Tag: چوری

  • سعودی عرب میں پہلی بار گٹر کے ڈھکن چوری

    سعودی عرب میں پہلی بار گٹر کے ڈھکن چوری

    سعودی عرب (28 اگست 2025): حجاز مقدس میں سخت قوانین کے باعث چوری کے واقعات نہیں ہوتے تاہم پہلی بار گٹر کے ڈھکن چوری کر لیے گئے ہیں۔

    چوری کی یہ واردات سعودی عرب کے شہر جدہ کے علاقے الاجاوید میں رونما ہوئی ہے، جہاں 50 سے زائد گٹروں کے ڈھکن چوری کر لیے گئے ہیں۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق گٹروں کے ڈھکن چوری ہونے کے واقعات کے اہل علاقہ تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ جب کہ واردات کی اطلاع ملنے کے بعد نیشنل واٹر کمپنی کی فیلڈ ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو وہاں تمام گٹروں پر سے ڈھکن غٓئب تھے۔

    ڈھکن چوری ہونے کے بعد علاقے میں کھلے گٹروں میں پانی بھرنے کی وجہ سے نہ صرف تعفن پھیل رہا ہے بلکہ مچھروں کی افزائش بھی ہو رہی ہے، جس سے اہل علاقہ کی صحت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کا مختلف علاقوں میں ہونا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ اسکریپ مارکیٹ کو فوری طور پر منظم اور موثر ضابطوں کے تحت لانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ سرگرمیاں انسانی جانوں اور املاک کے لیے بڑے خطرات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین معاشی اور سلامتی کے اثرات بھی مرتب کرتے ہیں۔

  • آسٹریلیا : چوری کی بڑی وارداتوں میں ملوث 19 بھارتی طلبا گرفتار

    آسٹریلیا : چوری کی بڑی وارداتوں میں ملوث 19 بھارتی طلبا گرفتار

    آسٹریلیا میں چوری کی بڑی وارداتوں میں ملوث بھارتی طلبا کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہوں نے صرف 5 ماہ میں 10ملین ڈالرز سے زائد چوری کی وارداتیں کیں۔

    آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ھارتی طالب علموں کا چوری کی وارداتوں میں بڑے پیمانے پر ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس گروہ نے بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹوروں سے 10 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کا قیمتی اشیاء چُرائیں۔

    آسٹریلوی نیوز ویب سائٹ ’آسٹریلیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے 19 افراد پر مشتمل ایک منظم گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد میں بیشتر بھارتی طالب علم اور عارضی ویزوں پر رہائش پذیر افراد شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق بھارتی طالب علموں کی جانب سے چوری کیے گئے سامان میں بچوں کا فارمولا دودھ، وٹامنز اور الیکٹرک ٹوتھ برش بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق چوری کیے گئے سامان میں بچوں کا فارمولا دودھ، وٹامنز اور الیکٹرک ٹوتھ برش بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں چھ مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 21 سے 54 سال کے درمیان ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ مختلف واقعات میں ملوث رہے

  • شیطانی مسکراہٹ والی ‘لابوبو گڑیا’ چوری کرنے والوں بچوں کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟

    شیطانی مسکراہٹ والی ‘لابوبو گڑیا’ چوری کرنے والوں بچوں کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟

    دنیا بھر میں اپنی شیطانی مسکراہٹ کےلیے مشہور لابوبو گڑیا چوری کرنے والے بچوں کو پولیس نے وقت پر پہنچ کر حراست میں لےلیا۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پولیس نے 30 ہزار ڈالرز مالیت کی لابوبو گڑیا بچوں سے برآمد کی ہے، جنوبی کیلیفورنیا کے گودام سے گڑیا چوری کرنے والے 2 کم عمر افراد کو اس وقت پولیس نے حراست میں لیا جب وہ اسے بیچنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں چینو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران متعدد بار لابوبو گڑیا کی چوری کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور کئی لوگوں نے شکایت درج کروائی ہیں۔

