Tag: چنیوٹ

  • چچا نے بھتیجی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    چچا نے بھتیجی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    چنیوٹ: پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں چچا نے بھتیجی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ میں رشتہ دینے سے انکار پر چچا نے بھتیجی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، 14 سالہ سعدیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

    ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر 205 کی رہائشی 14 سالہ سعدیہ کا رشتہ اس کے چچا یعقوب نے اپنے بیٹے کے لیے مانگا تھا لیکن مقتولہ کے والد محمد یوسف نے اپنے ہی ایک اور رشتہ دار 13 سالہ شاہین کے ساتھ دو ماہ قبل اس کی شادی کردی تھی۔

    پولیس کے مطابق تین روز قبل سعدیہ اپنے میکے ملنے کے لیے آئی ہوئی تھی کہ چچا نے اسے اکیلا گھر میں پاکر مبینہ طور پر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور بعدازاں اسے نجی اسپتال میں علاج کے لیے لے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ والدین اور سسرالیوں نے پولیس کو بتائے بغیر اس کی تدفین کردی جس پر پولیس نے کارروائی شروع کی تو والدین نے سلنڈر دھماکے سے جھلسنے کی وجہ سے ہلاکت بتائی، پولیس نے والدین اور سسرالیوں کے بیانات میں تضاد ہونے پر چچا کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی پی او سید حسنین حیدر کے مطابق سعدیہ کیس کی پولیس خود مدعی بنے گی اور علاقہ مجسٹریٹ سے قبر کشائی کے لیے بھی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں بچیوں کے ساتھ ظلم کرنے والوں کے خلاف یہ کیس ایک نمونہ ہوگا جس کی تمام تر تفتیش سو فیصد میرٹ پر ہوگی اور میں خود اس کی نگرانی کروں گا۔

  • پنجاب: وین نہر میں گرنے سے 6 افراد ڈوب گئے، دیگر حادثات میں 12 جاں بحق

    پنجاب: وین نہر میں گرنے سے 6 افراد ڈوب گئے، دیگر حادثات میں 12 جاں بحق

    بھکر/ چنیوٹ: پنجاب کے ضلع میانوالی کےعلاقے پپلاں میں کار کو بچاتے ہوئے وین نہر میں جا گری، جس سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب گئے، ٹریفک کے دیگر حادثات میں بھی 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میانوالی میں تیز رفتار منی وین بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ وین میں 7 افرا دسوار تھے، ایک کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔

    ریسکیو نے تھل کینال سے ڈوبنے والی 3 خواتین کی لاشیں نکال لی ہیں، تین کی تلاش جاری ہے، خواتین کا تعلق میانوالی کے نواحی علاقے ڈب پپلاں سے تھا، واقعہ گزشتہ رات پپلاں کے قریب پیش آیا تھا۔

    حادثے کا شکار بد قسمت خاندان مریضہ کو اسپتال سے گھر لے جا رہا تھا کہ راستے میں ایک کار کو بچاتے ہوئے یہ حادثہ رونما ہوا۔ ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ایک شخص کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا تھا تاہم باقی چھ افراد نہیں ملے، جن کی تلاش کی گئی، آج ان میں سے تین خواتین کی لاشیں مل گئیں۔

    دوسری طرف چنیوٹ میں فیصل آباد روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر مسافر وین پر چڑھ گیا، ریسکیو ذرایع کے مطابق وین میں سوار 6 مسافر جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، یہ حادثہ فیصل آباد جانے والی مسافر وین کو پل ڈینگرو کے قریب پیش آیا۔

    ادھر پنجاب کے شہر چکوال میں بھی ایک بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 4 مسافر جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھر فیصل آباد میں بھی بس کی زد میں آ کر ایک موٹر سائیکل سوار 2 بھائی چل بسے ہیں، واقعے پر متوفی بھائیوں کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔

  • چنیوٹ: 12 ربیع الاول پر 63من وزنی کیک تیار

    چنیوٹ: 12 ربیع الاول پر 63من وزنی کیک تیار

    چنیوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی ظاہری حیات طیبہ کی نسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کا سب سے بڑا 63 من وزنی کیک تیار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح فیصل آباد اور چنیوٹ میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔ اسی سلسلے میں 63 من وزنی کیک تیار کرلیا گیا جبکہ مساجد گھر، دکانیں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

    دنیا کے سب سے بڑے میلاد کیک کی منفرد بات یہ ہے کہ اس کیک کو ایک لاکھ کے فریب افراد سیر ہو کرکھاتے ہیں جو گزشتہ کئی برسوں سے تواتر کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے، کیک بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اس میں مکھن، انڈے، دودھ، آب زمزم، چاکلیٹ اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں محافل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ 12 ربیع الاول پر بھی ریلیوں اور جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • چنیوٹ: 5 روپے نہ دینے پر نا معلوم افراد نے بچے کی آنکھ فائر کر کے ضائع کر دی

    چنیوٹ: 5 روپے نہ دینے پر نا معلوم افراد نے بچے کی آنکھ فائر کر کے ضائع کر دی

    چنیوٹ: پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 5 روپے نہ دینے پر نا معلوم افراد نے بے رحمی سے بچے کی آنکھ فائر کر کے ضائع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں نا معلوم افراد نے 8 سالہ بچے نعیم کی آنکھ پر چھرے والی بندوق سے فائر کیا، بچے نے پانچ روپے دینے سے انکار کیا تھا۔

    مقامی اسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ چھرے لگنے سے 8 سالہ نعیم کی بائیں آنکھ ضائع ہو گئی ہے۔

    بچے کی حالت نازک ہونے کے پیش نظر اسے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا 5 روپے جیب خرچ لے کر مدرسے جا رہا تھا، 2 افراد نے بچے سے پیسے مانگے، بچے کے انکار پر انھوں نے اس کی آنکھ پر فائر کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور: رشتہ نہ دینے پر لڑکی کے بال مونڈ دیے، مقدمہ درج

    والد نے مطالبہ کیا کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرے، جنھوں نے اس کے بیٹے کو ایک آنکھ سے محروم کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ آج لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں رشتہ نہ دینے پر لڑکے نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ پر تشدد کر کے اس کے بال مونڈ دیے، مبینہ تشدد سے لڑکی کا بازو بھی ٹوٹ گیا۔

    پولیس نے لڑکی پر تشدد کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے۔

  • خاتون ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر 15 طالبات کے بال کاٹ ڈالے

    خاتون ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر 15 طالبات کے بال کاٹ ڈالے

    چنیوٹ: صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں استانی نے سبق یاد نہ کرنے پر 15 طالبات کو انوکھی سزا دیتے ہوئے ان کے بال کاٹ دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے سرکاری اسکول میں طالبات کو سبق یاد نہ کرنے پر خاتون ٹیچر نے پندرہ بچیوں کے سر کے بال کاٹ دئیے، دوبارہ غلطی کرنے پر سر گنجا کرنے کی بھی دھمکی دے ڈالی۔

    طالبات کا کہنا ہے کہ ٹیچر عاصمہ نے بال کاٹنے کے بعد کئی گھنٹوں تک کمرے میں بھی بند رکھا۔

    والدین کی جانب سے استانی کے ناروا سلوک کی شکایت درج کرانے کے بعد ڈپٹی کمشنر امان انور نے اسکول ٹیچر عاصمہ کو معطل کردیا۔

    ڈپٹی کمشنر امان انور نے مذکورہ اسکول ٹیچر عاصمہ کے ناروا سلوک کی سی ای او ایجوکیشن سے دو دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    مزید پڑھیں: ملتان: سالانہ تقریب کے لیے فنڈ نہ دینے پر طالب علم پر تشدد کرنے والے 2 اساتذہ معطل

