Tag: چوری کی انوکھی واردات

  • کراچی: چوری کی انوکھی واردات : چور منرل واٹر سے بھری گاڑی لے اڑا، ویڈیو دیکھیں

    کراچی: چوری کی انوکھی واردات : چور منرل واٹر سے بھری گاڑی لے اڑا، ویڈیو دیکھیں

    کراچی : بہادرآباد کے علاقے میں پانی سپلائی کی گاڑی چور مالک کے اترتے ہی لے اڑا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد کےعلاقے میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ، جہاں چور منرل واٹر سے بھری گاڑی لے اڑا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی سپلائی کی گاڑی گھر کے باہر آکر رکی، ڈرائیور پانی کی ڈلیوری کیلئے گھر کے اندرگیا۔.

    اسی دوران نامعلوم چور کو گاڑی کے اطراف چکر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے اور موقع دیکھتے ہی ملزم پانی سے بھری گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم تاحال گاڑی تلاش کرنے میں ناکام ہے۔

  • چوری کی انوکھی واردات: چور قیمتی سامان کے بجائے لاکھوں مالیت کے کبوتر لے اڑے

    چوری کی انوکھی واردات: چور قیمتی سامان کے بجائے لاکھوں مالیت کے کبوتر لے اڑے

    کراچی: شہر قائد میں چوری کی انوکھی واردات کی گئی، چور قیمتی سامان کے بجائے لاکھوں مالیت کے نایاب کبوتر لے اڑے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں یوسی چیئرمین کےگھر میں چوری کی انوکھی واردات رونما ہوئی جس میں چور قیمتی سامان کے بجائے19 نایاب کبوتروں کی جوڑیاں لے اڑے۔

    یوسی چیئرمین سردار غفور شکایت لے کر تھانے پہنچ گئے۔انہوں نے بتایا کہ 5 لاکھ مالیت کے کبوتر وں کی جوڑیاں گھر سے چوری ہوئیں۔کلا کوٹ تھانے میں نامعلوم کبوتر چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے کراچی پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد کر لی تھی۔