    امریکی پولیس نے بتایا کہ جنوبی کیلیفورنیا کے گودام سے لابوبو گڑیا چرانے والے اسی گودام کے 2 کارکن ہیں، دونوں کم عمر افراد قیمتی ہونے کی وجہ سے لابوبو کو دوبارہ فروخت کرنا چاہتے تھے۔

    آج کل مشہور ’لابوبو ڈول‘ دنیا بھر میں اپنی بدصورتی کے سبب خاصی شہرت رکھتی ہے اور لوگ اس سے منسلک کئی طرح کے واقعات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے امریکا میں لابوبو گڑیا کی چوری کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ چوری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    اس سے قبل امریکی ریاست لاس اینجلس کی ایک دکان سے بھی لابوبو گڑیا چوری کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں چوروں نے تقریباً 30 ہزار ڈالرز مالیت کی گڑیا چرائی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/labubu-doll-conquered-the-world/

  • اروشی روٹیلا کا جیولری سے بھرا قیمتی بیگ چوری ہوگیا

    اروشی روٹیلا کا جیولری سے بھرا قیمتی بیگ چوری ہوگیا

    (1 اگست 2025):بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کا لندن ائیرپورٹ سے لاکھوں مالیت جیولری سے بھرا بیگ چوری ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے چونکا دینے والا دعویٰ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ لندن کے گیٹوک ائیرپورٹ سے 70 لاکھ روپے بھارتی روپے کی مالیت کے زیورات سے بھرا بیگ چوری ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا کی ٹیم کی جانب سے واقعے کی تصدیق کی گئی جس میں بتایاگیا ہےکہ لندن کے گیٹوک ائیرپورٹ سے اداکارہ کا جیولری سے بھرا بیگ چوری ہوگیا، بیگ میں 70 لاکھ روپے کے زیورات تھے۔

    اداکارہ کی ٹیم نے بیان میں بتایا کہ ’اداکارہ اروشی ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے لندن گئی تھیں، واپسی پر گیٹوک ائیرپورٹ پر لگیج بیلٹ سے اداکارہ کا قیمتی بیگ چوری ہوگیا، اس واقعے کے بعد جب ائیرپورٹ انتظامیہ سے مدد طلب کی گئی تو انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

    اروشی نے بیگ چوری ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری پر کہا کہ’ میرے  سامان کا ٹیگ اور ٹکٹ ہونے کے باوجود بیگ بیلٹ ایریا سے غائب ہو گیا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ بیگ کی چوری ائیرپورٹ سکیورٹی کی خطرناک خلاف ورزی ہے، یہ معاملہ صرف گمشدہ بیگ کا نہیں بلکہ  تمام مسافروں کی سیکیورٹی اور وقار کا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل  بھار تی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران بھی اروشی روٹیلا اپنے آئی فون سے محروم ہوگئی تھیں۔

  • کراچی: گھریلو ملازمہ 48 تولہ سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے کیش لے کر فرار

    کراچی: گھریلو ملازمہ 48 تولہ سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے کیش لے کر فرار

    کراچی(27 جولائی 2025): گھریلو ملازمہ نے شہید ملت روڈ پر رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں 48 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقد چوری کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کر کے فرار ہوگئی، شہید ملت روڈ پر رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں 48 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدچوری کرلیے گئے۔

               پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاندان نے پندرہ روز قبل خاتون کو گھر پر ملازمہ رکھا تھا، ملازمہ ایک دوسری خاتون کو ساتھ لائی تھی، متاثرہ خاندان دوپہر میں کھانا کھانےگھر سے باہر گیا۔

    متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ واپس آیا تو ملازمہ اور دوسری خاتون اپنا کام دکھا چکی تھی، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقہ گلشن اقبال تیرہ ڈی میں مسلح افراد نے گیمنگ زون میں موجود افراد کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا، گیمنگ زون میں ساٹھ سے زائد افراد موجود تھے، ملزمان تیرہ افراد سے موبائل فون، نقدی چھین لی۔

    ڈاکوؤں نے برے چھوٹے ہتھیار اٹھا رکھے تھے، پولیس کے مطابق واردات میں چھ افراد ملوث تھے جو سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور کیمرے کا ڈی وی آر ساتھ لے گئے، ملزمان کی تلاش کیلئے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں

