Tag: چوری کرکے فرار

  • پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کرکے فرار

    پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کرکے فرار

    لاہور میں قصور کی رہائشی لڑکی پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر کو لوٹ لیا جسے اب پولیس نے سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے لڑکی کو سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قصور کی رہائشی لڑکی سے زیورات، نقدی و دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔


    بکرے کی فروخت، بیوی نے شوہر کے سر پر ڈنڈے کا مہلک وار کر دیا


    دوسری جانب پنجاب کے شہر پاکپتن میں بکرے کی فروخت کی رقم نہ دینے پر بیوی نے بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول پاکپتن میں اقبال نامی شہری نے بکرا فروخت کر کے پیسے اپنی بیوی اور بیٹی کو نہ دیے، جس پر گھر میں جھگڑا ہو گیا۔

    مقتول کی بیوی آمنہ نے اپنی بیٹی گلشن کے ساتھ مل کر سر پر ڈنڈے کے وار سے شوہر اقبال کو قتل کر دیا، پولیس نے مقتول کے والد نور محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • اسکاٹ لینڈ میں چور 60ہزار شہد کی مکھیاں لے اڑا

    اسکاٹ لینڈ میں چور 60ہزار شہد کی مکھیاں لے اڑا

    ایڈنبرگ : اسکاٹ لینڈ کے شہر ابیرڈین میں شاتر چور فارم سے 60 ہزار شہد کی مکھیاں لے اڑا، بی کیپر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا خیال ہے کہ چوری کرنے والا خود شہد کی مکھیوں کا ماہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ دو روز قبل میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں چور بھاری رقم یا قیمتی ہیرے جواہرات لے کر نہیں گیا بلکہ مکھیوں کے فارم سے 60 ہزار شہد کی مکھیاں لے اڑا۔

    اسکاٹ لینڈ کے شہر ابیرڈین میں شہد کی مکھیوں کے حوالے کام کرنے والی ’بی کیپر ایسوسی ایشن‘ کے چیئرمین ڈیوڈ مورلینڈ کا کہنا ہے کہ فارم سے شہد کی مکھیاں چوری کرنے والا کوئی شہد کی مکھیوں کا فارمر ہی ہے، کیونکہ شہد کی مکھیوں کو بہت احتیاط سے نکالا جاتا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فارم کے مالک ایرلنگ وٹ کا کہنا تھا کہ میں نے ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد شہد کا کاروبار کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا لیکن چور میری ریٹائرمنٹ کے بعد کا سہارا لے گیا۔

    خیال رہے کہ ایرلنگ وٹ ابیرڈین میں بطور جیل افسر خدمت انجام دے رہے ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ میں فارم پر پہنچا تو دیکھا گیٹ کھلا ہے، اس وقت شدید بارش ہورہی تھی اور زمین پرٹائر کے نشان بھی موجود تھے۔ میں اندر جاکر دیکھا تو میری مکھیاں غائب تھیں، چور اس کی عمر بھر کی کمائی لے اڑا۔،

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فارم سے چوری ہونے والی شہد کی مکھیوں کی مالیت کو سات سو پاؤنڈ ہے لیکن انہیں تیار کرنے میں بہت وقت اور محنت لگتی ہے۔

    اسکاٹ لینڈ کی پولیس چوری چوری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