Tag: چوری

  • دوران ڈیوٹی سرکاری ہتھیار، گولیاں چوری کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار، اسلحہ ڈیلرز سے تعلق کا انکشاف

    دوران ڈیوٹی سرکاری ہتھیار، گولیاں چوری کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار، اسلحہ ڈیلرز سے تعلق کا انکشاف

    کراچی: سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی خفیہ اطلاع پر طارق روڈ جھیل پارک کے قریب کارروائی میں ڈیوٹی کے دوران سرکاری ہتھیار اور گولیاں چوری کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے گئے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ناجائز اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے بنائے گئے ’آرمز ٹریفکنگ اینڈ مانیٹرنگ ڈیسک‘ کی جانب سے کی گئی کارروائی میں گرفتار پولیس کانسٹیبلز کے قبضے سے بڑی تعداد میں ناجائز اور سرکاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار اہلکاروں میں عبدالقادر میمن اور اویس احمد عرف باکسر عرف لمبا شامل ہیں۔

    گرفتار ملزمان 2023 میں پولیس کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھے، جو بھرتی کے بعد سے ہی غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت میں ملوث رہے، ان میں سے ایک پولیس اہلکار عبدالقادر میٹھادر تھانے میں تعینات ہے، جب کہ اہلکار اویس شاہین فورس کیماڑی میں تعینات ہے۔

    راجہ عمر خطاب کے مطابق پولیس اہلکار اویس نے ابتدائی انٹروگیشن میں اہم انکشافات کیے ہیں، ملزم نے دوران ڈیوٹی تھانہ مدینہ کالونی کے کوت میں چوری کی، کوت سے 3 سرکاری پستول چوری کر کے کانسٹیبل عبدالقادر کے ذریعے فروخت کیے گئے، جب کہ پولیس اہلکار عبدالقادر نے دوران ڈیوٹی کلاشنکوف اور 9 ایم ایم کی درجنوں گولیاں چوری کیں، انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق چوری شدہ گولیوں کو فروخت کر دیا جاتا تھا۔


    ’ارمغان صرف امریکی شہریوں سے فراڈ کرتا تھا‘ ایف آئی اے نے اہم شواہد حاصل کر لئے


    ملزمان کا تعلق خیبر پختونخوا میں بخت تاج اور سرزمین نامی اسلحہ ڈیلروں سے ہے، گرفتار کانسٹیبلز کے پی کے سے بھی اسلحہ منگوا کر فروخت کرتے تھے، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • ایمپریس مارکیٹ کے قریب دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں کی چوری کی فوٹیج، پولیس نے شک ظاہر کر دیا

    ایمپریس مارکیٹ کے قریب دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں کی چوری کی فوٹیج، پولیس نے شک ظاہر کر دیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں کی چوری کی واردات ہوئی ہے، جس پر پولیس نے شک ظاہر کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب دکانوں میں نقب زنی کی واردات ہوئی ہے، جس میں نامعلوم ملزمان 3 دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    معلوم ہوا کہ رات گئے پولیس کی جانب سے دکانوں کو سیل کیا گیا تھا، وہ تالے توڑ کر چوری کی گئی، جب کہ ایمپریس مارکیٹ یوم علی کے مرکزی جلوس کی گزر گاہ بھی ہے۔

    متاثرہ دکان دار امان اللہ نے بتایا کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہونے کے باوجود دکانوں کے تالے توڑے گئے جو تشویش ناک بات ہے، پولیس نے گزشتہ رات 10 بجے دکانیں سیل کرنے کے لیے مارکیٹ بند کرا دی تھی۔ متاثرہ دکان دار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی دکان سے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون چوری ہوئے ہیں۔

    ایمپریس مارکیٹ دکانوں

    پولیس کا ابتدائی مؤقف تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واردات مشکوک ہے، دکان دار کی جانب سے 50 لاکھ روپے مالیت کے سامان کی چوری کے شواہد نہیں مل رہے۔


