Tag: چوری کا شبہ

  • چوری کے شبہ میں بچے کو باندھ کر ڈنڈے سے پٹائی، ویڈیو وائرل

    چوری کے شبہ میں بچے کو باندھ کر ڈنڈے سے پٹائی، ویڈیو وائرل

    چھوٹے بچے کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی گئی، چوری کے شبہ میں باندھ کر ڈنڈے سے پٹائی کی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کچھ لوگوں نے چوری کے شبے میں ایک بچے کو بری طرح زدو کوب کیا۔ اسے مارنے پیٹنے سے پہلے اس کے ہاتھ پاؤں بھی باندھ دیے گئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند لوگوں نے ایک بچے کو پکڑا ہوا ہے اور ایک شخص رسی سے اسے باندھ رہا ہے۔

    اسی دوران ایک اور نوجوان آتا ہے اور بچے کو تھپڑ جڑ دیتا ہے۔ اس کے بعد رسیوں سے بندھے بچے کو دو شخص ملک کرپکڑتے ہیوں اور تیسرا بندہ اسے ڈنڈے سے مارتا ہے۔

    بھارت میں ننھے بچے کے ساتھ بربریت اور چوری کے شبہ میں باندھ کر ڈنڈے سے بیہمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

  • ویڈیو: چوری کے شبہے میں بزرگ شہری پر تشدد، نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    ویڈیو: چوری کے شبہے میں بزرگ شہری پر تشدد، نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میں چوری کے شبہے میں ایک بزرگ شہری کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے تشدد کرنے والے نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے۔

    تفصیلات کے مطابق چوری کی واردات کے شک میں نوجوانوں نے خود ہی قانون کو ہاتھ میں لے لیا، تھانہ سعود آباد کی حدود ملیر شادمان ٹاوٴن کے علاقے میں ایک بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شہری کو باندھ کر نوجوان تشدد کر رہے ہیں، اس دوران کوئی اس کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔ فوٹیج میں تشدد کرنے والوں کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

    تشدد کرنے والے دونوں افراد کی شناخت دانیال اور ولایت کے ناموں سے ہو گئی ہے، دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے دونوں ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس حکام نے کہا اگر کسی نے چوری کی بھی ہے تو اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جانا چاہیے تھا، کسی کو بھی جرم ثابت ہونے سے پہلے کسی پر تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    علاقہ مکینوں نے واقعے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ اعلیٰ حکام واقعے کی صاف شفاف انکوائری کے بعد قانونی کارروائی کرے۔