  • سپریم کورٹ میں جاری کیس کی عدالتی دستاویزات چوری

    سپریم کورٹ میں جاری کیس کی عدالتی دستاویزات چوری

    اسلام آباد (16 جولائی 2025): ملک کی سب سے بڑی عدالت عظمیٰ (سپریم کورٹ) میں جاری کیس کی عدالتی دستاویزات چوری ہو گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جاری کیس کی عدالتی دستاویزات چوری ہو گئی ہیں۔ کورٹ ایسوسی ایٹ نے کیس کے فریقین کو دستاویزات چوری ہونے سے آگاہ کر دیا ہے۔

    کورٹ ایسوسی ایٹ نے کیس کے فریقین کو بتایا کہ مذکورہ دستاویزات کو کوریئر سروس کے ذریعہ اسلام آباد بھیجا جا رہا تھا کہ دوران سفر کوریئر سروس کی گاڑی چوری ہو گئی، اس کے ساتھ ہی اس میں موجود عدالتی دستاویزات بھی چوری ہو گئیں۔۔

    کورٹ ایسوسی ایٹ نے فریقین کو ہدایت کی ہے کہ اصل دستاویزات ضائع ہو چکی ہیں، لہٰذا فوری طور پر متبادل یا دوبارہ درخواستیں عدالت میں جمع کرائی جائیں۔

    مذکورہ دستاویزات سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے اسلام آباد بھیجی جا رہی تھیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سپریم کورٹ میں چوری کی واردات ہو چکی ہے۔

    گزشتہ سال ستمبر میں عدالت عظمیٰ سے 2 کمپیوٹر بھی چوری کر لیے گئے تھے۔

    مذکورہ واقعہ میں پولیس نےمقدمے میں نامزد ملازم کو حراست میں لے لیا تھا۔ ملزم زاہد اقبال سیکریٹری ٹو چیف جسٹس کا ڈرائیور تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/two-computers-stolen-from-sc-main-suspects-arrested/

  • گھر میں سوا کروڑ کی چوری کا ماسٹر مائنڈ کون نکلا؟

    گھر میں سوا کروڑ کی چوری کا ماسٹر مائنڈ کون نکلا؟

    لاہور میں گزشتہ دنوں ایک گھر میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی چوری کی واردات ہوئی جس کا ماسٹر مائنڈ سابق ملازم نکلا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی تھی۔ جس میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت نقدی، سونا، غیر ملکی کرنسی اور دیگر سامان لوٹا گیا۔

    جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تو انکشاف ہوا کہ اس واردات کا ماسٹر مائنڈ اسی گھر کا سابق ڈرائیور نکلا۔

    ایس پی صدر نے اس حوالے سے بتایا کہ اس چوری کا اصل منصوبہ ساز اسی گھر کا سابق ڈرائیور علی رضا ہے، جس نے اپنے دوست راشد کے ساتھ مل کر پرانے مالک کے گھر میں چوری کا منصوبہ بنایا تھا۔

    ایس پی کے مطابق علی رضا نے گھر کے افراد کی غیر موجودگی میں دوست کے ساتھ مل کر واردات کی اور مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، قیمتی گھڑیاں اور پستول برآمد ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی تھی۔ جس میں ایک کروڑ روپے اور 80 تولہ سونا چرایا گیا تھا۔

    پولیس نے ملزم کو ٹریس کر کے اوکاڑہ سے گرفتار کیا اور وہ بھی اس گھر کا سابق ڈرائیور تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/theft-gold-lahore-former-driver/

  • 19سالہ نوجوان نے 245ملین ڈالرز مالیت کے ’’بٹ کوائن‘‘ کس طرح چرائے؟

    19سالہ نوجوان نے 245ملین ڈالرز مالیت کے ’’بٹ کوائن‘‘ کس طرح چرائے؟

    نیویارک: امریکا میں 245ملین ڈالرز مالیت کی کرپٹوکرنسی ’’بٹ کوائن‘‘ کی چوری کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا ہے۔

