Tag: چودہ افراد ہلاک

  • کابل : طالبان کا مارٹر گولوں سے حملہ، چودہ افراد ہلاک اور 30 زخمی

    کابل : طالبان کا مارٹر گولوں سے حملہ، چودہ افراد ہلاک اور 30 زخمی

    کابل : طالبان نے افغانستان کے صوبے فریاب میں مارٹر گولوں سے حملہ کردیا، حملے میں چودہ افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں، افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی مارکیٹ میں طالبان کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک اور بچوں سمیت 30 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فریاب کے پولیس سربراہ کے ترجمان عبدالکریم یورش کا کہنا تھا کہ ‘گزشتہ روز بھی خواجہ سبز پوش ضلع میں سیکیورٹی پوسٹ کے نزدیک حملہ کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارٹر گولے حکومت کی جانب سے فائر کیے گئے تھے۔

    دریں اثناء غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی فرا اور ہرات میں طالبان کے علیحدہ حملے میں18افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کے سیکیورٹی اہلکاروں پر روزانہ کی بنیاد پر حملے کیے جارہے ہیں۔

    تین روز قبل بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے اس سے ایک روز قبل افغان طالبان کے جنگجوؤں نے جنوبی افغانستان میں قائم ضلعی سینٹر پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 8 الیکشن ورکرز سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • افغانستان، مسجد پر خود کش حملہ، 14 جاں بحق، 28 زخمی

    افغانستان، مسجد پر خود کش حملہ، 14 جاں بحق، 28 زخمی

    کابل: افغانستان کے صوبے بلخ کی ایک مسجد پر خود کش حملے کے نیتجے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب افراد زخمی ہوگئے،جاں بحق افراد کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے۔

    afghan1

    خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے بلخ میں بدھ کی شام عاشورہ کے موقع پر شمالی افغانستان کے بلخ صوبے میں واقع اہل تشیع حضرات کی ایک مسجد پر خود کش حملہ کیا گیا جس کے باعث 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    afghan2

    مقامی حکومت نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں: افغانستان: خود کش حملہ، 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک


    واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں بھی کابل میں شیعہ برادری کو بم دھماکے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک مزار پر جمع تھے، واقعے میں 14 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے بعدازاں چار افراد دوران علاج انتقال کرگئے اور یہ تعداد 18 ہوگئی ،اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند گروہ دولتِ اسلامیہ نے قبول کی تھی۔