اسلام آباد : وزیرسائنس اورٹیکنالوجی فوادچوہدری نے چند ریان کی ناکامی پر بھارت کو مشورہ دیا کہ ہندوستان چند ریان جیسے مشن بنانے یا ابھینندن جیسوں کو لائن آف کنٹرول پار چائے پینے بھیجنے پر پیسہ نہ لٹائے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ناکام چاند مشن کے بعد وفاقی وزیرسائنس اورٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کومشورہ دیا کہ ہندوستان نے بغیرسوچےسمجھےچندریان،ابھی نندن پرپیسہ لٹادیا ،بھارت چند ریان جیسے مشن بنانے یا ابھینندن جیسوں کو لائن آف کنٹرول پار چائے پینے بھیجنے جیسے منصوبوں پر پیسہ لٹانےکی بجائے اپنے لوگوں کوغربت سے باہر نکالنے پر پیسے لگائیں۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا ایک اورچندریان ہو گااورقیمت چندریان سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔
ہندوستان کو مشورہ ہے،بغیر سوچے سمجھے چندرائین جیسے مشن بنانے یا ابھینندن جیسوں کو لائن آف کنٹرول پار چائیے پینے بھیجنے جیسے منصوبوں پر پیسہ لٹانےکی بجائے اپنے لوگوں کوغربت سے باہر نکالنے پر پیسے لگائیں، کشمیر بھارت کا ایک اور چندرائین ہو گااوررقیمت چندرائین سے کئ گنا زیادہ ہوُگی۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 7, 2019
اس سے قبل چندریان ٹو کی ناکامی کی خبرپرتبصرہ کرتے ہوئے فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مودی نےخلائی مشن پرغریب قوم کے نو سو کروڑ روپے پھونک دئیے، ہم نے کہا تھا کہ نوسو کروڑ روپے نالائقوں پر لگاؤ؟ لوک سبھا کوغریب عوام کے اربوں روپے ضائع کرنے پر مودی سے سوال کرنا چاہیے، سوجاؤ بھائی چاند کے بجائے کھلونا ممبئی میں اتر گیا۔
مزید پڑھیں : بھارت کا خلائی مشن ناکام، اپنے سے بڑا کام نہیں کرتے: فواد چوہدری کا طنز
یاد رہےبھارت کی چاند پراترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی ، چندریان ٹوچاندسےدواعشاریہ ایک کلومیٹردورتھاکہ زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا، ۔بھارتی سائنسدانوں کا کہنا ہے چاند گاڑی کا رابطہ کیوں ٹوٹا وجہ جاننے کےلئےڈیٹا کا تجزیہ کررہے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بڑی ناکامی پر مایوس ہوکر بھارتی اسپیس ایجنسی کے ہیڈکوارٹرزسےنکل گئے لیکن روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکامی تسلیم کرنے کےبجائے چاند مشن کو تاریخ ساز اور بھارتی سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے رہے۔