Tag: چودھری پرویز الٰہی

  • باپ بیٹی مل کر فوج اور عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں: پرویز الٰہی

    باپ بیٹی مل کر فوج اور عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں: پرویز الٰہی

    گجرات: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے فوج سے پانچ اور عدلیہ سے تین بار لڑائی مول لی، باپ بیٹی مل کر فوج اور عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمیں موقع ملا تو پنجاب ملک کا بڑا بھائی بن کر دکھائے گا۔

    ق لیگ کے رہنما نے کہا کہ یہ حکمرانوں کی نحوست کے آخری ایام ہیں‘ نواز لیگ کا دس سالہ دور اور ان کی سیاست اب اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔

    پرویز الہٰی کی عبد القدوس بزنجو سے ملاقات، سیاسی سفر ساتھ جاری رکھنے کا عزم

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جس جماعت کا سربراہ نااہل ہو اس جماعت کا کیا مستقبل ہوسکتا ہے، انھوں نے ن لیگ کے ارکان کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے ہماری جماعت میں آجائیں، یہی ان کا اصل گھر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پتا نہیں ہے لیکن انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ قوم کو پتا ہے کہ انھیں کیوں نکالا گیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں چوہدری شجاعت، پرویز اعلیٰ نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا سے اہم ملاقات کی تھی، جس میں آئندہ انتخابات میں ایک ہی نشان سے الیکشن لڑنے کا  اعلان کیا گیا تھا۔ بعد میں پیرپگارا جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے خسرو بختیار سے بھی ملے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، پرویزالٰہی

    سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، پرویزالٰہی

    لاہور: چوہدری پرویز الٰہی نےسیلاب سے متاثرہ علاقے قادر آباد کا دورہ کیا اورنقصان کا ذمہ دارحکومت کوٹھہرایا۔

    چوہدری پرویزالٰہی مسلم لیگ ق کے کارکنوں کے ہمراہ قادر آباد پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، اس موقعے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ دریاؤں کے حفاظتی پشتوں کی بروقت مرمت کرائی جاتی تو آج اتنے بڑے پیمانے پر تباہی نہ ہوتی، مسلم لیگ ق کے رہنماء نے کہا کہ قادرِآباد بیراج سے ملحقہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے لیکن کوئی بھی حکومتی شخصیت متاثرین کی مدد کو نہیں پہنچی، یہ لوگ بے یارو مددگار پڑے ہیں۔

    چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھجوایا، جواب میں سیلابی ریلا چھوڑا گیا جوکہ حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا اورعزم ظاہر کیا کہ وہ متاثرین سیلاب کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • شریف برادران کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں، پرویز الٰہی

    شریف برادران کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں، پرویز الٰہی

    گجرات : مسلم لیگ ق کے سینئر رہنماء چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریف برادران کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں، وزیراعلٰی پنجاب لمبے بوٹ پہن کر سیلاب زدہ عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

    گجرات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نواز شریف بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو آم بھجواتے رہے ہیں، بھارت نے سیلاب کی صورت میں تحفہ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دورِ اقتدار میں دریاؤں کے بند پختہ کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی، شہباز شریف لمبے بوٹ پہن کر سیلاب زدہ عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کی ترجیح عوام کی بجائے اقتدار کا تحفظ ہے، انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں عوام کی بھرپور خدمت کی، شریف برادران نے مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

  • بلدیاتی قانون: منتخب نمائندوں کے پاس کوئی اختیارنہیں، پرویزالہی

    بلدیاتی قانون: منتخب نمائندوں کے پاس کوئی اختیارنہیں، پرویزالہی

    مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، تاجروں اور صنعتکاروں کو بھتے کی پرچیاں کھلے عام مل رہی ہیں۔ 

    گجرات میں تاجر کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے الیکشن کے موقعے پر بلند و بانگ دعوے کئے تھے لیکن عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔ بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے بیروزگاری بڑھی ہے اور ہر شخص پریشان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کو ملنے والی مفت ادویات بند کر دی گئیں، تعلیمی اداروں کا بھی ستیاناس کر دیا گیا جو انہوں نے بڑی محنت سے بنائے تھے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ نون لیگ کی دشمنی ان کے ساتھ ہے، عوام کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

    ن لیگ کی جانب سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور امید ہے کہ بہتر فیصلہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی اور پانی کے بحران کے خاتمے کیلئے کالاباغ ڈیم تعمیر کرے کیونکہ اس کے پاس بھاری مینڈیٹ ہے۔