    کراچی : نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق


    پولیس کے مطابق ملزمان کے 3 دکانوں کے تالے کاٹنے کی اطلاع ملی لیکن ملزمان نے صرف ایک دکان کو لوٹا ہے، جس دکان کو لوٹا گیا وہ اتنی بڑی نہیں ہے کہ اس کے اندر 50 لاکھ روپے کا سامان موجود ہو، اس لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد دیکھ کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ صدر تھانے میں درج ہوگا۔ دکانوں میں نقب زنی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو موصول ہو گئی ہے، رات 4 بجکر 30 منٹ کے قریب چوری کی واردات ہوئی، فوٹیج میں 4 چوروں کو دکان کے تالے کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نیا سولر پینل چوری

    کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نیا سولر پینل چوری

    لاہور: سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نئے سولر پینل کی چوری کی واردات ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہیر کے علاقے میں سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس میں چوری ہوئی ہے، چوروں نے فارم ہاؤس کے مرکزی دروازے کا کنڈا توڑا، اور اندر داخل ہو کر سولر اتار کر لے گئے۔

    کامران اکمل کے والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ فارم ہاؤس میں سولر سسٹم کل ہی لگوایا گیا تھا اور آج چوری ہو گیا۔

    تنازعات کا شکار رہنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران فروری 2023 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے، انھوں نے قومی ٹیم کے لیے اپنا آخری میچ 11 اپریل 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا جس میں وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے تھے۔


    سینئرز کو آرام دیں، ہمیں کم از کم 35 سے 40 لڑکوں کا پول بنانا ہوگا، کامران اکمل


    2002 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں ٹیسٹ میچ سے ڈیبیو کرنے والے کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے 53 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی 20 میچز کھیلے، جس میں انھوں نے بالترتیب 2648، 3246 اور 987 رنز بنائے ہیں۔

  • چین میں بینکوں سے مٹی کیوں چوری کی جا رہی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں

    چین میں بینکوں سے مٹی کیوں چوری کی جا رہی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں

    دنیا بھر میں بینکوں سے لوگ پیسہ یا وہاں لاکرز میں موجود قیمتی اشیا لوٹتے ہیں مگر چین میں بینکوں سے مٹی چرائی جا رہی ہے۔

    دنیا بھر میں بینک ڈکیتی کی وارداتیں عام ہیں۔ ڈاکو یا چور یہ وارداتیں بینک میں موجود رقم یا لاکرز میں پڑی قیمتی اشیا لوٹنے یا چوری کرنے کے لیے کرتے ہیں تاہم چین کے بینکوں میں حالیہ کچھ عرصہ میں مٹی چوری کی جا رہی ہے جس کی وجہ جان کر سب حیران رہ جائیں گے۔

    دنیا میں شاید ہی کوئی شخص ہو جو امیر نہ ہونا چاہتا ہو اور گھر میں دولت کی ریل پیل کا خواہشمند نہ ہو۔ دولت مند بننے کا سادہ اصول مسلسل محنت اور ایمانداری ہے تاہم میں امیر بننے کے لیے لوگ جرائم کی طرف بھی راغب ہوتے ہیں اور شارٹ کٹ بھی ڈھونڈتے ہیں جب کہ کچھ ضعیف الاعتقاد لوگ ٹونے ٹوٹکوں پر عمل کرتے ہیں۔

    تاہم چین کے ضعیف الاعتقاد شہریوں نے دولت مند بننے کے لیے بڑا ہی منفرد اور دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے۔ وہ امیر بننے اپنے گھروں میں بینکوں سے چرائی گئی مٹی رکھ رہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں آج کل مٹی کی بہت مانگ ہیں اور مٹی کے ایک چھوٹے سے بیگ کی قیمت 120 ڈالر (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک وصول کی جا رہی ہے۔ لیکن لوگ اتنی مہنگی مٹی بھی خرید رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان تھیلوں میں بینک کے آس پاس یا قریب رکھے گملوں سے چرائی گئی مٹی ہوتی ہے جس کو وہ گھروں میں دولت کی برسات کے لیے خریدتے ہیں۔

    چین میں آن لائن یہ مٹی فروخت کی جا رہی ہے اور بیچنے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ گھر میں دولت کی ریل پیل کے لیے ایک نیک شگون ہے۔

