Tag: چوتھا ون ڈے

  • بھارت نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    بھارت نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    برمنگھم : بھارت نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    برمنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلش بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ معین علی سرسٹھ اور جوروٹ چوالیس رنز کی مزاحمت کرسکے، محمد شامی نے تین، جدیجا اور بھنیشور کمار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو ایک سو تراسی رنز کا شاندار آغاز فراہم کرکے آسان جیت کی بیناد رکھی۔

    اجنکے رہانے نے کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ رہانے ایک سو چھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شیکھر دھون ستانوے رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، بھارت نے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔

  • ایجبسٹن: بھارت بمقابلہ انگلینڈ، چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    ایجبسٹن: بھارت بمقابلہ انگلینڈ، چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    ایجبسٹن :بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ون ڈے میں بھرپور کم بیک کیا ہے۔ بھارت کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

    سیریز بچانے کے لئے انگلش ٹیم کا میچ جیتنا لازمی ہے,گزشتہ سال ایجبسٹن ہی کے میدان میں بھارت نے انگلینڈ کو ہراکر چیمپئینز ٹرافی جیتی تھی۔ مہیندر سنگھ دھونی کو ون ڈے میں بھارت کا سب سے کامیاب ترین کپتان بننے کے لئے ایک جیت درکار ہے۔

    دھونی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ادھر انگلش کپتان ایلسٹر کک کی کارکردگی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ انگلینڈ نے چوتھے میچ کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ انجری کے سبب اسٹورٹ براڈ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

  • ملالہ یوسف زئی نےپاکستان سری لنکاکامیچ اسٹیڈیم آکردیکھا

    ملالہ یوسف زئی نےپاکستان سری لنکاکامیچ اسٹیڈیم آکردیکھا

    ابوظہبی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے ملالہ یوسف زئی نے بھی اسٹیڈیم میں دیکھا اور پاکستان کی جیت پر ٹیم کو خوب داد بھی دی۔

    پاکستان میں بچوں اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں ملالہ یوسف زئی بھی کرکٹ کی دلدادہ نکلیں وہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھے ون ڈے کو دیکھنے کے لیے ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں موجود تھیں اور میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر انھیں تالیاں بجاکر داد بھی دیتی رہیں۔ ان کی موجودگی میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز بھی جیت لی۔

     

  • ون ڈے سیریزمیں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،مصباح الحق

    ون ڈے سیریزمیں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،مصباح الحق

    پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ ٹیم ورک کی وجہ سے سیریز جیتی ہے۔ اینجلو میتھیوز کہتے ہیں انکی ٹیم ہر شعبہ میں ناکام رہی۔ مین آف دی میچ محمد حفیظ شاندار کارکردگی اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

    گرین شرٹس ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔۔ دیگر کھلاڑیوں نے بھی بھرپور محنت کی اور سیریز جیت گئے۔

    مصباح الحق سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیو نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

    آخری میچ جیتنے کیلئے سردھڑ کی بازی لگائیں گے ساٹ اینجلو میتھیوز مین آف دی میچ محمد حفیظ کے مطابق وہ ظہیر عباس کا ریکارڈ برابر کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

      پروفیسر حفیظ کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انھیں مشکلات درپیش رہیں مگر محنت رنگ لائی۔

     

  • چوتھا ون ڈے:پاکستان اور سری لنکا آج ابوظہبی میں مدمقابل

    چوتھا ون ڈے:پاکستان اور سری لنکا آج ابوظہبی میں مدمقابل

    پاکستان شاہین ایک مرتبہ پھر آج لنکا ڈھانے کے لئے میدان میں اتریں گے، لیکن اس بار ان کا مقابلہ شارجہ میں نہیں بلکہ ابوظہبی میں ہوگا۔

    پاکستان نے شارجہ میں لنکا ڈھائی اور سیریز میں دو ایک کی برتری پائی، اب ابوظہبی میں پنجہ آزمائی ہوگی، پاکستانی ٹیم سیریز کو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہی فیصلہ کن بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ عمر گل کی واپسی سے پاکستان کی بولنگ لائن مضبوط ہوئی ہے۔

    ادھر کافی عرصے سے نہ چلنے والی بیٹنگ لائن بھی کلک کرچکی ہے، محمد حفیظ کے بلے نے رنز اگلنا شروع کردیئے ہیں، چوتھے میچ کے لئے قومی ٹیم میں کسی بھی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

    دوسری جانب سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ سیریز میں کم بیک کے لئے کھلاڑیوں کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی، پاکستان اور سری لنکا دو سال بعد ابوظہبی میں آمنے سامنے ہوں گے، اس سے قبل دونوں ٹیمیں نومبر دوہزار گیارہ میں مدمقابل آئیں تھیں، جس میں پاکستان تین وکٹوں سے کامیاب رہا۔
        
       
       
       

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا:سیریزکا چوتھا ون ڈے کل ابوظہبی میں ہوگا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا:سیریزکا چوتھا ون ڈے کل ابوظہبی میں ہوگا

    پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا ون ڈے کل ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی نظریں سیریز کو فیصلہ کن بنانے پر لگ گئیں ہیں۔ پاکستان نے شارجہ میں لنکا ڈھائی اورسیریز میں دو ایک کی برتری پائی۔ اب ابوظہبی میں پنجہ آزمائی ہوگی ۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز انتہائی سنسنی خیز ہوا۔ ابتدائی دو میچز میں مقابلہ کانٹے کا ہوا۔ پاکستانی ٹیم سیریز کو ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہی فیصلہ کن بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ عمر گل کی واپسی سے پاکستان کی بولنگ لائن مضبوط ہوئی ہے۔

    ادھر کافی عرصے سے نہ چلنے والی بیٹنگ لائن بھی کلک کرچکی ہے۔ محمد حفیظ کے بلے نے رنز اگلنا شروع کردیئے ہیں۔  چوتھے میچ کے لئے قومی ٹیم میں کسی بھی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

    دوسری جانب سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ سیریز میں کم بیک کے لئے کھلاڑیوں کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا دو سال بعد ابو ظہبی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں نومبر دوہزار گیارہ میں مدمقابل آئیں تھیں جس میں پاکستان تین وکٹوں سے کامیاب رہا۔