتا بھارتی توپخانہ ٹھنڈا پڑگیا، آپے سے باہر بھارتی فوج نے چوبیس گھنٹے میں پانچ پاکستانیوں کو شہید اور انیس کو زخمی کردیا۔

    دوسری جانب سیکٹر کمانڈر کا کہنا ہے کہ بھارت کیجانب سے ہمیشہ مسلمانوں کے ہر تہوار پر فائرنگ کی جاتی ہے، انکا کہنا تھا کہ بھارت کیجانب سے رواں برس سیز فائر کی اکتیس خلاف ورزیوں میں اٹھارہ شہری زخمی اور سات افراد شہید ہوئے۔

    سیکٹر کمانڈر نے واضح کیا کہ بھارتی جارحیت کی چناب رینجرز کیجانب سے ہمیشہ جواب دیا جاتا ہے تاہم آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