Tag: چودھری پرویزالٰہی

  • پنجاب کے عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، چودھری پرویزالٰہی

    پنجاب کے عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، چودھری پرویزالٰہی

    گجرات : قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں ہیلتھ پروگرام کو اَپ ڈیٹ کردیا گیا ہے، عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    یہ بات انہوں نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات ٹراما سنٹر کے دورے کے موقع پر آئی سی یو بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے مسائل بھی سنے اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میری شروع سے یہی کوشش رہی ہے کہ پنجاب کے عوام باالخصوص اہل گجرات کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، ہم نے صوبے بھر کے اضلاع میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بنائے جن میں وزیرآباد، ملتان اور فیصل آباد شامل ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ جلد ہی گجرات کے عوام کو مزید بہترین ہیلتھ کی سہولیات میسر ہوں گی، گجرات کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کام کرنا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو جو مشکلات درپیش ہیں،ان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بات کر کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

    اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود، ڈی سی ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر عابد غوری ایم ایس، چودھری ندیم اختر ملہی اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • پانامہ لیکس قومی مسئلہ ہے، کرپشن کیخلاف اکٹھا ہونا ہوگا، پرویزالٰہی

    پانامہ لیکس قومی مسئلہ ہے، کرپشن کیخلاف اکٹھا ہونا ہوگا، پرویزالٰہی

    اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس وزیراعظم نوازشریف کے گرد گھوم رہے ہیں، یہ ایک قومی مسئلہ ہے کرپشن کیخلاف سب کو اکٹھا ہونا ہو گا۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین ایم این اے کی قیادت میں اسحاق خان خاکوانی اور عبدالعلیم خان پر مشتمل وفد سے ملاقات میں اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

    بات چیت میں سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور محمد بشارت راجہ بھی شریک تھے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ شریف فیملی ارب پتی بن چکی ہے انہیں حساب دینا ہو گا.

    نوازشریف کے استعفیٰ تک جدوجہد جاری رہے گی، ن لیگی وزراء اپنے بیانات تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اختلافات پس پشت ڈال کر سب کو قومی ایجنڈا پر متفق ہونا ہو گا، ہم سب قومی مسئلہ پر اکٹھے ہو رہے ہیں.

    پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کا کردار مشکوک ہے اس معاملہ کے حل میں تمام جماعتوں کو حصہ ڈالنا ہو گا اور مسئلہ کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں سے مختلف امور پر مشاورت ہوئی ہے۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں اور قوم کی جانب سے نوازشریف کے استعفیٰ کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے اور انہیں ہر صورت استعفیٰ دینا ہو گا کیونکہ مسئلہ کا اور کوئی حل نہیں ہے۔

    انہوں نے چودھری پرویزالٰہی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے نہایت اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ہم تمام سیاسی دوستوں اور جماعتوں سے روابط بڑھا رہے ہیں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانامہ لیکس ہیں .

    پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی متفق ہیں کہ ان پر ہر قسم کی تحقیقات ہونی چاہئیں اس پر عوام اور سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہو گا.

    اپوزیشن مل کر اسے منطقی انجام تک پہنچائے گی الیکشن کمیشن کو دئیے گئے گوشواروں میں لندن کے اپارٹمنٹس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

     

  • عقل سےمحروم لوگ مسائل کیاحل کریں گے،پرویزالہٰی

    عقل سےمحروم لوگ مسائل کیاحل کریں گے،پرویزالہٰی

    لاہور: چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہےکہ آنکھوں سے محروم افراد کے مسائل عقل سےمحروم لوگ کیا حل کریں گے؟ان خیالا ت کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق کے چیئر مین چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بصارت سے محروم سینکڑوں افراد پر پنجاب حکومت کے بدترین تشدد کے بعد ان سے جو وعدے کئے گئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے اور انہیں ایک بار پھر سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا گیا۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انہوں نے پنجاب میں اپنی حکومت کے دوران معذوروں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ سمیت تاریخی سہولتیں دیں۔

    وزیراعلیٰ ہاﺅس میں پہلی بار نابینا خاتون ٹیلیفون آپریٹر کا تقرر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں سے محروم افراد کے مسائل عقل سے محروم لوگ کیا حل کریں گے، یہی وجہ ہے کہ معذوروں سمیت گوناگوں مسائل سے بدحال عوام حکمرانوں کو سرعام بد دعائیں دے رہے ہیں۔

  • چودھری شجاعت نے الطاف حسین کو وطن واپسی کا مشورہ دے ڈالا

    چودھری شجاعت نے الطاف حسین کو وطن واپسی کا مشورہ دے ڈالا

    لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کووطن واپسی کا مشورہ دے ڈالا۔

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ الطاف حسین پاکستان آجائیں انکے پاس پاسپورٹ بھی ہے، چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات ہوتیں تو فیصل آباد کا سانحہ نہ ہوتا، احتجاج اپنی جگہ مگر معیشت کو نقصان نہیں ہونا چاہئے۔

     انہوں نے حکومت سے مطابہ کیا کہ وہ پی ٹی آئی کےساتھ سنجیدہ مذاکرات کرے، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے قبائیلی علاقہ جات کے لوگوں کو پنجاب منتقل کر دیا جائے پنجاب کے صاحب حیثیت لوگ انکی دیکھ بھال کرسکتے ہیں،کے پی کے میں آئی ڈی پیز پر ظلم زیادتی قابل افسوس ہے۔

  • قرضہ معاف کرایا اور نہ ہی نادہندہ ہیں، چودھری پرویز الٰہی

    قرضہ معاف کرایا اور نہ ہی نادہندہ ہیں، چودھری پرویز الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ قرضہ معاف کرایا اور نہ ہی نادہندہ ہیں، چیئرمین نجکاری جھوٹے الزام لگا رہے ہیں۔

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ نواز اور شہبازشریف نیشنل اور پنجاب بینک سمیت مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کے نو ارب روپے کے نادہندہ ہیں، جس پر پردہ ڈالنے کیلئے دوسروں پر جھوٹے الزام لگوا رہے ہیں۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر رواں سال تیرہ لاکھ انچاس ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیرعمر ن لیگ کے سیاسی مخالفین کے خلاف الزام تراشی کر رہے ہیں اور ان کے جھوٹے الزامات کے جواب میں نواز، شہبازشریف کے بارے میں مستند حقائق سامنے آئیں گے۔

  • ناکام حکمران بلدیاتی انتخابات سے خوفزدہ ہیں،چودھری شجاعت

    ناکام حکمران بلدیاتی انتخابات سے خوفزدہ ہیں،چودھری شجاعت

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہر گھر ہر گلی میں ہمارے مسلم لیگی کارکن موجود ہیں جو پارٹی پرچم تلے منظم ہونے چاہئیں۔

    مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں پارٹی کے صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ اپنی ناقص کارکردگی پر عوامی غم و غصہ کے باعث ناکام حکمران بلدیاتی انتخابات سے خوفزدہ ہیں،

    ان کا کہنا تھا یونین کونسل کی سطح تک فعال اور منظم ہو کر پارٹی کی تنظیم سازی میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ اتحادی جماعتوں کو ساتھ رکھیں گے، پارٹی کے مرکزی اور صوبائی سطح پر تھنک ٹینک قائم کیے جائیں گے جن میں سینئر رہنماء شامل ہوں گے۔