Tag: چنیوٹ

  • عمر حیات محل : محبت، فن تعمیر اور المیے کی ایک سچی داستان

    عمر حیات محل : محبت، فن تعمیر اور المیے کی ایک سچی داستان

    صوبہ پنجاب کا مشہور شہر چنیوٹ تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چنیوٹ لکڑی کے خوبصورت فرنیچر، فن تعمیرات اور مساجد کے لیے مشہور تو ہے ہی ساتھ ہی یہاں پر قائم قدیمی عمر حیات محل بھی  اپنی مثال آپ ہے۔

    شہر کے مرکز میں واقع لکڑی کی بنی ایک اعلیٰ قسم کی عمارت ہے جسے چنیوٹ کا تاج محل بھی کہا جاتا ہے، اس عمارت کا نام عمرحیات محل ہے جبکہ اسے گلزار منزل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس عمارت کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر یہاں اب کئی فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگز بھی ہوچکی ہیں۔

    Omar Hayat Mahal

    اے آر وائی نیوز چنیوٹ کے نمائندے امیر امت چمن کی رپورٹ کے مطابق جیسے مغل بادشاہ نے اپنی اہلیہ کی یاد میں آگرہ میں تاج محل تعمیر کروایا تھا ویسے ہی شیخ عمر حیات نے چنیوٹ میں اپنی پسند کی شادی کے بعد بیوی کی محبت میں اس عظیم الشان محل تعمیر کروایا۔

    شادی کے فوری بعد اپنے خاندان کی شدید مخالفت کے بعد شیخ عمر حیات کلکتہ ہجرت کرگئے تھے، شیخ عمر کے بیٹے گلزار کی پیدائش 1920 میں ہوئی تھی، جب شیخ عمر نے کلکتہ سے واپس اپنے آبائی شہر واپس جانے کا فیصلہ کیا اوراپنی محبت کے خواب عمر حیات محل کو پورا کرنے کیلیے اس کی تعمیر شروع کروائی۔

    Shaikh Umar Hayat

    اینٹوں کی خوبصورت انداز میں چنائی لکڑی کے دروازوں اور کھڑکیوں پر نقش نگاری، م شیشے کا کام سے مزین محض یہ ایک عمارت نہیں بلکہ جذبات سے تراشا ہوا ایک خواب ہے۔ شیخ عمر حیات کے صاحبزادے شیخ گلزار کی شادی بھی اسی محل میں ہوئی تھی۔ لیکن یہ خوشی زیادہ دیر نہ رہ سکی اور اگلی صبح گلزار پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔

    شیخ عمر حیات

    شیخ عمر حیات کی اہلیہ اور گلزار شیخ کی والدہ فاطمہ نے اپنے بیٹے کی موت کو قتل قرار دے کر مقدمہ بھی درج کروایا، ان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص قسم کے کوئلے پر زہر ڈال کر اسے جلایا گیا اور اس زہر سے اس کی موت واقع ہوئی۔ عمر حیات محل میں دونوں ماں بیٹے کی لاشیں بھی دفن ہیں۔

    وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محل کی حالت خستہ ہوتی گئی اور اس کا قیمتی سامان بھی چوری کرلیا گیا، اور یہ ایک کھنڈر کی صورت اختیار کرگیا۔

    Umar Hayat Palace

    بعد ازاں سال 1990 میں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے عمر حیات محل کی تزئین و آرائش اور اسے عوامی لائبریری میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسے عمر حیات لائبریری کا نام دیا گیا۔

  • تنگ گلیوں میں چھپا یہ شیش محل کس نے تعمیر کیا؟ ویڈیو رپورٹ

    تنگ گلیوں میں چھپا یہ شیش محل کس نے تعمیر کیا؟ ویڈیو رپورٹ

    ویڈیو رپورٹ: امیر عمر چمن

    چنیوٹ، جو لکڑی کے کمال فن اور دریا کنارے کی خوب صورتی کے لیے مشہور ہے، وہاں کی تنگ گلیوں میں چھپا ہے ایک ایسا شیش محل جو نہ صرف تاریخ سنبھالے ہوئے ہے بلکہ حسن کی نئی تشریح بھی کرتا ہے۔

