Tag: چودھری نثار

  • چودھری نثارکو جانتا ہوں، پارٹی نہیں چھوڑیں گے‘ جاوید ہاشمی

    چودھری نثارکو جانتا ہوں، پارٹی نہیں چھوڑیں گے‘ جاوید ہاشمی

    ملتان: سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میرے تجربے کے مطابق چودھری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہناہےکہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کی بات نہ کریں تاہم میں کہتا ہوں کہ ادارے مداخلت ہی نہ کریں۔

    مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا میرے تجربے کے مطابق چودھری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے تاہم انہیں پارٹی نہیں وزارت چھوڑنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی حکومت آتی ہے تو سارا مواد جمع ہوتا ہے اور 15 دن بعد پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی جڑیں ختم ہو چکی ہیں، وہ کہتے ہیں مائنس ون ہوگا مگر مجھے 4 نظر آ رہے ہیں۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکواچھی طرح جانتاہوں ان سے اختلاف لیکن احترام کارشتہ تھا۔


    چوہدری نثارساتھ تھے،ہیں اورساتھ ہی رہیں گے‘ خواجہ سعد رفیق


    واضح رہےکہ گزشتہ وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا تھاکہ چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اوررہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قومی مسائل ناچ گانوں سےحل نہیں ہوتے، چودھری نثار

    قومی مسائل ناچ گانوں سےحل نہیں ہوتے، چودھری نثار

    راولپنڈی : وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا  ہے کہ قومی مسائل ناچ  گانوں سےحل نہیں ہوتے سیاست کھیل کود کا نام نہیں یہ مشکل کام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چکلالہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا استقبال خیرمقدمی گانوں سے کیا گیا، جس پر چوہدری نثار نے کہا کہ نہ وہ خود ڈانس کریں گے نہ ہی کرنے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ مجھے پرویز خٹک سمجھ رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاناما لیکس پر سنجیدہ اور قومی رویہ اپنانا ہوگا۔ آج وہ لوگ کرپشن کا رونا رو رہے ہیں جن کے اپنے دور میں حج میں بھی کرپشن ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کا منطقی انجام عدالت اور کمیشن سے ہی ہو سکتا ہے۔ ہم نے ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن کی بات مانی لیکن بات آگے نہ بڑھ سکی۔ ڈیڑھ ماہ سے اس ایشو پر کھیل کھیلا جارہا ہے۔

    چوہدری نثار نے جلسے میں میوزک بجانے کے حوالے سے کہا کہ یہ جس پارٹی کا ٹرینڈ ہے اسے ہی مبارک ہو، میں میوزک پر پرویز خٹک کی طرح ناچ نہیں سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی مسائل ناچ گانوں سےحل نہیں ہوتے، سیاست کھیل کود نہیں ،مشکل کام ہے پاکستان میں حکمرانی مشکل عمل ہے۔

     

  • پانامہ لیکس: ایف آئی اے سے تحقیقات کروانے کیلئے تیارہیں، چودھری نثار

    پانامہ لیکس: ایف آئی اے سے تحقیقات کروانے کیلئے تیارہیں، چودھری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے سے کروانے کیلئے تیارہیں۔ تفتیشی افسر کا نام عمران خان دیں.

    چوہدری نثار کا کہناتھا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کی پیشکش کی ہے،عمران خان تفتیش کیلئے ایف آئی اے کا افسر نامزد کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ڈی چوک اور ایف نائن پارک کو جلسے جلوسوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    چودھری نثار نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر قومی اسمبلی میں شور شرابہ کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ اعتزاز احسن نے اللہ رسول کے ساتھ اپنی لیڈر کا نام لیا اور پھر سرے محل کی اونر شپ قبول کر لی۔

    چودھری نثار علی خان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر واضح کیا ہے کہ 24 اپریل کو اسلام آباد میں مادر پدر آزادی کے نام پر کسی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    ڈی چوک اور ایف نائن پارک میں کوئی جلسہ یا سیاسی اجتماع نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی سیاسی جماعت جب بھی چاہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیل کر دے۔

    اس کیخلاف کوئی بھی قانونی کارروائی کرنا پڑی تو ہم کریں گے اور حکومتی رٹ کو قائم کریں گے۔

    انہوں نے پیپلز پارٹی کے سینیٹراعتزاز احسن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس میں پیپلز پارٹی کے 2سینیٹرز کے نام بھی ہیں اعتزاز احسن ان کی تحقیقات کرنے کے حوالے سے کوئی بات کیوں نہیں کرتے ؟

    اعتزاز احسن پاناما لیکس پر صرف نواز شریف کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ انہیں اپنی پارٹی کے وہ لوگ کیوں نظر آتے جن کے نام پر34آف شور کمپنیاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دل چاہتا ہے کہ سارے حقائق قوم کے سامنے رکھوں لیکن وزیر اعظم کی جانب سے منع کرنے پر خاموش ہوں۔

    چوہدری نثار کا کہناتھا کہ آف شور کمپنیوں کے معاملے کو حل کرناہے تو اسے میڈیا ٹرائل نہیں بننا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ مے فیئرفلیٹس پربات کرنے سے پہلے سرے محل پربات ہونی چاہیئے۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا حکومت اوراپوزیشن کی قیادت سمیت سب کا احتساب ہونا چاہئیے.

     

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے چودھری نثار کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے چودھری نثار کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی

    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے اسے ابتدائی سماعت پر ہی خارج کر دیا۔

    سلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایات پر سنگین غداری کیس کے ملزم پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا جبکہ انہوں نے اپنے بیان میں پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کی تمام تر ذمہ داری سپریم کورٹ پر ڈال دی اور کہا کہ پرویز مشرف کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔

    وزیر داخلہ کے پارلمنٹ کے مشترکا اجلاس میں دیے گئے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پارلے منٹ کے اجلاس کی کارروائی کو عدالت میں زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔

    رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے کہ درخواست گزار کو حق دعویٰ حاصل ہے اور نہ ہی ہائی کورٹ اس درخواست کے لیے درست فورم ہے۔ شاہد اورکزئی نے کہا رجسٹرار آفس کے اعتراضات درست نہیں۔

    ا سلام آباد ہائی کورٹ اس سے قبل بھی غداری کے مقدمہ سے متعلق مختلف درخواستیں سن کر فیصلے دے چکی ہے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر نے کا مختصر فیصلہ سنادیا۔

  • فاٹا میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھیں گے ، چوہدری نثار علی خان

    فاٹا میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھیں گے ، چوہدری نثار علی خان

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ فاٹا کے عوام امن چاہتے ہیں اور وفاقی حکومت فاٹا میں امن و امان کے لئے اپنی کوشیش جاری رکھے گی۔

    اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات سے مسئلے کا حل نکالنا چاہتی ہے۔

    چودھری نثار کا کہنا تھاکہ کچھ طالبان مذاکرات عمل کے حق میں نہیں ، حکومت کی کوشش ہے کہ اس ذہنیت کو تبدیل کیاجائے ، وفاقی وزیر داخلہ سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں دیگر اہم ملکی امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