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل ملتان کے گورنمنٹ ایم اے جناح اسکول میں سالانہ تقریب کے لیے فنڈ نہ دینے پر طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، بعدازاں تشدد کرنے والے 2 اساتذہ کو معطل کردیا گیا تھا۔

    طالب علم احمر کا کہنا تھا کہ اساتذہ نے پیٹ میں لاتیں ماریں، تینوں اساتذہ کان پکڑوا کر ڈنڈے مارتے رہے جبکہ ساتھی طلباء کا کہنا تھا کہ احمر کو سالانہ تقریب کے لیے 500 روپے فنڈ نہ دینے پر مارا گیا، احمر کو ڈنڈوں، لاتوں، گھونسوں اور مکوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    طالب علم پر تشدد کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈپٹی کمششنر کو بھجوادی گئی تھی۔

  • چنیوٹ: کلروالا میں فائرنگ، 2 افراد قتل

    چنیوٹ: کلروالا میں فائرنگ، 2 افراد قتل

    چنیوٹ: صوبہ پنجاب کے علاقے کلروالا میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد قتل جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کلر والا تاج نگر علاقہ تھانہ بھوآنہ میں فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم امجد اور ساتھیوں نے خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی، مزاحمت پر دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    لاہور : دشمنی کا شاخسانہ، دو سگے بھائی کزن سمیت فائرنگ سے جاں بحق

    یاد رہے کہ 25 فروری کو لاہور کے علاقے داروغہ والا غبانپورہ میں قصاب کی دکان پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دو سگے بھائی اور کزن تھا، فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

    لاہور: سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ‘ نوجوان قتل

    واضح رہے کہ رواں سال 9 فروری کو لاہور کی سیشن کورٹ میں تین موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا تھا، ملزمان جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

  • شوہر بیوی کو جوئے میں ہار گیا، جواریوں سے تعلقات نہ بنانے پر چھری سے حملہ

    شوہر بیوی کو جوئے میں ہار گیا، جواریوں سے تعلقات نہ بنانے پر چھری سے حملہ

    چنیوٹ : جواری شوہر اپنی بیوی کو جوئے میں ہار گیا، جواریوں کے ساتھ تعلقات بنانے کے انکار پر تیز دھار آلے سے اس کا چہرہ بگاڑ دیا, زخمی خاتون جان بچا کر تھانے پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں خواتین پر تشدد کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، چنیوٹ کے نواحی علاقے میں شوہر علی رضا نے بیوی مہوش کے چہرے پر تیز دھار آلے سے زخم لگا دیئے، زخموں سے چُور خاتون تھانے پہنچ گئی۔

    مہوش نے پولیس کو بیان دیا کہ میں نویں کلاس کی طالبہ ہوں پیپر دینے کیلئے اپنے میکے گئی ہوئی تھی، گزشتہ رات علی رضا مجھے واپس گھر لے گیا۔

    شوہر جوئے میں مجھے ہارگیا تھا اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کا کہا، میرے انکار پرعلی رضا غصے میں آگیا اور مجھے کمرے میں بند کردیا، شوہر نے تیز دھار آلے سے میرے چہرے پر کٹ لگائے۔

    مہوش کا کہنا تھا کہ نویں جماعت کی طالبہ ہوں، شوہرنے میری رول نمبر سلپ بھی پھاڑ دی، شوہر نے دھمکی دی تھی بات نہ مانی تو مستقبل بھی خراب کردوں گا۔

    میں نے زخمی حالت میں گھر سے بھاگ کر جان بچائی، مہوش کے اہلخانہ نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • چنیوٹ میں خاوند نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    چنیوٹ میں خاوند نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    چنیوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں سفاک شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقے رائے چند میں اعجاز نامی شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کو گولیاں مارکر خودکشی کرلی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں اعجاز کی بیوی ، دو بیٹیاں اور بیٹا شامل ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں خاوند نے بیوی، دو بیٹیوں اور بیٹے کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد خود کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا کرخودکشی کرلی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 2 بچوں نے بھاگ کر جان بچائی جن کی عمر 7 سے 10 سال کے درمیان تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال 30 جنوری کو کوئٹہ میں محمد عاشق نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں اس کی اہلیہ جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی تھی۔