    چنیوٹ کی تنگ اور خاموش گلیوں میں اچانک آپ کی نظر ایک ایسی چمکتی عمارت پر پڑتی ہے، جو سحر میں جکڑ لیتی ہے۔ دربار سائیں سُکھ المعروف شیش محل — ایک ایسی جگہ ہے جہاں عقیدت، تاریخ اور شیشے کی روشنیوں کا جادو بکھرا ہوا ہے۔ آئیے، وقت کی تہوں میں چھپے اس راز سے آشنائی حاصل کرتے ہیں۔

    سائیں سُکھ کون تھے؟


    سائیں سُکھ، جن کا اصل نام احمد تھا، محبت سے احمد ماہی کے نام سے جانے گئے۔ 1914 میں 13 رجب کو پیدا ہونے والے سائیں سُکھ نے اپنی زندگی میں ہی اس جگہ کو روشن خوابوں جیسا بنا ڈالا۔ 1950 میں محض 500 روپے میں حاصل کی گئی دس مرلہ زمین پر، انھوں نے فن اور عقیدت کا ایسا شاہکار تعمیر کروایا، جو آج بھی اپنی روشنی بکھیر رہا ہے۔


    پاپا کی ڈاکو کی گولی سے معذوری کے بعد میرا اسکول بھی چھوٹ گیا ہے، دردناک ویڈیو رپورٹ


    یہاں کا ہر گوشہ، ہر زاویہ — جیسے شیشے کی کرنوں سے کوئی کہانی سناتا ہو۔ سیمنٹ سے تھوبہ کاری میں لکڑی کے طرز کی منبت کاری اور بیل بوٹے ایسے تراشے گئے کہ ہاتھ کا کمال بھی حیران رہ جائے۔ سائیں صاحب کو شیشہ گری کا جنون تھا۔ انھوں نے اپنی زندگی میں ہی چنیوٹ کے بہترین شیشہ سازوں کی خدمات حاصل کیں، اور اپنی قبر کے اندرونی حصے کو مکمل طور پر شیشے سے آراستہ کروایا۔ یہ فن کا وہ کمال ہے جو آج بھی دنیا دیکھ کر دنگ رہ جاتی ہے۔

    مزار یا ایک خواب


    یہاں آ کر ایسا لگتا ہے جیسے روشنیوں نے کوئی جادو کر دیا ہو۔ ہر دیوار، ہر چھت پر بکھرے شیشے آپ کو اپنی طرف کھینچتے ہیں، اور انسان کو اپنے آپ میں کھو جانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

    ماہر آرٹیکیٹ اظہر علی سہارن کہتے ہیں یہ کام صرف عمارت بنانے کا نہیں تھا، یہ ایک خواب کو شکل دینے کا عمل تھا۔ شیشے کے کٹاؤ، سیمنٹ کی باریک تراشی، اور قدرتی روشنی کے ساتھ کھیلنا — یہ سب دربار سائیں سکھ کو ایک بے مثال مقام بناتے ہیں۔ 1987 میں سائیں سُکھ کے وصال کے بعد انھیں اسی مزار میں دفن کیا گیا، اور ان کی اہلیہ مائی صاحبہ 1984 سے ہی یہیں مدفون ہیں۔ ہر چاند کی 15 تاریخ کو یہاں محفلِ سماع ہوتی ہے۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • چنیوٹ : بس اور  مسافر ویگن میں ہولناک تصادم ، 7 افراد جاں بحق ،10 شدید زخمی

    چنیوٹ : بس اور مسافر ویگن میں ہولناک تصادم ، 7 افراد جاں بحق ،10 شدید زخمی

    چنیوٹ : بس اور مسافر ویگن میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر چنیوٹ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں بس اور مسافر ویگن میں ہولناک ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    حادثہ سرگودھا روڈ لالیاں کے قریب پیش آیا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو نے دوران علاج دم توڑا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی، مرنے والے تمام افراد وین میں سوار تھے تاہم زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں متنقل کرکے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چنیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی مسافروں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

