Tag: چودھری شجاعت

  • ختم نبوت شق میں تبدیلی پرکوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا، چودھری شجاعت

    ختم نبوت شق میں تبدیلی پرکوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا، چودھری شجاعت

    لاہور : مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ختم نبوت ایمان کا معاملہ ہے، شق میں تبدیلی پر کوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہی۔

    چودھری شجاعت نے کاغذات نامزدگی میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سےشق میں تبدیلی کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ حکمران ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں: نواز شریف کو پارٹی سربراہ بنانے کی راہ میں‌ حائل آخری رکاوٹ بھی دور


    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ معاملہ کا مکمل جائزہ لینے کے بعد تفصیلی اور بھرپور ردعمل دے گی۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کے معاملہ پر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ماضی میں گراں قدر قربانیاں پیش کر چکے ہیں جو ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

     

  • قوم2013کےانتخابات میں دھاندلی کا خمیازہ بھگت رہی ہے، چودھری شجاعت

    قوم2013کےانتخابات میں دھاندلی کا خمیازہ بھگت رہی ہے، چودھری شجاعت

    لاہور: مسلم لیگ ق سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہناہےکہ دوہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

    ق لیگ کا اہم اجلاس چودھری شجاعت کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں این اے ایک سو آٹھ کے ضمنی انتخاب کیلئے حمزہ ناصر اقبال کو امیدوار نامزد کردیا گیا ۔

    چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ دوہزار تیرہ کے انتخاب میں دھاندلی ایک حقیقت ہے، اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ق لیگ زندہ ہے اسے مردہ کہنے والے خواب غفلت سے جاگیں، حکمرانوں کو جنگلا بس اور انڈرپاسز کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

  • چوہدری شجاعت کا صوبہ ہزارہ تحریک کے جلسوں میں شرکت کا اعلان

    چوہدری شجاعت کا صوبہ ہزارہ تحریک کے جلسوں میں شرکت کا اعلان

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے صوبہ ہزارہ تحریک کے جلسوں میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانا موجودہ حکومت کے بس میں نہیں، سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

    لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین بابا حیدر زمان سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وہ ہزارہ کے عوام کے ساتھ ہیں اور ہزارہ کو صوبہ بنانے کی سب سے پہلے حمایت کر چکے ہیں اور ان کے فیصلے کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا موجودہ حکومت کے بس میں نہیں، تمام سیاسی جماعتوں نے اے پی سی میں حکومت کو مکمل اختیار دیا تھا مگر دہشت گردی کے واقعات میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو قابل تشویش ہے۔

      چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک کے جب جلسے منعقد ہوں گے تو وہ اس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے بابا حیدر زمان کی خواہش پر صوبہ بناﺅ تحریک کونسل میں پاکستان مسلم لیگ کا ایک نمائندہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    بابا حیدر زمان نے چودھری شجاعت حسین کو 12اپریل کو ایبٹ آباد اور لاہور میں ہزارہ بناﺅ صوبہ کی تحریک کے سلسلہ میں جلسہ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنے دیگر وعدوں کی طرح ہزارہ کے عوام کے ساتھ کیے ہوئے وعدے بھی بھول گئے ہیں، آپ ہمارا ساتھ دیں، عوام کا کوئی مددگار نہیں ہے۔