Tag: چنے کی دال

  • چنے کی دال کو مزید ذائقہ دار کیسے بنائیں؟ لگائیں یہ خاص تڑکا

    چنے کی دال کو مزید ذائقہ دار کیسے بنائیں؟ لگائیں یہ خاص تڑکا

    دالیں صحت کیلئے انتہائی مؤثر اور اپنی غذائیت کے اعتبار سے بہت اہمیت کی حامل ہیں، یہ گوشت سے کسی طور بھی کم نہیں اس میں وہی اجزاء پائی جاتے ہیں جو گوشت میں موجود ہیں۔

    دالیں پکانے کے بہت سے طریقے ہیں جس میں اس کے اندر سبزی کا گوشت ڈال کر بنایا جاتا ہے لیکن صرف دال بنائی جائے تو اس کا بھی اپنا الگ ہی مزہ ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف اداکارہ سعدیہ امام نے چنے کی دال کو مزید ذائقہ دار بنانے کا بہت آسان سا طریقہ بیان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے چنے کی دال اور ملکہ مسور کو ذائقہ دار بنانے کے طریقے بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں جب بھی بناؤ اگر اس میں پودینہ نہیں ڈالا تو اس کا ذائقہ کھلے گا ہی نہیں۔

    سعدیہ امام نے بتایا کہ دال کو مکمل طور پر پکانے کے بعد بھگار علیحدہ سے لگائیں جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک گڈی پودینہ کے پتے۔ ایک بڑی پیاز کے باریک سے ٹکڑے۔ موٹی والی لال مرچ اور ہری مرچ تیل میں ڈال کر اچھی طرح گرم کریں اور پھر دال کی ڈش پر یہ تڑکا ڈال دیں۔

    اور جب آپ اس پودینے کی تڑکا لگی دال کو گرم گرم تندور کی روٹی کے ساتھ کھائیں گے تو آپ اس کے دیوانے ہوجائیں گے۔

  • دالوں کے خاندان کا "ہیرو” کون؟

    دالوں کے خاندان کا "ہیرو” کون؟

    دالوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک غذائی جنس "چنا” ہے جس کی دو عام اقسام کالا چنا اور سفید چنا ہیں۔

    چنا وٹامن اور معدنیات سے بھرپور غذائی جنس ہے جو پاکستان اور بھارت جیسے ملکوں میں‌ عام ہے اور کثیر تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔ اسے دالوں کے خاندان کا ہیرو کہہ سکتے ہیں جس میں فولاد، وٹامن بی 6، میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے اور فاسفورس، تانبا اور میگنیز بھی ہوتا ہے۔

    یہ وزن کم کرنے میں‌ مددگار ہے۔ چنے سے فائبر اور پروٹین کی کثیر مقدار جسم میں‌ پہنچتی ہے، اور عموماً ایک عام پیالہ بھر کر کھانے سے شکم سیری ہوجاتی ہے اور بار بار بھوک نہیں لگتی۔ فائبر ہمارے نظام ہضم کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ جسم میں کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔

    چنے میں موجود قدرتی اجزا انسانی جسم کی توانائی میں اضافہ کرتے ہیں اور چنا خاص طور پر بچوں کو ان کی بڑھتی ہوئی عمر میں غذائیت فراہم کرتا ہے۔

    چنوں کو کئی ماہ تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے اور انھیں بھگونے کے بعد استعمال کرنے سے جلد ہضم ہوجاتے ہیں۔

  • چنے کی دال اور قیمہ بنانے کی آسان ترکیب

    چنے کی دال اور قیمہ بنانے کی آسان ترکیب

    شہر قائد میں سخت گرمی پڑ رہی ہے، ایسے میں کچھ کھانے کا دل بھی نہیں چاہتا۔ لیکن جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنے کے لیے کھانا ضروری ہے۔

    اسی لیے آج ہم ہلکی پھلکی سی چنے کی دال اور قیمہ بنانے کی آسان ترکیب بتارہے ہیں جو معدے پر گراں بھی نہیں گزرے گی اور لذیذ بھی ہے۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    چنے کی دال ابلی ہوئی: 200 گرام

    تیل: آدھا کپ

    پیاز: 2 عدد

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 چائے کے چمچ

    نمک: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    دھنیہ: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ بھنا اور پسا ہوا: 1 چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ٹماٹر: 3 سے 4 عدد

    ہرا دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ

    ہری مرچ: 4 عدد

    ترکیب

    سب سے پہلے تیل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائے۔

    اب اس میں ادرک لہسن کے پیسٹ کو قیمے کے ساتھ شامل کر کے دس منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔

    پھر اس میں نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا زیرہ، دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔

    اس کے بعد ایک کپ پانی شامل کریں اور ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ قیمہ تقریباً تیار ہو جائے۔

    پھر اس میں گرم مصالحہ اور بلی چنے کی دال شامل کر کے ڈھک دیں اور دم پر چھوڑ دیں۔

    آخر میں کٹا ہرا دھنیا اور کٹی ہری مرچ ڈال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