  • چنیوٹ  :  داماد کی سسرال والوں پر فائرنگ ، 2 سالیاں قتل، بیوی زخمی

    چنیوٹ : داماد کی سسرال والوں پر فائرنگ ، 2 سالیاں قتل، بیوی زخمی

    چنیوٹ : گھریلو تنازع پر داماد کی سسرال والوں پرفائرنگ کے نتیجے میں دو سالیاں جاں بحق اور بیوی زخمی ہوگئی، رستم کی بدسلوکی کے باعث اس کی بیوی اسے چھوڑ کر 2 بچوں سمیت میکے آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں گھریلوتنازع پر دادماد نے سسرال والوں پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ملزم کی دوسالیاں جاں بحق اور بیوی زخمی ہوگئی۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ محلہ پورن پلاد میں پیش آیا تاہم زخمی خاتون کو الائیڈاسپتال فیصل آبادبھجوادیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہے اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    فائرنگ سے جاں بحق دو بہنوں کی شناخت شمائلہ اور ثنا کے نام سے اور ملزم کی بیوی کی شناخت روبی کے نام سے ہوئی۔

    پولیس نے 2 خواتین کےقتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں 5ملزمان کیخلاف درج کرلیا ہے، جس میں بتایا کہ ملزم رستم، منظور، احمد اور دیگر اسلحے کیساتھ ہمارے گھرآئے، رستم کی بدسلوکی کے باعث میری بہن اسے چھوڑ کر 2 بچوں سمیت میکے آئی۔

    مقدمے کے مطابق بہن نے رستم سے خلع کیلئے عدالت میں کیس کررکھا ہے اور ملزمان کو اس بات کارنج تھا، جس پر انہوں نے گھر آکر فائرنگ کی۔

    مدعی شوکت علی نے کہا کہ روبی کوبچانے کیلئے آگے آنیوالی شمائلہ اور ثنا ملزم کی فائرنگ سےجاں بحق ہوئیں۔

    آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

    ذیشان اصغر نے ہدایت کی :زخمی خاتون کو بہتر طبی سہولت اور تحفظ کی فراہمی اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیاد پر یقینی بنائی جائے۔

  • استعمال شدہ پتی کو  دوبارہ رنگ لگا کر فروخت کرنے والا ملزم  گرفتار

    استعمال شدہ پتی کو دوبارہ رنگ لگا کر فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

    چنیوٹ : استعمال شدہ پتی کو دوبارہ رنگ لگا کر فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پتی کو سستے بازاروں میں فروخت کیا جاتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے استعمال شدہ پتی کو دوبارہ رنگ لگا کر فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 2 من سے زائد استعمال شدہ رنگ کی گئی پتی برآمد کرلی گئی ہے، رنگ شدہ پتی کوسستےبازاروں میں فروخت کیا جاتا تھا۔

    فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ لالیاں میں سستےبازارمیں سپلائی کے وقت کارروائی کی گئی۔

    یاد رہے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سدھار کے قریب چراغ آباد میں مضر صحت’ ملاوٹی چائے پتی تیار کرنے والی فیکٹری پکڑلی تھی۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مالک کو گرفتار کر کے 9سو کلو ملاوٹی چائے اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر تلف کردیا تھا۔

  • چنیوٹ میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندی کے ثمرات سامنے آ گئے

    چنیوٹ میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندی کے ثمرات سامنے آ گئے

    چنیوٹ: پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندی کے ثمرات سامنے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے لاہور روڈ پر ڈمپرز کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی، جس کے بعد حادثات میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔

    چنیوٹ لاہور روڈ پر ہیوی ٹریفک، ہیوی لوڈرز، ڈمپرز کے داخلے پر پابندی کے دور رس نتائج سامنے آنے لگے ہیں، ریسکیو کے مطابق پابندی کے بعد 20 روز کے دوران ایک بھی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا۔

    پابندی سے قبل روزانہ ڈمپرز کی ٹکڑ سے حادثات رونما ہوتے تھے، اہل علاقہ نے پابندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کہتے ہیں کہ نئی سڑک کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی، جس سے مثبت نتائج سامنے آئے۔

    کراچی : بس کی ٹکر سے زخمی خاتون اسپتال پہنچ کر چل بسی

    شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اوور لوڈنگ کرنے والے ڈمپرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے، تاکہ انفراسٹرکچر تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ڈمپرز اور ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث آئے روز افسوس ناک حادثات ہو رہے ہیں، اور رواں برس چالیس دن میں 100 شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو گئی ہیں، لیکن سندھ کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال سخت اقدامات نہیں کیے۔

