Tag: چوتھا میچ

  • چوتھا ون ڈے، عابد علی اور رضوان کی سنچریاں رائیگاں، آسٹریلیا کی 6 رنز سے کامیابی

    چوتھا ون ڈے، عابد علی اور رضوان کی سنچریاں رائیگاں، آسٹریلیا کی 6 رنز سے کامیابی

    دبئی: چوتھے ون ڈے میچ میں عابد علی اور محمد رضوان کی سنچریوں کے باوجود آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی، عمر اکمل 7 اور عماد وسیم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، کینگروز کو سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم 278 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بناسکی، محمد رضوان اور عابد علی کی سنچریاں بھی گرین شرٹس کو شکست سے نہ بچاسکیں۔

    عابد علی نے ڈیبیو میچ میں شاندار 112 رنز کی اننگز کھیلی، وہ ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بن گئے، ان سے پہلے سلیم الٰہی اور امام الحق ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کرچکے ہیں۔

    پاکستان کی پہلی وکٹ صفر پر گری جب شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، حارث سہیل 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔

    عمر اکمل 7 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، سعد علی نے 7 رنز بنائے، کپتان عماد وسیم ایک رن بنا کر رچرڈسن کی گیند پر مارش کو کیچ دے بیٹھے۔

    آسٹریلیا کے کالٹر نیل نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، رچرڈسن، نیتھن لیون اور زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں دبئی میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ میں کینگروز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف دیا، عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 56 رنز پر گری، ایرون فنچ 39 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، عثمان خواجہ 62 رنز بنا کر یاسر شاہ کا نشانہ بنے، شان مارش 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    ہینڈکومب 7 اور اسٹونس 2 رنز بناسکے، ابتدائی پانچ وکٹیں 140 رنز پر گرنے کے بعد گلین میکسویل اور ایلکس کیری نے شاندار پارٹنر شپ بنائی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    میکسویل نے شاندار 98 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلکس کیری 55 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، پاکستان کے عماد وسیم، محمد حسنین اور یاسر شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    کپتان شعیب ملک انجری کے سبب چوتھے ون ڈے سے باہر ہوچکے ہیں، ان کی جگہ عماد وسیم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ شعیب ملک کی جگہ سعد علی ڈیبیو کریں گے جبکہ امام الحق کی جگہ اوپنر عابد علی بھی ڈیبیو کریں گے۔

    مہمان ٹیم آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے دو روز قبل پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں 80 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی۔

    مزید پڑھیں: کینگروز نے شاہینوں‌ کو 80 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

    مہمان ٹیم کے کپتان نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس میں 5 چوکے اور چھکا بھی شامل تھا، میکسویل نے بھی 55 گیندوں پر 71 رنز بنا کر آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    پاکستان کی جانب سے امام الحق 46، عماد وسیم 43، عمر اکمل 36 اور شعیب ملک 32 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

    اس سے قبل پاکستان ٹیم کا باؤلنگ اٹیک ابتدائی دونوں ون ڈے میچز میں بھی بری طرح ناکام رہا تھا، کینگروز نے دونوں میچ 8، 8 وکٹوں سے اپنے نام کیے تھے۔

  • اوول ٹیسٹ،انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    اوول ٹیسٹ،انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    اوول : انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں.

    تفصیلات کےمطابق انگلینڈ نے اوول میں پاکستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے مطابق وکٹ بیٹنگ کے لیے موضوع ہے اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے انہوں نےبتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں.

    انگلیند کے خلاف اوول میں چوتھے ٹیسٹ میچ میں راحت علی کی جگہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے.

    یاد رہے اس سے قبل کپتان مصباح الحق نے کہا تھاکہ یہ ٹیسٹ جیت کر سیریز برابرکرنے کی کوشش کریں گے.

    اوول سے قومی ٹیم کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں،اب تک اوول میں پاکستان نو میں سےچارٹیسٹ میچ جیت چکا ہے.

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کپتانی اورکیرئیرختم ہونے کا کوئی خوف نہیں ہےجب تک پاکستان کو ضروت ہے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتارہوں گا.