  • چنیوٹ: انڈوں پر جھگڑا، پولیس ملزم کے گھر سے بہن کے جہیز کا فرنیچر لے گئی

    چنیوٹ: انڈوں پر جھگڑا، پولیس ملزم کے گھر سے بہن کے جہیز کا فرنیچر لے گئی

    چنیوٹ: پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا، لڑائی کے مقدمے میں پولیس ملزم کے گھر سے اس کی بہن کے جہیز کا فرنیچر اٹھا کر لے گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں پولیس کا ایک اور کارنامہ خبروں کی زینت بن گیا ہے، پولیس نے ملزم کے گھر سے بہن کے جہیز پر ہاتھ صاف کر لیے۔

    [bs-quote quote=”جہیز کا فرنیچر مالِ مقدمہ کے طور پر اٹھایا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”پولیس”][/bs-quote]

    پولیس کا کہنا تھا کہ گھر میں ملزم حسن موجود نہیں تھا تو مالِ مقدمہ کے طور پر سامان اُٹھا لیا ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ چنیوٹ کے محلہ نوروالا کے رہائشی حسن اور ساجد کے درمیان ابلے انڈوں پر جھگڑا ہوا تھا، جس پر ساجد کے والدین کی درخواست پر پولیس نے حسن کے گھر پر چھاپا مارا۔

    تاہم پولیس اہل کار حسن کی بجائے گھر میں موجود بہن کی شادی کے لیے تیار فرنیچر اٹھا کر لے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سانحہ ساہیوال : وزیر اعلیٰ کا وزیراعظم  سے رابطہ: پولیس افسران کی برطرفی کا فیصلہ

    پولیس کا کہنا تھا کہ ساجد کے والدین نے حسن کے خلاف زیادتی کی درخواست دی تھی، جہیز کا فرنیچر مالِ مقدمہ کے طور پر اٹھایا ہے، ملزم حسن کے پیش ہونے پر سامان واپس کر دیا جائے گا۔

    دوسری طرف حسن کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی اگلے ہفتے شادی ہے، پولیس چھاپے کے دوران گھر سے جہیز کا سامان اٹھا کر لے گئی ہے۔

  • رمضان شوگر ملز کیس،  شہباز شریف اور حمزہ شہباز ملزم نامزد

    رمضان شوگر ملز کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز ملزم نامزد

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کرکے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کر دیا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے لئے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کرلیا گیا ہے اور منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    ذرائع کے مطابق ریفرنس شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 20 کروڑ کی لاگت سے نالہ سرکاری فنڈز سے بنایا گیا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

    دوسری جانب نیب لاہور نے حمزہ شہباز کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے بھی حکمت عملی وضع کر لی ہے۔

    یاد رہے 8 جنوری کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی اثاثوں اور رمضان شوگرملزکیس میں حمزہ شہباز کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کرپشن ریفرنس اسی مہینے دائر کیا جائےگا۔

    مزید پڑھیں : کرپشن ریفرنس ، شہباز شریف کے بعد ان کے بیٹے حمزہ شہباز کےگرد گھیرا تنگ

    خیال رہے کہ حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثوں اور رمضان شوگر ملز کیس میں 2 بار نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے جبکہ گرفتار کیے جانے کے خدشہ کے باعث حمزہ شہباز نےلاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔

    بعد ازاں 11 دسمبر کوایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی، وہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازسے دوحہ جارہے تھے۔

    نیب نے وزارتِ داخلہ سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے دونوں صاحب زادوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی اور اس ضمن میں وزارت داخلہ کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا تھا۔

    خیال رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر برا جمان شہباز شریف اس وقت مختلف کیسز میں نیب کے زیر حراست ہیں۔