Tag: چنیوٹ

  • چنیوٹ روڈ حادثہ7 افراد ہلاک

    چنیوٹ روڈ حادثہ7 افراد ہلاک

    چنیوٹ: اتوار کی صبح لاہورروڈ پرمسافرگاڑی اورڈمپر کے درمیان ہونے والے تصادم میں سات افراد ہلاک۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورروڈ پراتوارکی صبح مسافرگاڑی اورڈمپرکےتصادم کےنتیجےمیں7 افراد جان کی بازی ہارگئے،مرنے والوں کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاءالدین سے تھا۔

    ریسکیو ذرائع فوری طور پرحادثے کی جگہ پہنچےجبکہ زخمیوں اورلاشوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاسپتال چنیوٹ منتقل کردیا گیا۔

    لاہورروڈ پر پیش آنے والےالمناک واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد منڈی بہاءالدین سے جھنگ جنازے میں شرکت کے لئےجاریے تھے.

  • چنیوٹ : پی اے ایف کا ڈرون طیارہ پبروالا میں گرگیا

    چنیوٹ : پی اے ایف کا ڈرون طیارہ پبروالا میں گرگیا

    چنیوٹ : پی اے ایف کا ڈرون طیارہ نامعلوم وجوہات کی بناپر آگ لگنے کے باعث چنیوٹ میں گرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ چنیوٹ کے علاقے پبروالا میں گر کر تباہ ہو گیا، ڈرون گرنے کی وجہ سےعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،تاہم ابھی اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ بغیر پائلٹ کا طیارہ تربیتی مشن پر تھا۔

    ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئیں جنہو ں نے پورےعلاقےکو گھیرےمیں لے لیا۔ پی اے ایف کی ٹیمیں بھی سرگودھا سےچنیوٹ پہنچ گئیں۔

  • چنیوٹ کی ستارہ بروج آئلٹس میں9 بینڈ حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    چنیوٹ کی ستارہ بروج آئلٹس میں9 بینڈ حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    چنیوٹ: دنیا بھر میں کم عمر او لیول ریکارڈ قائم کرنیوالی چنیوٹ کی ستارہ بروج نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، طلبہ نے آئلٹس میں نو بینڈ حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

    چنیوٹ کی رہائشی ستارہ بروج اکبر نے پاکستان کے نام ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، ستارہ بروج آئلٹس ٹیسٹ میں نو بینڈ حاصل کر کے دنیا کی سب سے کم عمر طلبہ بن گئی۔

    دو ماہ قبل ستارہ بروج اکبر نے انگلش لینگوئج ٹیسٹ سسٹم کا برٹش کونسل یواے ای کے تحت امتحان دیا تھا، جس میں اس نے ساڑھے آٹھ بینڈ حاصل کٗئے تھے، جس کے بعد ستارہ بروج اکبر نے رزلٹ کو چیلنج کردیا اور ریچیکنگ کیلئے پیپر واپس بھیج دیا۔

    برطانیہ میں مکمل ری چیکنگ کے بعد ستارہ بروج اکبر کو آئلٹس کے نو بینڈ میں سے نو بینڈ دیئے گئے، جو عالمی ریکارڈ بن گیا۔

    اس سے پہلے ستارہ بروج اکبر نے گیارہ سال کی عمر میں او لیول پاس کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

  • ٹریفک پولیس افسر اپنی گاڑی سے چار افراد کو کچل کر با آسانی فرار

    ٹریفک پولیس افسر اپنی گاڑی سے چار افراد کو کچل کر با آسانی فرار

    چنیوٹ : چیف ٹریفک پولیس فیصل آباد کی گاڑی نے خاتون سمیت چار افراد کو کچل ڈالا،حادثے کے بعد مذکورہ سرکاری افسر اپنے عملے کے ساتھ فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں چیف ٹریفک پولیس فیصل آباد کی گاڑی نے ایک خاتون سمیت چار افراد کو روند ڈالا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کا کہنا ہے کہ حادثہ سرکاری گاڑی سے پیش آیا۔

    جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ایک سرکاری گاڑی تیز رفتاری سے دوسری گاڑی کو اوورٹیک کرتے ہوئے خاتون اور موٹرسائیکل سواروں اور فروٹ کی ریڑھی پر چڑھ گئی۔

    عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر رانا معصوم اور ان کا عملہ سوار تھا، جو حادثے کے بعد اپنی ذمہ داری اور فرض نبھانے کے بجائے گاڑی سمیت فرار ہوگئے۔

    زخمیوں کوفوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک  بتائی جاتی ہے۔

  • وزیراعظم نے لوہے اورتانبے کے ذخائر کی سائٹ کا معائنہ کیا

    وزیراعظم نے لوہے اورتانبے کے ذخائر کی سائٹ کا معائنہ کیا

    چنیوٹ : وزیراعظم میں نوازشریف نے چنیوٹ کے علاقے رجوعہ سادات کا دورہ کیا اور وہاں دریافت ہونے والے لوہے اور تانبے کے ذخائر کی سائٹ کا معائنہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نےچنیوٹ کے نواحی علاقے رجوعہ سادات کا دورہ کیا اور وہاں دریافت ہونے والے لوہے اور تانبے کے ذخائر کی سائٹ کا معائنہ کیا۔

    رجوعہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمرمبارک مند اور چینی ماہرین بھی اس موقع موجود تھے ڈاکٹر ثمرمبارک مند نے وزیراعظم کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب میں چنیوٹ میں معدنیات کی دریافت پرپوری قوم کومبارکباددیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صدیوں سے جس زمین پر فصلیں اگارہے تھے پتہ نہیں تھا کہ اس کے نیچے اتنے ذخائر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ہمارا ایجنڈا ہے اور ہم انشاءاللہ بہت جلد اس میں کامیاب ہونگے، وزیر اعظم نے کہا کہ ایران اور ترکمانستان سے گیس درآمد کی جائے گی، اور تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر جلد عملدرآمد ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین سال میں ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا خا تمہ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہیں، کشکول ہمیشہ کیلئے توڑ دیا جائے گا۔

  • سیلاب کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف، چنیوٹ اور جھنگ میں تباہی کا خدشہ

    سیلاب کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف، چنیوٹ اور جھنگ میں تباہی کا خدشہ

    پنجاب : آزاد کشمیر اور پنجاب میں بارش اور سیلاب نے شدید تباہی مچا رکھی ہے اور اب یہ سیلابی ریلے جنوبی پنجاب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    حافظ آباد روڈ کے ساتھ دریائے چناب کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ہے، ہیڈ قادر آباد پراس وقت پانی کا بہاؤ آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک ہے، بالائی پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد چناب اورجہلم میں بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا جنوبی پنجاب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حافظ آباد روڈ کے ساتھ دریائے چناب کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، جس کے باعث سیلابی پانی نواحی گاؤں ٹای گورایا میں داخل ہوگیا جبکہ  پنڈی بھٹیاں حافظ آباد روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    آٹھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا حافظ آباد میں ہیڈ قادر آباد کے مقام سے گزر رہا ہے، جو چنیوٹ سے ہوتا ہوا تریموں بیراج پہنچے گا، دریائے جہلم کا سیلابی ریلا منڈی بہاؤالدین ،سرگودھا،خوشاب سے ہوتا ہواجھنگ کے متعدد دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے لیکن جہلم کا بڑا ریلہ تریموں بیراج پہنچے گا۔

    آٹھ سے نو لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلوں کے باعث جھنگ اور اس کی نواحی آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، تریموں بیراج سے پانی کے بہاؤ کی گنجائش چھ لاکھ چالیس ہزار کیوسک ہے، بیراج بچانے کیلئے اٹھارہ ہزاری کے مقام پر حفاظتی پشتے میں تین مقامات پر شگاف ڈالا جا سکتا ہے۔

    تریموں بیراج سے نکلنے کے بعد یہ سیلابی ریلا شورکوٹ ،گڑھ مہاراجہ ،احمدپور سیال، ملتان، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان سے ہوتا ہوا پنجند پہنچے گا، سیلاب کے پیش نظر دریا کے قریب واقع آبادیوں میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ سیلابی ریلا چنیوٹ سے گزرا تو تئیس دیہات صفحہ ہستی سے مٹا گیا ۔

    مو ضع حسین، موضع ابہلو سمیت تحصیل بھوانہ کے گاؤں ڈوب گئے، جس کے باعث اہل علاقہ پھنس گئے، دریائے راوی میں شاہدرہ اور ہیڈ بلوکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، سیالکوٹ کے نالوں میں آنے والے سیلابی ریلے تباہی مچاتے ہوئے آگے بڑھ گئے لیکن تباہی و بربادی کے آثارچھوڑ گئے۔

    سیلاب کے باعث سیالکوٹ کے بیشتر علاقوں میں نظام زندگی تاحال مفلوج ہے، سیلاب کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور شاہراہ سری نگر کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔

  • سیلاب کی تباہ کاریاں: کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے

    سیلاب کی تباہ کاریاں: کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے

    گجرانوالہ :بھارت سےآنےوالےسیلابی ریلوں نےپنجاب کےبالائی علاقوں میں تباہی مچا دی۔جہلم، چناب اور راوی میں آنے والی طغیانی نےسیکڑوں دیہات ڈبو دیئے،چنیوٹ میں تئیس دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے گجرانوالہ میں خانکی کے مقام پر دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجےکا سیلاب ریکارڈ کیا جارہا ہے۔سیلابی پانی آبادی کی جانب بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔

    چناب کی بپھرتی موجوں نے کئی دیہات غرق آب کردیئے،دریائے چناب اور دریائے جہلم کا سیلابی ریلا جھنگ میں داخل ہوا تو درجنوں دیہات ڈبو گیا اور کسانوں کی محنت کو پانی میں ملا دیا۔آٹھ ہزار کیوسک کی گنجائش رکھنے والے نالہ ڈیک سے اس وقت چوالیس ہزار کیوسک پانی گزر رہاہے۔

    دریائے راوی میں ہیڈ بلوکےمقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ شاہدرہ کے مقام پریہ سیلاب درمیانے درجے کاہے۔طغیانی کے باعث پانی آبادیوں میں داخل ہوگیاہے۔ پنجاب میں گرجتےبادلوں کےبرسنےسے منہ زور برساتی پانی نےسیلابی صورت اختیارکی توبھارت نےبھی دریائے چناب پرقائم بگلیہار ڈیم کےاسپل ویز کھول کرپاکستان میں بدترین سیلاب کاسامان کیا۔

    جہلم چناب راوی اور ستلج میں طغیانی نے سیکڑوں دیہات پانی میں ڈبو دئیے اور کھڑی فصلیں تباہ کردیں۔۔سیلاب کےباعث متعدددیہات میں مکیں اپنے آشیانوں سےمحروم ہوگئےاورنقل مکانی پر مجبورہوئے۔بھارت کی جانب سے گنجائش سےزائد چھوڑے گئے سیلابی ریلوں کےباعث سیالکوٹ شہر کا بیشترعلاقہ زیرآب ہے اور سیالکوٹ کاپسرور سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