Tag: چوری کی واردات

  • تاجر کے گھر ایک کروڑ روپے سے زائد کی چوری کی واردات

    تاجر کے گھر ایک کروڑ روپے سے زائد کی چوری کی واردات

    میلسی : چور تاجر کے گھر سے ایک کروڑروپےمالیت سے زائد کے زیورات اور نقدی لے اڑا تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کے نواحی علاقے میں مقامی تاجر کے گھر ایک کروڑ روپے سے زائد کی چوری کی واردات ہوئی۔

    چور ایک کروڑ روپے مالیت سے زائدکےزیورات اورنقدی لے اڑا، پولیس نے بتایا کہ چور بغیر کپڑوں کے گھر میں داخل ہوا اور 30 تولہ زیورات اور 15 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

    علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ یہ چور اسی طرح پہلے بھی علاقے میں کئی چوریاں کرچکا ہے۔

    مزید پڑھیں : گھر میں 1 کروڑ روپے، 80 تولہ سونے کی چوری میں سابق ڈرائیور ملوث نکلا

    پولیس نے کہا کہ پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    یاد رہے پنجاب کے شہر لاہور میں ایک گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی، جس میں گھر کا سابق ڈرائیور ملوث نکلا ہے۔

    بقر عید کے دنوں میں ماڈل ٹاؤن میں ایک گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی تھی، جس میں چور نے ایک کروڑ روپے اور 80 تولہ سونا چرا لیا تھا، پولیس نے ملزم کو اوکاڑہ سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا تھا۔

  • بینک میں ہفتہ وار چھٹی کے دوران لوگوں کے رکھوائے گئے 59کلو طلائی زیورات چوری

    بینک میں ہفتہ وار چھٹی کے دوران لوگوں کے رکھوائے گئے 59کلو طلائی زیورات چوری

    بینک میں عوام کی جانب سے رکھوائے گئے سونے کے 59 کلو زیورات چوری ہوگئے، کچھ دنوں قبل خاموشی سے واردات انجام دی گئی۔

    بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع وجیاپور میں ایک فلمی چوری کی واردات پیش آئی ہے، جہاں منگولی کے علاقہ میں واقع کینرا بینک کی ایک برانچ سے چور 59 کلو سونے کے زیورات لے اڑے جس کی کانوں کان کسی کو خبر نہ ہوئی۔

    چوری کی یہ واردات کچھ دن قبل انجام دی گئی جس کی تفصیلات اب منظرِ عام پر آئی ہیں، وجیاپور کے ایس پی لکشمن بی نمبارگی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سونا بینک میں عوام کی جانب سے گروی رکھوایا گیا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ عوام نے یہ سونا زیادہ تر قرضوں کے عوض رکھوایا تھا، بینک منیجر نے اس سلسلے میں 26 مئی کو پولیس میں باضابطہ شکایت درج کروائی۔

    ایس پی نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 23 مئی کی شام کو بینک کو تالا لگا کر بند کیا گیا تھا، جبکہ 24 اور 25 مئی کو (ہفتہ اور اتوار ہونے کے باعث) بینک بند تھا۔

    26 مئی کی صبح جب ایک ملازم صفائی کے لیے بینک آیا، تو اس نے دیکھا کہ بینک کے شٹر کا تالا کٹا ہوا ہے جس پر فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی، بینک حکام نے تصدیق کی ہے کہ مجموعی طور پر بینک سے چوری ہونے والے سونے کا وزن 59 کلو ہے۔

    پولیس حکام نے معاملے کی فوری تحقیقات کے لیے 8 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چوری کی یہ واردات 24 اور 25 مئی کی درمیانی راتوں میں انجام دی گئی ہوگی۔

  • کراچی: صفائی کے بہانے آنے والی 3 ماسیوں نے  تاجر کے گھر کا صفایا کردیا

    کراچی: صفائی کے بہانے آنے والی 3 ماسیوں نے تاجر کے گھر کا صفایا کردیا

    کراچی :  صفائی کے بہانے آنے والی 3 ماسیوں نے تاجر کے گھر کا صفایا کردیا اور لاکھوں مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل تھانے کی حدود میں تاجر کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ، جس میں ماسیوں نے تاجر کے گھر سے 98 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور نقدی چوری کی۔

    گھر کی صفائی کے بہانے آنے والی 3 ماسیاں سونالوٹ کرفرار ہوئی، جس کے بعد مدعی نے شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ ہماری پرانی ماسیاں شادی کے بعد کام چھوڑ چکی تھیں، نئی ماسیوں کی تلاش جاری تھی اسی دوران 3اجنبی خواتین گھر آئیں، خواتین نے پوچھا کیا گھریلو ملازماؤں کی ضرورت ہے، اہلیہ نے تینوں خواتین کو بغیر جانچ پڑتال کے کام پر رکھ لیا۔

    متاثرہ تاجر نے کہا کہ تینوں ماسیوں سےنہ شناختی کارڈ مانگا، نہ کوئی تفصیل لی گئی، ماسیوں نے پہلے ہی دن گھر کے کمرے کو اندر سے بند کیا، دروازے کی چابی اور الماریوں کی چابیاں استعمال کرکے زیورات چرائے۔

