Tag: چوری کا الزام ‘

  • چوری کا الزام لگا کر 2 افراد پر تشدد کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

    چوری کا الزام لگا کر 2 افراد پر تشدد کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

    لاہور پولیس نے گجرپورہ میں چوری کا الزام لگا کر 2 افراد پر تشدد کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ گجر پورہ میں بااثر افراد نے چوری کے الزام میں 15 سالہ فیضان اور 16 سالہ نوید پر چوری کا جھوٹا الزام لگا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولس کے مطابق بااثر افراد حسن، ولید ،بدر نے دشمنی پر مبینہ طور پر دونوں لڑکوں کو گرم استری سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کیخلاف تھانہ گجرپورہ میں مقدمات درج ہے، انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • پرندوں کی چوری کا الزام، شہریوں نے مبینہ چور کو تشدد کر کے مار ڈالا

    پرندوں کی چوری کا الزام، شہریوں نے مبینہ چور کو تشدد کر کے مار ڈالا

    کراچی میں پرندوں کی چوری کے الزام میں شہریوں نے مبینہ چور کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پی ای سی ایچ ایس نورانی چورنگی کے قریب پرندوں کی چوری کے الزام میں شہریوں نے تشدد کرکے مبینہ چور کو مارڈالا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ  قانون ہاتھ میں لینے پر بنگلے کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مارے گئے مبینہ چور کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے، غلام شبیر لائنز ایریا کا رہائشی اور پرندوں کے کاروبار سے منسلک تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار بنگلے کے مالک نے بھی غلام شبیر پر پرندوں کی چوری کا الزام لگایا تھا، مارے گئے مبینہ چور غلام شبیر کا کوئی کریمنل ریکارڈ سامنے نہیں آیا، لیکن بنگلے کے مالک کا کہنا ہے کہ مبینہ چور اس کے گھر پر ندے چوری کر رہا تھا۔

    دوسری جانب واقعے کا مقدمہ غلام شبیر کے بھائی طاہر کی مدعیت میں فیروز آباد تھانے میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    غلام شبیر کے بھائی طاہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غلام شبیر کی کروڑوں کی پراپرٹیاں ہیں، اس کے پاس لاکھوں کے پرندے ہوتے ہیں، بھائی غلام شبیر کو لین دین کے تنازے پر مبینہ چور قرار دے کر تشدد کر کے مارا گیا۔

  • وہاڑی: پولیس کا خاتون پر تشدد، گرفتار ڈی ایس پی سمیت اہل کاروں کو حوالات میں پروٹوکول

    وہاڑی: پولیس کا خاتون پر تشدد، گرفتار ڈی ایس پی سمیت اہل کاروں کو حوالات میں پروٹوکول

    وہاڑی: پنجاب پولیس کا شہریوں پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، تھانہ لڈن پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار خاتون پر شدید تشدد کر کے اسپتال پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ لڈن پولیس کے چوری کے الزام میں گرفتار خاتون پر تشدد کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی، پولیس کے تشدد کی شکار خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا، خاتون کی حالت اب تک سنبھل نہیں سکی۔

    واقعے کے بعد ڈی ایس پی، ایس ایچ او، انچارج سی آئی اے سمیت 13 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کو آر پی او کی ہدایت پر گرفتار کیا گیا۔

    آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے لڈن وہاڑی میں خاتون پر تشدد کے واقعہ پر ایس ڈی پی او صدر، وہاڑی طارق پرویز کو معطل کر دیا۔ ایس ڈی پی او صدر وہاڑی کو غیر ذمہ دارانہ رویے اور نا اہلی کے الزامات پر معطل کرتے ہوئے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکاما ت جاری کیے گئے۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  پولیس تشدد سے عامر مسیح کی موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر

    ادھر ذرایع کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈی ایس پی سمیت دیگر اہل کاروں کو حوالات میں پروٹوکول دیا جا رہا ہے، اہل کاروں کو تصویر جاری کرنے کے بعد لاک اپ سے باہر نکال لیا گیا۔

    ذرایع نے مزید بتایا کہ ڈی ایس پی سمیت گرفتار تمام ملازمین کو موبائل فون کی سہولت بھی دی گئی ہے، تھانہ لڈن کو سیل کر دیا گیا ہے، کسی بھی شخص کو اندر جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وہاڑی میں خاتون پر تشدد روایتی پولیس کلچر کی بد ترین مثال ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ملوث پولیس اہل کاروں کو معطل کرنا کافی نہیں بلکہ بر طرف کیا جائے، پولیس کو کسی صورت بھی تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

  • دبئی: کروڑوں‌ درہم کی چوری کا الزام، 7 پاکستانیوں کو قید کی سزا

    دبئی: کروڑوں‌ درہم کی چوری کا الزام، 7 پاکستانیوں کو قید کی سزا

    دبئی : اماراتی عدالت نے رقم ٹرانسفر کرنے والی گاڑی سے 1 کروڑ 40 لاکھ درہم چوری کرنے کے جرم سات پاکستانیوں کو تین تین برس قید کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے بینک کی رقم لے جانے والی بکتر بند گاڑی سے بھاری رقم چوری کرنے کا الزام ثابت ہونے پر تین ڈرائیوروں سمیت 7 افراد کو قید کی سزا سنا دی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ رقم ٹرانسفر کرنے والی کمپنی کے مینیجر نے بکتر بند گاڑی چلانے والے پاکستانی ڈرائیور سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنا موبائل دبئی کے علاقے الغریر میں لگی اے ٹی ایم مشین کے پاس ہی چھوڑ گیا تھا۔

    منی ٹرانسفر کرنے والی کمپنی کے مینیجر نے گاڑی کی لوکیشن پتہ کی اور موقع پر پہنچے تو گاڑی موجود تھی لیکن 37 سالہ ڈرائیور 30 اور 39 سالہ دو پاکستانی ساتھیوں کے ہمراہ کروڑوں درہم لے کر فرار ہوگیا تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کمپنی مینیجر کی شکایت پر پولیس نے رواں برس جون میں کارروائی کرتے ہوئے تینوں پاکستانی شہریوں کو شارجہ سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے چوری کی گئی 1 کروڑ 40 لاکھ درہم کی خطیر رقم کو منتقل کرنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے جرم مزید 4 پاکستانیوں کو حراست میں لیا تھا۔

    دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے واردات کے دوران گاڑی میں لگے سیکورٹی کیمروں کے تار بھی کاٹ دئیے تھے تاکہ واردات کی ویڈیو نہ بن سکے۔

    اماراتی پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا تھا جس کے بعد عدالت نے ساتوں ملزمان کو تین تین برس قید کی سزا سنائی تھی۔