Tag: چور

  • ایک ہی دن میں تین بار گرفتار ہونے والا شخص کون ہے

    ایک ہی دن میں تین بار گرفتار ہونے والا شخص کون ہے

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک چور کو پولیس نے ایک دن میں تین بار گرفتار کر کے چھوڑ دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے گیلنڈورا میں پولیس کو ایک چور کو ایک ہی دن میں تین بار گرفتار کر کے چھوڑنا پڑا کیوں کہ ریاست میں کرونا وائرس وبا کی وجہ سے زیرو کیش بیل پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

    گیلنڈورا پولیس ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ اپریل 29 کو انھیں صبح ساڑھے 8 بجے ایک کال موصول ہوئی کہ ایک شخص کسی کی گاڑی چرانے کی کوشش کر رہا ہے، پولیس اہل کار موقع پر پہنچے تو مونٹریری پارک کا رہایشی 24 سالہ ڈیجون لانڈرم چرائی ہوئی گاڑی چلا کر بھاگ رہا تھا، اہل کاروں نے اسے پکڑ لیا، ملزم سے منشیات بھی برآمد ہوئیں، تاہم کیلی فورنیا میں ضمانت بغیر رقم کی نئی پالیسی کی وجہ سے اسے وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

    پولیس ڈپارٹمنٹ کی پریس ریلیز کے مطابق لانڈرم کو چھوڑنے کے ایک گھنٹے بعد انھیں پھر ایک کال موصول ہوئی کہ ایک مشتبہ شخص ایک بھرا ہوا باکس لے کر جا رہا ہے، اہل کار موقع پر پہنچے تو انھوں نے پھر لانڈرم کو پایا، جو چرائی ہوئی چیزوں سے بھرا باکس لے جا رہا تھا۔ دوسری بار بھی پولیس نے اسے تنبیہ کر کے چھوڑ دیا، کیوں کہ زیرو کیش بیل پالیسی کے تحت اسے کوئی رقم نہیں دینی تھی۔

    گھر میں رہنے سے بور ہوئے بچوں نے 46 گاڑیاں چرا لیں

    اسی دن شام میں ساڑے آٹھ بجے ایک بار پھر پولیس کو کال موصول ہوئی، اس بار چور ایک پارکنگ لاٹ سے کار چرا رہا تھا، پولیس نے کار کو ٹریک کیا اور پھر لاس اینجلس کاؤنٹی پولیس اور کیلی فورنیا ہائی وے پیٹرول آفیسرز کی مدد سے اس کا پیچھا کر کے اسے پکڑ لیا، تیسری بار بھی چور لانڈرم نکلا۔

    تیسری بار بھی پولیس کو اسے وارننگ دے کر چھوڑنا پڑا، اور چور ایک دن میں تیسری بار مزے سے وارداتیں کر کے بھی بغیر ضمانت دیے رہا ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیلی فورنیا میں یہ ایمرجنسی پالیسی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہے، کیوں کہ مبینہ مجرموں کو عوام میں کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے۔

  • لندن میں لاک ڈاؤن کے باعث چور سرگرم ہوگئے

    لندن میں لاک ڈاؤن کے باعث چور سرگرم ہوگئے

    لندن: کروناوائرس کے تناظرمیں لاک ڈاؤن کے باعث برطانیہ میں چور سرگرم ہوگئے، ملکی دارالحکومت میں قائم ایک اسپتال کے چندے کے ڈبے سے رقم چوری ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں’یارک‘ نامی اسپتال میں چور نے چندے کا ڈبہ خالی کردیا۔ علاج اور دیگر طبی سہولیات کی مد میں دی گئیں عطیات چور لے اڑا، اسپتال انتظامیہ نے چوری شدہ ڈبے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی تصویر بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے بڑی مہارت سے چندے کا ڈبہ صاف کیا، اور تمام رقم خاموشی سے لے کر رفوچکر ہوگیا۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مہلک وبا کے وقت میں یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کے ایک اسپتال سے چور سینی ٹائزرز لے کر فرار ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد13ہزار729ہوگئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں861افراد کرونا سے ہلاک ہوئے۔ برطانیہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