    مدعی کا کہنا تھا کہ ماسیاں ساڑھے تین گھنٹے گھر میں موجود رہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ماسیوں کو گھر سے نکلتے دیکھا گیا،چوری کا علم کئی گھنٹے بعد ہوا جب ماسیاں جا چکی تھیں۔

  • بڑی واردات ، شادی کے گھر سے ڈھائی کروڑ سے زائد کا زیور چوری

    بڑی واردات ، شادی کے گھر سے ڈھائی کروڑ سے زائد کا زیور چوری

    راولپنڈی : شادی والے گھر سے چور ڈھائی کروڑ سے زائد کا زیور اور پانچ ہزار ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ موگاہ کی حدود میں شادی والے گھر سے ڈھائی کروڑ سے زائد کا زیور چوری کر لیا گیا۔

    واردات کے دوران چور گھرسے پانچ ہزار ڈالر بھی لے اڑے، اہل خانہ نے بتایا کہ مہندی کے سلسلہ میں گھر کو تالا لگا کر اسلام آباد گئے تھے، واپس لوٹے تو تالے ٹوٹے پڑے تھے اور زیور اورنقدی چوری ہو چکی تھی۔

    اہل خانہ نے گھرکے ملازمین پر چوری کا شبہ ظاہر کیا۔

    مزید پڑھیں : راولپنڈی : چور آسٹریلیا میں مقیم خاندان کے گھر کا صفایا کرگئے

    رواں سال جنوری میں راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چور آسٹریلیا میں مقیم خاندان کے گھر کا صفایا کرگئے اور گھر سے زیورات، غیر ملکی کرنسی و دیگرسامان لوٹ لیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ اہل خانہ کی عدم موجودگی پر نامعلوم چور گھر گھس گئے اور گھنٹوں تک لوٹ مار کی، ملزم گھر سے ملکی غیر ملکی کرنسی طلائی زیورات لیپ ٹاپ اور دیگر ق الیکٹرانک کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

    مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ملزمان کی شناخت شروع کر دی گئی ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر کے مقیم بیرون ملک مقیم ہیں۔

  • کراچی : رنگساز گھر میں  رنگ کرتے کرتے لاکھوں مالیت کا سونا اور غیرملکی کرنسی لے اُڑے

    کراچی : رنگساز گھر میں رنگ کرتے کرتے لاکھوں مالیت کا سونا اور غیرملکی کرنسی لے اُڑے

    کراچی : خیابان محافظ میں رنگساز مبینہ طور پر گھر میں رنگ کرتے کرتے لاکھوں مالیت کا سونااور غیرملکی کرنسی لے اُڑے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے خیابان محافظ میں رنگساز مبینہ طور پر رنگ کرتے کرتے قیمتی مال پر بھی ہاتھ صاف کرگئے۔

    گھر میں رنگ کرنے والے مزدوروں نے مبینہ طور پر چوری کی، متاثرہ شہری نے پولیس کو درخواست دے دی۔

    شہری نے بتایا کہ پینٹ کمپنی کے ملازمین نے 8 لاکھ کے قریب اماراتی درہم اور لاکھوں مالیت کا سونا چوری کیا ہے۔

    شہری نے درخواست میں کہا کہ اپنے گھر پر رنگساز کمپنی سے کام کروا رہا تھا کہ کام کے بعد معلوم ہوا کمرے میں پیسے اور سونا چوری ہوا ہے۔

    شہری کا کہنا تھا کہ میرے والٹ سے 10 ہزار اماراتی درہم چوری کیے گئے جبکہ باکس سے سونے کی 3 چوڑیاں اور کانوں کی بالیاں چوری ہوئی۔

    متاثرہ شہری نے شبہ ظاہر کیا کہ چوری اس وقت ہوئی جب میرے کمرے میں کام چل رہا تھا، چوری میں ایک یا ایک سے زائد رنگساز ملوث ہونے سکتے ہیں۔

    شہری کا کہنا تھا کہ میرا پرس تحویل میں لے کرانگلیوں کے نشانات اٹھائے جائیں، جیولری باکس اور دیگر جگہوں سے بھی شواہد اکٹھے کیے جائیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ رنگساز ٹیم سے چوری کے بارے میں تحقیقات کی جائیں اور برائے مہربانی میرا چوری شدہ سامان برآمد کروایا جائے۔

  • چوروں نے جہیز کا زیور اور نقدی چرا کر مکان کو آگ لگا دی

    چوروں نے جہیز کا زیور اور نقدی چرا کر مکان کو آگ لگا دی

    وزیرآباد : پنجاب کے شہر وزیرآباد میں چوروں نےجہیز کا زیور اور نقدی چرا کر مکان کو آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر وزیرآباد کے علاقہ علی پورچٹھہ میں چوری کی واردات ہوئی۔