    امریکی میڈیا نے بتایا کہ 19سالہ ویئرچیٹل نے کرپٹوکرنسی ’’بٹ کوائن‘‘ کی چوری میں اپنے جرم کا اعتراف کرنے کے بعد پولیس کی مدد پر رضامندی ظاہر کی ہے، ویئرچیٹل شریک ملزم سنگاپور کے شہری میلون لام کیخلاف گواہی دینے کےلیے بھی راضی ہوگیا ہے۔

    ویئرچیٹل، میلون لام نے تیسرے ساتھی کیساتھ مل کر 4100 بٹ کوائنز چرائے تھے، ویئرچیٹل نے نومبر میں جرم قبول کرکے امریکی حکام سے تعاون پرآمادگی ظاہر کی تھی۔

    ویئرچیٹل نے اعتراف کیا 50 دیگر فراڈز میں بھی ملوث رہا، جن سے 30لاکھ ڈالرز کمائے، فیڈرل عدالت نے میلون لام سمیت 13 افراد کو آن لائن مافیا کا کارندہ قرار دیا۔

    امریکی میڈیا نے بتایا کہ ویئر چیٹل سے 39ملین ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی بھی برآمد کرلی گئی ہے، امریکی شہری ویئرچیٹل کو 19 سے 24 سال قید، 50 ہزار سے 5 لاکھ ڈالرزجرمانہ ہوسکتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistans-announcement-bitcoin-reserve-tansion-in-indian/

  • گھر میں 1 کروڑ روپے، 80 تولہ سونے کی چوری میں سابق ڈرائیور ملوث نکلا

    گھر میں 1 کروڑ روپے، 80 تولہ سونے کی چوری میں سابق ڈرائیور ملوث نکلا

    لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں ایک گھر میں 1 کروڑ روپے، اور 80 تولہ سونے کی چوری کی واردات ہوئی ہے، جس میں گھر کا سابق ڈرائیور ملوث نکلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بقر عید کے دنوں میں ماڈل ٹاؤن میں ایک گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی تھی، جس میں چور نے ایک کروڑ روپے اور 80 تولہ سونا چرا لیا تھا، پولیس نے ملزم کو اوکاڑہ سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

    ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کی تھی، جس کے سبب ملزم پکڑ میں آ گیا، ملزم شاہزیب ایک سال قبل واردات والے گھر میں ڈرائیور تھا۔

    ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق عید کے روز متاثرہ فیملی اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی، گھر والوں کی غیر موجودگی میں ملزم نے واردات کی اور فرار ہو گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو گھر کی ریکی کرتے دیکھا گیا۔


    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کر دیا گیا


    ترجمان پولیس کے مطابق ملزم شاہزیب سے 6 لاکھ 47 ہزار نقدی، سونا، موبائل فون و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا تھا، اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

    ادھر لاہور میں قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر ایک دکان دار کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، لوہاری گیٹ پولیس تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ ملزم نے دکاندار کے آئس کریم والے فریج میں گوشت رکھنے پر اصرار کیا تھا، لیکن دکاندار کے منع کرنے پر ملزم نے بیٹوں کے ہمراہ تشدد کیا، ایس پی سٹی کے مطابق مرکزی ملزم وحید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈز چوری، الرٹ جاری

    سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈز چوری، الرٹ جاری

    نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں مختلف ایپس کے پاسورڈ چوری ہونے کی اطلاع دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل، مائیکرو سافٹ اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈز چوری ہو گئے ہیں۔

    سائبر ایمرجنسی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس کا ایک ارب 80 کروڑ ریکارڈ لیک ہو چکا ہے۔ اس لیک ہونے والے ریکارڈ میں 18 کروڑ 14 لاکھ پاسورڈز شامل ہیں۔

    نیشنل سائبر ایمرجنسی نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر حساس ایپس کے پاسورڈز تبدیل کر دیں اور انکے لیے دُہری تصدیق کا طریقہ اپنائیں۔

    سائبر ایمرجسی نے صارفین کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں اور اپنے اکاؤنٹس مانیٹر کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/secp-cyber-attacks-advisory-issued/