    این ایچ ایس میں سوا تین لاکھ افراد کے ٹیسٹ کرچکے ہیں۔

  • اسکوٹی لے کر بھاگنے والا چور ڈرامائی انداز میں گرفتار، ویڈیو وائرل

    اسکوٹی لے کر بھاگنے والا چور ڈرامائی انداز میں گرفتار، ویڈیو وائرل

    انگلینڈ میں ایک مشتبہ چور اس وقت پکڑا گیا جب فرار ہوتے وقت اس کا پاؤں ایک گھر کے جنگلے میں پھنس گیا۔

    انگلینڈ کے علاقے سنفن میں پیش آنے والے اس مضحکہ خیز واقعے کی ویڈیو ایک پولیس افسر نے بنائی جو غیر محسوس انداز میں چوروں کا پیچھا کر رہا تھا۔

    چوروں نے ایک اسکوٹی چرائی تھی اور وہ اس پر فرار ہورہے تھے۔ پولیس افسر نے اس طرح سے ان کے سامنے اپنی گاڑی روکی کہ جنگلے اور گاڑی کے درمیان بہت معمولی سی جگہ بچی۔

    تیزی سے نکلتی اسکوٹی جنگلے سے ٹکرائی اور ایک چور کا پاؤں اس میں پھنس گیا، وہ اسکوٹی سے نیچے گرا تو دوسرا چور تیزی سے اسکوٹی بھگا لے گیا تاہم بعد میں اسے بھی پکڑ لیا گیا۔

    چور کچھ منٹ تک اپنا پاؤں جنگلے سے چھڑانے کی کوشش کرتا رہا، اسی دوران ایک اور پولیس افسر نے قریب آ کر چور کو ہتھکڑی لگادی۔

    پولیس نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا، شکریہ سر، یہ بتانے کے لیے کہ آپ کا پاؤں پھنس گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ دونوں چور اسکوٹی کو پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے فٹ پاتھ پر سے لے کر جا رہے تھے یہی وجہ ہے کہ وہ جنگلے سے ٹکرائے۔ دونوں چوروں کو گرفتار کر کے حوالات میں منتقل کردیا گیا۔

  • کار چوری کی سفاکانہ واردات، عورت نے ملازم کو کچل ڈالا

    کار چوری کی سفاکانہ واردات، عورت نے ملازم کو کچل ڈالا

    پورٹ لینڈ: امریکا میں ایک ٹو یارڈ سے ایک خاتون نے پک اپ گاڑی چرائی اور  فرار ہوتے ہوئے گیٹ پر کھڑے ملازم کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔

    مذکورہ واقعہ امریکی شہر پورٹ لینڈ میں پیش آیا جہاں 2 افراد نے ایک ٹو یارڈ (گاڑیاں ٹو کر کے لائی جانے والی جگہ) میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں افراد جن میں سے ایک 60 سے 70 سالہ مرد اور ایک 20 سے 30 سال کی خاتون ہیں، دروازے کا قفل توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    جب انہیں اس میں ناکامی ہوئی تو خاتون دروازے کے نیچے سے رینگ کر یارڈ کے اندر چلی جاتی ہیں۔

    اس کے بعد وہ ایک پک اپ میں بیٹھ کر اسے اسٹارٹ کرتی ہے، اسی دوران یارڈ کا ایک ملازم وہاں پہنچتا ہے تو خاتون دروازے کو زوردار ٹکر مارتی ہے جس کی زد میں آکر ملازم بھی دور جا گرتا ہے۔

    گرنے کے باجود ملازم اٹھتا ہے اور کھڑکی پر مکے برساتا ہے تاہم اس دوران خاتون اپنی ڈرائیونگ جاری رکھتی ہیں اور دروازہ توڑ کر باہر نکل جاتی ہیں۔

    بعد ازاں زخمی ملازم کو اسپتال لے جایا گیا، دیگر چوٹوں کے علاوہ اسے گردن میں فریکچر بھی تشخیص ہوا۔

    پولیس سے بات کرتے ہوئے اس نے ہنستے ہوئے کہا کہ اسے خوشی اس بات کی ہے کہ وہ اس حادثے میں زندہ بچ گیا، خاتون کے ارادے خطرناک تھے اور وہ جاتے ہوئے اسے جان سے مار کر بھی جاسکتی تھی۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ ان دونوں افراد کو جانتے ہیں تو پولیس سے رابطہ کریں۔