    ان کا دعویٰ ہے کہ جس گھر میں یہ مٹی ہوگی وہاں 99.99 فیصد دولت کی برسات (امیری) ہوگی۔ چین کے لوگوں کی بڑی تعداد اس پر یقین کرتے ہوئے دھڑا دھڑ مٹی کے یہ چھوٹے بیگ خرید کر گھروں میں رکھ رہی ہے۔

  • اہلخانہ کے شادی میں جاتے ہی چور گھر سے 71 تولے سونا لے اڑے

    اہلخانہ کے شادی میں جاتے ہی چور گھر سے 71 تولے سونا لے اڑے

    لاہور: شادی کی تقریب میں گئے اہلخانہ کروڑوں کے زیورات سے محروم ہوگئے، چور نے گھر سے 71 تولے سونا اور قیمتی گھڑی چوری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ جنوبی چھاؤنی کی حدود میں گھر سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے، چور نے بڑی صفائی سے بند گھر میں گھس کر الماری سے 71 تولے سونا اور قیمتی گھڑی چرا کر چلتا بنا اور محلے میں کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔

    گھروں میں کام کرنیوالے گینگ نے 80 تولے سونا چرا لیا

    متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے کے متن میں شہری نے بتایا کہ شادی کی تقریب سے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔

    متن کے مطابق سونے کے دو ہار، کڑے، چوڑیاں، انگوٹھیاں اورقیمتی گھڑی غائب تھی، گھر پر ڈرائیور سمیت 2 ملازم موجود تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ ڈھائی کروڑ کے زیورات چوری ہونے کے مقدمے میں گھر میں موجود دونوں ملازمین کو حراست میں لےکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/gold-rates-in-pakistan-dated-4-february-2025/

  • جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے یو سی دفاتر میں چوری کی واردات ہو گئی

    جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے یو سی دفاتر میں چوری کی واردات ہو گئی

    کراچی: شہر قائد میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے یو سی دفاتر میں چوری کی واردات ہو گئی ہے۔

    کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں رات گئے یو سی دفاتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، چور دفاتر سے لیپ ٹاپ، نقدی اور 10 سال کا سرکاری ریکارڈ چوری کر کے لے گئے۔

    واردات کے دوران جماعت اسلامی کے یو سی 11، اور پی ٹی آئی کے یو سی 9 کے دفاتر کے تالے کاٹے گئے ہیں، تصاویر میں دفاتر میں ابتری کی صورت حال نظر آ رہی ہے۔

    یو سی چیئرمین نعمان حمید کے مطابق چوروں نے دونوں دفاتر سے 70 ہزار کے قریب نقدی لوٹی ہے، جماعت اسلامی آفس سے 10 سال کا ایف سی سرٹیفکیٹ ریکارڈ بھی چوری کیا گیا۔

    بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر

    یو سی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پولیس کو چوری کی واردات کی اطلاع دے دی گئی ہے، کرائم سین یونٹ کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ شواہد جمع کیے جا سکیں۔

  • سعودی عرب: چوری کے الزام میں غیر ملکیوں سمیت 8 افراد گرفتار

    سعودی عرب: چوری کے الزام میں غیر ملکیوں سمیت 8 افراد گرفتار

    سعودی عرب مکہ مکرمہ میں سرکاری املاک چوری کرنے پر 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن میں 4 غیر ملکی اور 4 سعودی شہری شامل ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امن عامہ فورس کا ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ حراست میں لئے گئے افراد میں 4 غیر ملکیوں کا تعلق مصر اور نائجیریا سے ہے۔

    بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد سرکاری املاک چوری کرکے اس کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے تھے۔

    امن عامہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے بعد تمام لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ضروری کارروائی مکمل کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے پر سیکیورٹی فورسز نے بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا تھا۔

    الاحساء گورنریٹ کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی شہری دلاور حسین کو الشرقیہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے شخص کے خلاف شکایت تھی کہ اس نے خاتون کو ہراساں کیا ہے۔

    خبردار! اِن مقامات پر گاڑی کا ہارن ہرگز نہ بجائیں؟

    پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اس بارے میں ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی شہری کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔

  • کراچی : ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے چوری کیا گیا 20لاکھ مالیت کا سامان 2لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ ملزم نےسب سے پہلے سی سی ٹی وی کیمرے ڈسکنیکٹ کیے، جیو فینسنگ کرائی گئی ،80 فنگرپرنٹ حاصل کیے۔

    ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ برانچ میں 27 جون کوواردات ہوئی تھی ، ملزم نے پہلے سی سی ٹی وی ریکارڈ روم سے سسٹم کو منقطع کیا، ابتدا میں شبہ تھا کہ برانچ کا کوئی فرد ملوث ہے۔

    انھوں نے کہا کہ انکوائری میں 80 ملازمین کے فنگر پرنٹس بھی لیے گئے، نیٹ ورک ریکارڈنگ سی سی ٹی وی کی ہمیں مل گئی اور سی سی ٹی وی میں حسن ولد محمد فاروق کی حرکات مشکوک لگی، ملزم نے پورے دفتر میں پینٹ کا کام کیا تھا اس لئے واقف تھا۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ لیپ ٹاپ کمپیوٹر، کئی پروسیسر، ہارڈ ڈسک اور ریم برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم نے جن لوگوں کو فروخت کیا تھا ان سے سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ واردات تنہا کی ، چوری کے سامان کی مالیت 20لاکھ روپے تھی اور ملزم نے تمام سامان 2لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا تھا۔

  • چوری کے شبہ میں نوجوان کو اُلٹا لٹکا کر بد ترین تشدد، ویڈیو وائرل

    چوری کے شبہ میں نوجوان کو اُلٹا لٹکا کر بد ترین تشدد، ویڈیو وائرل

    بھارت کے مرزا پور میں ایک پریشان کُن واقعہ پیش کیا، جب ایک نوجوان کو موبائل فون چوری کے شبہ میں درخت سے اُلٹا لٹکا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 25 سالہ متاثرہ شخص کو درخت سے باندھ کر اُلٹا لٹکایا ہوا ہے اور ایک شخص لڑکے کو مار رہا ہے، جبکہ وہاں موجود ہجوم خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔

    اس موقع پر کچھ لوگ اپنے موبائل فون کے کیمرے سے واقعے کی ویڈیو بھی بنارہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ مرزا پور قصبہ کے درمند گنج علاقے میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا سائٹس پر حملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ کی ماں نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ میں ملوث چار افراد میں سے تین کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اے ایس پی نے بتایا کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو کہ باندہ ضلع کا رہنے والا ہے لیکن طویل عرصے سے مرزا پور میں مقیم تھا۔

  • خاتون تاجر کے گھر سے ملازمہ 80 لاکھ سے زائد لے اُڑی

    خاتون تاجر کے گھر سے ملازمہ 80 لاکھ سے زائد لے اُڑی

    کراچی یونیورسٹی کے قریب خاتون تاجرکے گھر سے 80 لاکھ سے زائد کی چوری کی واردات ہوئی ہے، واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو حاصل ہوگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چوری کی واردات 8 نومبر کو کی گئی تھی، ملازمہ خاتون تاجر کے گھر سے 20 ہزار ڈالر، 4 موبائل فون، گھڑی اور لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار ہوگئی۔

    ایف آئی آرمتن کے مطابق یکم نومبر کو زرینہ نامی خاتون گھر پر آئی اور نوکری مانگی، زرینہ کو نوکری پر رکھ لیا گیا، روزانہ ڈیڑھ بجے آتی تھی شام کو چلی جاتی تھی۔

    خاتون تاجر کے شوہر نے بتایا کہ 8 تاریخ کو ملازمہ زرینہ گھر آئی اس وقت میں سو رہا تھا جبکہ اہلیہ واش روم چلی گئی، زرینہ نے الماری میں رکھے 20 ہزار ڈالر، 3 آئی فون چوری کئے۔

    متن کے مطابق ملازمہ نے ایک سام سنگ موبائل، 1 لیپ ٹاپ، 1 دستی گھڑی بھی چوری کی، واردات کے بعد تیزی سے گھر سے نکلی اوربھاگ گئی۔

    واضح رہے کہ گلشن اقبال پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملازمہ کی تلاش شروع کردی ہے، جبکہ خاتون تاجرنے ماسی کی گرفتاری پر1 لاکھ انعام کا اعلان کردیا ہے۔