Tag: چوبیس افراد ہلاک

  • نائیجیریا: بوکو حرام کی فائرنگ،24 افراد جاں بحق

    نائیجیریا: بوکو حرام کی فائرنگ،24 افراد جاں بحق

    کانو: نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں بوکو حرام کے جنگجوؤں کی فائرنگ سے چوبیس افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق مقامی حکومت کے چیئرمین مائینا اولارمو کا کہنا تھا کہ واقعہ ریاست اڈاماوا کے ٹاؤن گولاک کے ایک گاؤں میں پیش آیا،انہوں نے بتایا کہ حملہ مقامی رہنما کی موت پر ہونے والی سوگ کی تقریب کے موقع پر کیا گیا.

    اُن کا کہنا تھا کہ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر آئے اور ہجوم پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں چوبیس افراد ہلاک ہوئے، جن میں بیشتر خواتین تھیں،حملہ آوروں نے خوراک لوٹی اور گھروں کو آگ لگا دی،یہ ساری کارروائی انھوں نے ایک گھنٹے میں مکمل کی اور اس کے بعد فرار ہوگئے.

    ریاست کی پولیس کے ترجمان اوتھمان ابو بکر نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم انھوں نے ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ بتائی اور دیگر کو زخمی قرار دیا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال نو جنوری کو بوکو حرام نے اڈاماوا کے قریبی علاقے ماڈاگالی میں فائرنگ کرکے سات افراد کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کردیا تھا.

  • کابل میں خود کش حملہ، 24 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    کابل میں خود کش حملہ، 24 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کے وسطی علاقے میں خودکش حملے میں چوبیس افراد ہلاک اوردوسو افراد زخمی ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ امریکی سفارتخانے کے قریب افغان سیکرٹ سروس کے دفترکے باہرہوا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کاراڑا دی۔

    افغان سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر کے قریب پلِ محمود خان پر آرمی کے قافلے سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 200 زخمی ہوگئے.

    دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد کافی دیر تک علاقے میں شدید فائرنگ ہوتی رہی، دھماکے کے بعد امریکی سفارت خانے میں سائرن بجائے گئے۔

    علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیاہے۔ افغان صدراشرف غنی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ دہشت گردوں کی شکست ہے۔ دہشت گرد افغان فورسز سے جنگ میں پسپا ہورہے ہیں۔