Tag: چودہ اگست

  • جشن آزادی: مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں ہوگی

    جشن آزادی: مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں ہوگی

    اسلام آباد :حکومت نے جشن آزادی کی تقریب ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس منتقل کردی۔وزیر اعظم مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے ،ایک سو ساٹھ فوجی اہلکار تعینات ہوں گے ۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں ہوگی ،تقریب کی تیاریوں کیلئے اقدامات کاآغاز کردیاگیا۔

    ذرائع کاکہناہے تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی شب آتش بازی کاشاندار مظاہرہ کیاجائےگا۔جب کہ اسٹیج کیبنٹ بلاک اور پارلیمنٹ ہاؤس کے درمیان بنایاجائےگا۔یوم آزادی کاآغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا،وزیراعظم نوازشریف پرچم کشائی کے بعد جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے،

    جشن آزادی کی تقریب میں سیاسی وعسکری قیادت سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی، تقریب کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد ہوگی،مسلح افواج کے ایک سوساٹھ جوان تقریب کے تحفظ کی ذمہ داری پرمامور ہوں گے۔اے آروائی نیوز نے ایک ہفتہ پہلے ہی جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کی خبرنشر کردی تھی

  • جشن آزادی پر پرچم کشائی کی مختصر تقریب13اور14اگست کی رات ہوگئی

    جشن آزادی پر پرچم کشائی کی مختصر تقریب13اور14اگست کی رات ہوگئی

    اسلام آباد : حکومت نے چودہ اگست کی تقریبات کی تیاریاں کرلیں، تفصیلات اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیں، پرچم کشائی کی تقریب تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی شب ایون پارلیمنٹ کے احاطے میں ہوگی ۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے چودہ اگست کے پروگرام اس طرح ترتیب دیئے ہیں ۔ تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی شب پرچم کشائی کی تقریب ایوان پارلیمنٹ کے احاطے میں ہوگی، جو رات دس بجے شروع ہوکر بارہ بجکر پندرہ منٹ تک جاری رہے گی، ذرائع کے مطابق تقریب میں تینوں مسلح افواج کے ایک سو ساٹھ جوان شریک ہوں گے۔

    تقریب میں ملی نغمے، گارڈ آف آنر اور آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا، حکومت نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے اگست کے پہلے ہفتے میں آزادی ٹرین چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    آزادی ٹرین لاہور سے چاروں صوبوں کا دورہ کرے گی،آزادی ٹرین کے ڈبوں پر چاروں صوبوں کی ثقافت اور اہم عمارتوں کے تصاویر بنائی جائیں گی۔ آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ وزیراعظم کی جانب سے چودہ اگست تک تقریبات منانے کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