    واردات میں چوروں نے جہیز کا زیور اور نقدی چرا کر گھر کو آگ لگا دی ،

    محلہ بلوچاں کی رہائشی بیوہ خاتون شادی میں مندی بہاالدین گئی ہوئی تھی۔

    بیوہ خاتون نے دعوی کیا ہے کہ چور گھر میں گھسے اور بیٹی کے جہیز کا زیور اور نقدی لے گئے جبکہ واردات کے بعد چور جاتے ہوئے گھر کو آگ بھی لگا گئے۔

    بیوہ خاتون اپنے4بچوں اورساس کےہمراہ مکان میں رہائش پذیرہے تاہم تھانہ علی پورچھٹہ پولیس نے وقوعہ کا جائزہ لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • راولپنڈی : چور آسٹریلیا میں مقیم خاندان کے گھر کا صفایا کرگئے

    راولپنڈی : چور آسٹریلیا میں مقیم خاندان کے گھر کا صفایا کرگئے

    راولپنڈی : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چور آسٹریلیا میں مقیم خاندان کے گھر کا صفایا کرگئے اور گھر سے زیورات، غیر ملکی کرنسی و دیگرسامان لوٹ لیا۔

    راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میں واقع کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی، چور گھر سے زیورات، غیر ملکی کرنسی و دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ اہل خانہ کی عدم موجودگی پر نامعلوم چور گھر گھس گئے اور گھنٹوں تک لوٹ مار کی، ملزم گھر سے ملکی غیر ملکی کرنسی طلائی زیورات لیپ ٹاپ اور دیگر ق الیکٹرانک کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔

    مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ملزمان کی شناخت شروع کر دی گئی ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر کے مقیم بیرون ملک مقیم ہیں۔

    مزید پڑھیں : چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے سونا لے اڑے

    گذشتہ ہفتے راولپنڈی میں افشاں کالونی میں گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی، جہاں تالا توڑ کر چور گھر میں داخل ہوئے اور نقدی اور زیورات لیکر فرار ہوگئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو مین گیٹ کا تالہ توڑتے دیکھا جاسکتا تھا کہ گھر میں واردات کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان باآسانی فرار ہوئے۔

    متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے زیورات لیکرفرار ہوئے، واردات صبح ہوئی،اطلاع کےباوجودپولیس شام کوجائے وقوعہ پہنچی۔

  • چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے سونا لے اڑے

    چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے سونا لے اڑے

    راولپنڈی : افشاں کالونی میں گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں افشاں کالونی میں گھر میں چوری کی واردات ہوئی، جہاں تالا توڑ کر چور گھر میں داخل ہوئے اور نقدی اور زیورات لیکر فرار ہوگئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو مین گیٹ کا تالہ توڑتے دیکھا جاسکتا ہے اور گھر میں واردات کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان باآسانی فرار ہوئے۔

    متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ چور گھر سے 38 لاکھ روپے اور 30 تولے زیورات لیکرفرار ہوئے، واردات صبح ہوئی،اطلاع کےباوجودپولیس شام کوجائے وقوعہ پہنچی۔

    پولیس نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کاجائزہ لےرہےہیں،تحقیقات جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں : نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 45 تولے سونا، ڈائمنڈ سیٹ اور ہزاروں ڈالرز لے اڑے

    یاد رہے راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی بڑی واردات ہوئی تھی ، جس میں نامعلوم چور گھر سے 45 تولے طلائی زیورات اور ڈائمنڈ سیٹ، 10 ہزار ڈالرز اور 2300 ہزار سری لنکن کرنسی لے کر فرار ہوگئے تھے۔

  • کراچی چوری کی انوکھی واردات، چور نقدی ،زیورات کیساتھ فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے

    کراچی چوری کی انوکھی واردات، چور نقدی ،زیورات کیساتھ فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے

    کراچی: اورنگی ٹاؤن سیکٹرون سی میں چوری کی واردات میں چور نقدی ،زیورات کیساتھ فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹرون سی کے گھر کے تالے کاٹ کر چوری کی واردات ہوئی۔

    متاثرین نے دعویٰ کیا چور نقدی،زیورات کیساتھ فریج میں رکھاگوشت بھی لےگئے، پولیس نے واردات کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان ٹھٹھہ گیا تھا،2 روز بعد واپس آیا تو واردات کاعلم ہوا تاہم واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی : جیولرز شاپ میں چوری کی واردات، ملزمان  15 تولے سونا اور کیش لوٹ کر فرار

    کراچی : جیولرز شاپ میں چوری کی واردات، ملزمان 15 تولے سونا اور کیش لوٹ کر فرار

    کراچی : نیو کراچی سیکٹرفائیو سی ٹو میں نامعلوم ملزمان جیولرز شاپ کے تالا توڑ کر لاکھوں کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر5سی ٹومیں جیولرزشاپ میں تالا توڑ گروپ نے واردات کی اور لاکھوں کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    دکاندار نے بتایا کہ دکان کے تالے کاٹ کر چوری کی واردات ہوئی اور ملزمان مبینہ طور پر5لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہوئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر 15 تولے کے قریب سونا بھی لوٹا تاہم نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے اور واردات کے حوالے سے مزید شواہد بھی اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

    پولیس کی جانب سے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