  • گھر میں گھسنے والے نقب زن کو گھر والوں نے گن پوائنٹ پر رکھ لیا

    گھر میں گھسنے والے نقب زن کو گھر والوں نے گن پوائنٹ پر رکھ لیا

    گھر میں چوری کی نیت سے گھسنے والے نقب زن کو گھر والوں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر چور کی جان چھڑائی۔

    پولیس کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں چور برف ہٹانے والے کھانچے کے ذریعے گھروں کے تالے توڑ کر ان میں گھستا تھا اور قیمتی سامان اٹھا کر فرار ہوجاتا تھا۔

    تاہم ایک گھر میں نقب زنی کے دوران وہ اہلخانہ کے ہاتھ آگیا، چور نے بھاگ کر قریبی جنگل میں چھپنے کی کوشش کی لیکن گھر والوں نے تعاقب کر کے اسے پکڑا اور گن پوائنٹ پر رکھ لیا۔

    پولیس کے پہنچنے کے بعد اہلخانہ نے چور کی جان چھوڑی اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ تلاشی لینے پر چور کے پاس سے قریبی گھروں سے چرایا ہوا سامان برآمد ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چور علاقے میں سلسلہ وار چوریاں کر رہا تھا اور وہ کافی عرصے سے اس کی تلاش میں تھے۔

  • چور اندر موجود طبی عملے سمیت ایمبولینس لے اڑا

    چور اندر موجود طبی عملے سمیت ایمبولینس لے اڑا

    واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا جب چور نے اندر موجود طبی عملے اور مریضہ سمیت ایمبولینس چرانے کی کوشش کی۔

    امریکی ویب سائٹ کے مطابق واشنگٹن کے علاقے لزگنٹن میں ایک خاتون نے ایمبولینس طلب کی، اسے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت تھی۔

    ایمبولینس کا پیرا میڈکس خاتون کو ایمبولینس کے اندر لے گیا، خاتون کی ٹریٹمنٹ کے دوران ہی گھر کے ایک فرد نے ایمبولینس میں بیٹھ کر ایمرجنسی لائٹس اور سائرن کھولے اور ایمبولینس دوڑا دی۔

    اندر موجود طبی عملے نے پولیس کو اطلاع دی اور ساتھ ہی خاتون کی ٹریٹمنٹ بھی جاری رکھی۔ بعد ازاں پولیس نے متعدد مقامات پر 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جاتی ایمولینس کو روکا لیکن چور نے اسے نہیں روکا۔

    اس دوران ایمبولینس کے تمام ٹائر پھٹ گئے، پولیس نے بالآخر بڑی مشکل سے ملزم کو قابو کیا اور اسے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے پولیس نے اس پر متعدد الزمات عائد کیے ہیں۔

  • ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف گواہی بیرون ملک سے بھی آرہی ہے: فردوس عاشق اعوان

    ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف گواہی بیرون ملک سے بھی آرہی ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی دولت کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کی کرپشن کی گواہی بیرون ملک سے بھی آرہی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کرپشن قوم کے دفاع اور سلامتی سے کھیلنے کی مترادف تھی، قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ لوٹی دولت کہاں گئی؟

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیسے سے بلاول کی سکول فیس کی ادائیگی میں کتنے صرف ہوئے اور کتنے سرے محل خریدے گئے؟ قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ چوری کی گئی رقم کہاں ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چوروں نے غریبوں کی کٹیا اجاڑ کر اپنے محل تعمیر کئے، غریبوں کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسا کر خود گھوڑے پالتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ لٹیروں نے قوم کے بچوں کی دوائیوں کے پیسے چھوڑے، نہ اسکولوں کے بجٹ معاف کئے اور نہ ہی سڑک، اسپتال اور روٹی کے فنڈز بھی ان سے نہ بچ سکے۔

    ای کامرس پالیسی کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گی: فردوس عاشق اعوان

    خیال رہے کہ گذشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ای کامرس وزیر اعظم کے وژن کے تحت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، نوجوانوں اور چھوٹے کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی جانب اہم حکومتی قدم ہے۔

