Tag: چوروں

  • چوروں نے جہیز کا زیور اور نقدی چرا کر مکان کو آگ لگا دی

    چوروں نے جہیز کا زیور اور نقدی چرا کر مکان کو آگ لگا دی

    وزیرآباد : پنجاب کے شہر وزیرآباد میں چوروں نےجہیز کا زیور اور نقدی چرا کر مکان کو آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر وزیرآباد کے علاقہ علی پورچٹھہ میں چوری کی واردات ہوئی۔

    واردات میں چوروں نے جہیز کا زیور اور نقدی چرا کر گھر کو آگ لگا دی ،

    محلہ بلوچاں کی رہائشی بیوہ خاتون شادی میں مندی بہاالدین گئی ہوئی تھی۔

    بیوہ خاتون نے دعوی کیا ہے کہ چور گھر میں گھسے اور بیٹی کے جہیز کا زیور اور نقدی لے گئے جبکہ واردات کے بعد چور جاتے ہوئے گھر کو آگ بھی لگا گئے۔

    بیوہ خاتون اپنے4بچوں اورساس کےہمراہ مکان میں رہائش پذیرہے تاہم تھانہ علی پورچھٹہ پولیس نے وقوعہ کا جائزہ لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • چوروں نے 56 ٹن وزنی ریلوے پُل چوری کرلیا

    چوروں نے 56 ٹن وزنی ریلوے پُل چوری کرلیا

    ماسکو : روس میں چور 23 میٹر طویل پُل یہ اکھاڑ کر لے گئے جس کا وزن تقریباً 56 ٹن تھا، روس میں ہونے والی انوکھی چوری نے دنیا کو ورطہ حیرت ڈال دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں ہونے والی چوری کی حیرت انگیز واردات آرکٹک خطے میں پیش آئی جہاں جرائم پیشہ عناصر نے دریا پر بنایا گیا 56 ٹن وزنی ریلوے پُل ہی چوری کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دریا پر تعمیر ریلوے پُل کے دائیں اور بائیں جانب کے حصّے موجود ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر درمیان والا حصّہ غائب ہے۔

    روسی پولیس کا کہنا تھا کہ فن لینڈ کی سرحد کے قریب دریائے اومبا پر واقع ریلوے پُل کئی عرصے قبل متروک ہوچکا ہے، پُل کے قریب واقع آبادی کو چوری کے کچھ روز بعد معلوم ہوا کہ ملزمان پُل چوری کرکے لے گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ شہری ابتداء میں سمجھے کہ پُل کافی وقت سے متروک ہوچکا ہے جس کےباعث وہ ٹوٹ پر دریا میں گر گیا ہوگا تاہم جب انہیں دریا میں پُل کا ملبہ دریافت نہیں ہوا تو اہل علاقہ نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے بھی پُل کی چوری کو سنجیدہ نہیں لیا تاہم جب پُل غائب ہونے مجرمانہ تحقیقات کی گئیں تو یہ جان حیرت میں مبتلا ہوگئے کہ پُل چوری کیا جاچکا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس تاحال ملزمان کا طریقہ واردات سے لاعلم ہے اور چوروں کو پکڑنے میں بھی ناکام رہی ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کی جانب سے سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ اتنا بڑا پُل کیسے چوری ہوگیا جبکہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ پہکتے چوروں نے پُل کے مرکزی حصّے کو دریا میں گرایا ہوگا اس کے بعد اسے چھوٹے چھوڑے حصّوں میں تقسیم اٹھاکے لےگئے ہوں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے کے ملزمان کی جانب سے گزشتہ برس الیکڑک ٹراسمیشن بھی چورنے کرنے کی کوشش کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2008 میں چوروں نے 200 ٹن وزنی پُل ایک رات میں چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔

  • کراچی: چور مسجد سے چندے کا ڈبہ لے کر غائب، ویڈیو وائرل

    کراچی: چور مسجد سے چندے کا ڈبہ لے کر غائب، ویڈیو وائرل

    کراچی: شہر قائد کی سڑکوں پر عوام کو لوٹنے والے چوروں‌ نے اب مساجد کا رخ‌ کر لیا، کارروائی سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں‌ 7 فروری کی صبح‌ عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جب ایک شخص دیوار کود کر مسجد میں‌ داخل ہوا.

    ویڈیو کے مطابق چور مسجد میں‌ داخل ہو کر سیدھا اس جگہ گیا، جہاں‌ چندے کا ڈبہ رکھا تھا، چور نے نہ صرف ڈبے کا صفایا کر دیا، بلکہ مسجد میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک مصنوعات بھی لے اڑے.

    پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں‌ ملزم کا چہرہ واضح نہیں، البتہ یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اطراف کے علاقے سے آیا اور اسے مسجد کے محل وقوع کا علم تھا.

    مزید پڑھیں: ایم پی اے خرم شیرزمان کے اہلخانہ اسٹریٹ کرائم کا شکار بن گئے

    مزید پڑھیں: منشیات فروش سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں‌ نصب کیمروں‌ کا جائزہ لے کر ملزم تک پہنچنے کی کوشش کریں گے.

    یاد رہے کہ 24 جنوری 2019 کو  پولیس نے شہر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا۔