  • چنیوٹ میں تین دن کے دوران ایڈز کے 13 کیسز رپورٹ

    چنیوٹ میں تین دن کے دوران ایڈز کے 13 کیسز رپورٹ

    پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں تین دن کے دوران خطرناک مرض ایچ آئی وی ایڈز کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کو محکمہ صحت کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چنیوٹ ضلع میں تین دن کے دوران خطرناک مرض ایچ آئی وی ایڈز کے 13 پازیٹو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ ہیپا ٹائٹس سی کے 157، ہیپاٹائٹس بی کے 13 جب کہ ٹی بی کے 228 کیسز سامنے آئے ہیں۔

    محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر کے 9 مقامات پر کیمپ لگا کر اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا، جس میں شہریوں کی طبی جانچ کے دوران یہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

    محکمے کی جانب سے مذکورہ کیمپوں پر 721 بچوں کی ویکسی نیشن بھی کی گئی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں ایڈز اور ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال جنوری سے اکتوبر تک سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے 2 ہزار 531 کیسز سامنے آئے ہیں۔

    ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد میں ایک ہزار 313 مرد، 615 خواتین اور 227 خواجہ سرا شامل ہیں ان کے علاوہ 156 بچیاں اور 220 بچے بھی اس موذی مرض کا شکار ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس خبر کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون گرفتار

    ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون گرفتار

    چنیوٹ: ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس  نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس  نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ بلیک میلنگ گروہ کی سرغنہ تھی، ملزمہ مجبور اور غریب خواتین کو استعمال کراکر مقدمات درج کراتی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ جھوٹے میڈیکل بنوا کر لاکھوں روپے بٹورتی تھی، ملزمہ نے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ملک شیک پینے سے  2 خواتین جاں بحق

    ملک شیک پینے سے 2 خواتین جاں بحق

    چنیوٹ: ملک شیک پینے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک کی حالت غیرہونے پر فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں مضرصحت جوس پینےسے2خواتین جاں بحق ہوگئیں، ریسکیوذرائع نے بتایا کہ واقعہ نواحی عالقہ اڈا شیخن میں پیش آیا۔

    تیس سال کی کوثر نے گھرمیں ملک شیک بنائی، خود بھی پینے کے علاوہ چودہ سال کی مقدس اوراٹھائیس سال کی نگینہ کو دیا، جس کے پیتے ہی تینوں کی حالت غیرہوگئی۔

    ریسکو ون ون ٹو نے تینوں کو فوری اسپتال پہنچایا، جہاں مقدس اور نگینہ نے دم توڑ دیا جبکہ کوثر کی حالت نازک ہونے پراسے فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اسپتال ذرائع نے فوڈ پوائزنگ کو موت کی وجہ قرار دیا ہے جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے ملک شیک میں کوئی زہریلی چیزگرگئی ہوگی، جس کے پیتے ہی موت واقع ہوئی۔

     

     

  • گھر کا کام دیر سے کرنے پر شوہر کا گھر والوں کیساتھ مل کربیوی پر تشدد

    گھر کا کام دیر سے کرنے پر شوہر کا گھر والوں کیساتھ مل کربیوی پر تشدد

    چنیوٹ: گھر کا کام دیر سے کرنے پر شوہر نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کربیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں گھر کا کام دیر سے کرنے پر شوہر نے گھر والوں کیساتھ مل کر اپنی بیوی پر تشدد کیا ہے، فیصل آباد کی رہائشی خاتون کی 12 سال قبل کاشف سے ہوئی تھی۔

    اس واقعے کے بعد خاتون کے بھائی نے تھانہ سٹی میں مقدمے کی درخواست دائر کردی، بھائی نے پولیس کو بتایا کہ کاشف 4 بچوں کی ماں کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

    بھائی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ گھر کی صفائی دیر سے کرنے پر کاشف اور اس کے گھر والوں نے بہن پر تشدد کیا، کاشف نے بیہوش ہونے پر بیوی کو بغیر پنکھے کے کمرے میں بند کردیا تھا۔

    دوسری جانب میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے چہرے اور جسم پر تشدد کے متعدد نشانات موجود ہیں۔