  • اے ٹی ایم توڑ کر چوری کرنے والا گونگا بول پڑا

    اے ٹی ایم توڑ کر چوری کرنے والا گونگا بول پڑا

    رحیم یار خان: اے ٹی ایم توڑ کر چوری کرنے والا گونگا ملزم صلاح الدین آخر کار پولیس کی تفتیش کے دوران بول پڑا، وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم توڑنے والا ملزم 2 دن سے گونگا ہونے کا ڈراما کر رہا تھا، تفتیش کے دوران آخر کار اس کی گویائی لوٹ آئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین توڑنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم اے ٹی ایم سے چوری کارڈ شیخوپورہ میں ایک گروہ کو فروخت کرتا تھا، ملزم اے ٹی ایم کارڈ 40 سے 50 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  فیصل آباد، مسخرے چور کی اے ٹی ایم میں واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

    یاد رہے کہ ملزم فیصل آباد، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں اے ٹی ایم مشینیں توڑنے کی وارداتوں میں ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تمام وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

    پکڑے جانے کے بعد ملزم نے اپنے آپ کو گونگا ظاہر کیا تھا، ملزم کا تعلق گوجرانوالہ کی تحصیل سے ہے، ملزم دو دن قبل شاہی روڈ پر واقع بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑنے کی کوشش کی تھی اور پکڑا گیا تھا۔

    دو دن قبل جب پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا تو پولیس کا خیال تھا کہ وہ قوت سماعت و گویائی سے محروم ہے، اس لیے پولیس نے فیصلہ کیا تھا کہ ملزم کا میڈیکل کروایا جائے گا، جب کہ تفتیش میں مدد کے لیے اسپیشل ایجوکیشن اسکول سے ماہر استاد کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

  • فیصل آباد، مسخرے چور کی اے ٹی ایم میں واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

    فیصل آباد، مسخرے چور کی اے ٹی ایم میں واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مسخرے چور کی اے ٹی ایم میں واردات کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کچہری بازار میں چور اے ٹی ایم میں واردات کے لیے گیا اور عجیب و غریب حرکتیں کرتا رہا، چور نے سی سی ٹی وی کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے منہ بھی چڑایا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے مشین کو ہیک کرکے شہریوں کے کارڈ پھنسائے اور ایک بار منہ چڑایا اس دوران ملزم نے اے ٹی ایم مشین کے ساتھ زور آزمائی شروع کی۔

    چور نے کچھ دیر کی کوشش کے بعد اے ٹی ایم مشین توڑ کر کارڈ نکالا اور اطمینان سے چلا گیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز قمر زمان کے مطابق ملزم کی طریقہ واردات سے یہ لگتا ہے کہ جیسے وہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کررہا ہے کہ وہ اسے پکڑ کر دکھائیں۔

    رپورٹ کے مطابق سمیع اللہ نامی شہری نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ اے ٹی ایم کارڈ چور نے ان کے اکاؤنٹ سے 64 ہزار روپے کی رقم نکالی ہے لیکن پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا۔

  • روس:‌ تھکاوٹ کا شکار چور پولیس کے ہاتھوں‌ گرفتار

    روس:‌ تھکاوٹ کا شکار چور پولیس کے ہاتھوں‌ گرفتار

    ماسکو : روس میں دفتر سے رقم چوری کرنے والا شخص جائے واردات پر نیند کے مزے لینے کے باعث پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 36 سالہ چور روسی شہر اورنبرگ میں 20 نومبر کی رات تالا کاٹنے کے آلات (کٹر، ہتھوری، چابیاں اور اسکرو) لے کر دفتری عمارت میں داخل ہوا اور متعدد دفاتر کے تالے توڑ دئیے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 36 سالہ شخص نے کئی دفاتر کی تلاشی کے دوران بیش قیمتی سامان اور دفتروں میں رکھی ہوئی نقد رقوم اٹھالی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ 21 سو ڈالرز رقم اور دیگر سامان چوری کرنے والا شخص واردات میں استعمال ہونے والا سامان ایک میز پر رکھ کر کچھ دیر آرام کی غرض سے کرسی پر بیٹھ کر سوگیا۔

    بین الااقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ چور کو اس کی غفلت لے ڈوبی اور صبح ہوئی تو پولیس نے چور کو جگایا اور ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرلیا۔

    اورنبرگ پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار شخص ایک پیشہ ور چور ہے جو پولیس کو چوری کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا، گرفتار ملزم کو شہر میں ہونے والی کئی چوریوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    روسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 36 سالہ چور کو اس کے ماضی کے باعث سخت ہونے کا امکان ہے۔