Tag: چودھری نثار علی

  • تنقید کرنے والے اپنا دورحکومت بھی دیکھ لیں، چودھری نثارعلی

    تنقید کرنے والے اپنا دورحکومت بھی دیکھ لیں، چودھری نثارعلی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ ہم پر تنقید کرنے والے اپنا پانچ سال کا دور بھی دیکھ لیں۔ جس میں حج اور عمرے میں بھی کرپشن کی گئی۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، چودھری نثار نے وزیر اعظم کے نیب سے متعلق بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے چند بڑے صنعتکار وزیراعظم کے پاس آئے اور نیب کیخلاف شکایت کی تھی، اس کے بعد وزیراعظم نے بیان دیا کہ نیب کو کسی کی عزت سے نہیں کھیلنے دینگے۔

    چوہدری نثار پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی پر گرجتے برستے رہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جہاں حج اور عمرے میں بھی کرپشن کی گئی۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کبھی شور نہیں مچایا کہ پنجاب پر حملہ ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا ڈھائی سالہ دور تحقیقات کیلئے پیش کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی یہ واویلا نہیں کیا کہ پنجاب پر حملہ ہو گیا ہے۔اگر سندھ کی حکومت کو نیب یا ایف آئی اے کی کارروائیوں پر اعتراض ہے تو وہ میڈیا میں آنے کی بجائے عدالتوں میں جائے۔ہم نے ہر کیس کو انصاف کے ترازو میں تولا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حج اسکینڈل سمیت کئی میگا کرپشن کیسز ہیں ان پر اگر پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں تو وہ عدالت میں جائیں۔

    ہم بھی ان کیسز کی عدالتی سکیورٹنی کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ نیب سے خوفزدہ نہیں ہیں اور نہ ہی پرکاٹنے کی تیاری ہورہی ہے۔

  • ایم کیو ایم کی فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، چوہدری نثار

    ایم کیو ایم کی فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز کے خلاف ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی ہرزہ سرائی ناقابل برداشت حدود کو چھو رہی ہے۔

    رینجرز اورپاک فوج کے حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے بیانات کا نوٹس لیتےہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں اپنی فوج کیخلاف اس قسم کی زبا ن کی اجازت نہیں ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ وہ ہی فوج ہے جس کی ایم کیو ایم تعریفیں کرتی تھی اور یہ وہی فوج ہے جس کے ساتھ ایم کیو ایم نو سال شریک اقتدار رہی ۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کیسی منطق ہے کہ ایک دن فوج کے حق میں اور دوسرے دن فوج کیخلاف قابل مذمت زبان استعمال کی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کا مؤقف صحیح ہے تو وہ آزاد عدلیہ سے رجوع کرے۔