Tag: چور

  • بڑے کرپٹ لوگوں کو گردنوں سے پکڑیں گے‘ فواد چوہدری

    بڑے کرپٹ لوگوں کو گردنوں سے پکڑیں گے‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ کرپشن پر جس کو ہاتھ لگائیں کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کہتے ہیں ڈاکوؤں کا الٹا لٹکا دینا چاہیے اپوزیشن احتجاج کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی پر اپوزیشن کیوں احتجاج کررہی ہے، چوروں کوسزاکی بات کرنے پراپوزیشن کوکیوں اعتراض ہوتا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ تیمورتالپورنے سینیٹ انتخابات میں ووٹ خریدنےکا اعتراف کیا، الیکشن کمیشن کوتیمورتالپورکے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ انتخاب، وفاداریاں خریدنے کے اعتراف پرنوٹس لینا چاہیے، الیکشن کمیشن ایک آئینی اورخودمختارادارہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے حلف لینے سے پہلے ووٹ خریدنے کی بات کی تھی، سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ سینیٹرمشاہد اللہ خان کو جواب دینا چاہیے، وہ بتائیں انہوں نے رشتہ داروں کو پی آئی اے میں بھرتی کیا ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان لوٹا ان کی جائیدادیں نیلام ہونی چاہئیں، بڑے کرپٹ لوگوں کو گردنوں سے پکڑیں گے۔

    اگروزیراعظم میری بات مانیں تو ملک لوٹنے والوں کو الٹا لٹکانا چاہے‘ فواد چوہدری

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری کا کہنا تھا گزشتہ ادوارمیں ملک کے خزانے کو لوٹا گیا، برباد کیا گیا، اگر وزیراعظم میری بات مانیں تو ملک لوٹنے والوں کو الٹا لٹکانا چاہے۔

  • اسکاٹ لینڈ میں چور 60ہزار شہد کی مکھیاں لے اڑا

    اسکاٹ لینڈ میں چور 60ہزار شہد کی مکھیاں لے اڑا

    ایڈنبرگ : اسکاٹ لینڈ کے شہر ابیرڈین میں شاتر چور فارم سے 60 ہزار شہد کی مکھیاں لے اڑا، بی کیپر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا خیال ہے کہ چوری کرنے والا خود شہد کی مکھیوں کا ماہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ دو روز قبل میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں چور بھاری رقم یا قیمتی ہیرے جواہرات لے کر نہیں گیا بلکہ مکھیوں کے فارم سے 60 ہزار شہد کی مکھیاں لے اڑا۔

    اسکاٹ لینڈ کے شہر ابیرڈین میں شہد کی مکھیوں کے حوالے کام کرنے والی ’بی کیپر ایسوسی ایشن‘ کے چیئرمین ڈیوڈ مورلینڈ کا کہنا ہے کہ فارم سے شہد کی مکھیاں چوری کرنے والا کوئی شہد کی مکھیوں کا فارمر ہی ہے، کیونکہ شہد کی مکھیوں کو بہت احتیاط سے نکالا جاتا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فارم کے مالک ایرلنگ وٹ کا کہنا تھا کہ میں نے ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد شہد کا کاروبار کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا لیکن چور میری ریٹائرمنٹ کے بعد کا سہارا لے گیا۔

    خیال رہے کہ ایرلنگ وٹ ابیرڈین میں بطور جیل افسر خدمت انجام دے رہے ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ میں فارم پر پہنچا تو دیکھا گیٹ کھلا ہے، اس وقت شدید بارش ہورہی تھی اور زمین پرٹائر کے نشان بھی موجود تھے۔ میں اندر جاکر دیکھا تو میری مکھیاں غائب تھیں، چور اس کی عمر بھر کی کمائی لے اڑا۔،

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فارم سے چوری ہونے والی شہد کی مکھیوں کی مالیت کو سات سو پاؤنڈ ہے لیکن انہیں تیار کرنے میں بہت وقت اور محنت لگتی ہے۔

    اسکاٹ لینڈ کی پولیس چوری چوری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • بنگلور، مہمان بن کرمختلف ہوٹلوں سے 120 ٹی وی چرانے والا ملزم گرفتار

    بنگلور، مہمان بن کرمختلف ہوٹلوں سے 120 ٹی وی چرانے والا ملزم گرفتار

    بنگلور : مختلف ہوٹلوں میں قیام کرنے کے بہانے ٹی وی چرانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ملزم نے چار ماہ میں 120 سے زیادہ ٹی وی چرائے تھے.

    تفصیلات کے مطابق بنگلور کے مختلف ہوٹلوں کی انتظامیہ نے کمروں سے ٹی وی غائب ہونے کی شکایت درج کرائی تھی کہ ہوٹل کے کمروں میں نصب ایل ای ڈیز اور ٹی وی تواتر کے ساتھ چوری ہو رہے ہیں اور انتظامیہ تاحال چور کا تعین کرنے میں ناکام رہی ہے.

    پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ہوٹلوں میں آنے والے والے مسافروں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال شروع کی تو ایک نام جو تمام ہوٹلوں میں یکساں طور پر پایا گیا وہ واسو دیو ننایہ کا تھا جس کی تلاش شروع کردی گئی.

    پولیس جلد ہی اس شخص کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئی اور ملزم کو چوری شدہ 120 ایل ای ڈیز اور ٹی وی کے ساتھ اس کے گھر سے گرفتار کر کے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا جہاں اس کے خلاف 24 مقدمات درج ہیں.

    ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ شخص ایک بڑے سُوٹ کیس کے ہمراہ چیک ان کیا کرتا تھا اور ہمیشہ اچھے برتاؤ اور رویے کا مظاہرہ کیا کرتا تھا جس کی وجہ سے کبھی اس پر چوری یا دھوکہ دہی کا شک نہیں ہوا.

    دوسری جانب پولیس ریکاڑد کوئی اور کہانی سنا رہی ہے، نہایت معصوم اور بھولا نظر آنے والا یہ شخص جسے ہوٹل انتظامیہ اچھے اخلاق کا مالک سمجھتی تھی وہ اس سے قبل بھی ٹی وہ چوری کے الزام میں گزشتہ ماہ ہی گرفتار ہوچکا ہے.

    بنگلور پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری میں ٹی وی خریدنے والے بیوپاری نے اہم کردار ادا کیا ہے کیوں کہ جب واسو دیو ننایہ ٹی وی بیچنے آیا اور اتنے سارے ٹی وی کی ایک ساتھ فروخت کی خاطر خواہ وجہ نہ بتاپا تو اُس نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا تھا۔

  • پاکستانی شخص کی بہادری اور ایمانداری پر شارجہ پولیس کا انعام

    پاکستانی شخص کی بہادری اور ایمانداری پر شارجہ پولیس کا انعام

    شارجہ : پاکستانی شخص کو راہزن کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کرنے پر شارجہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے انعام اور سند سے نوازا گیا۔

    عبدالقیوم نامی پاکستانی شخص نے یہ کارنامہ اس وقت انجام دیا جب کہ ایک چور ایشیائی خاتون کے گلےسے سونے کی چین چھین کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ عبدالقیوم نے راہزن کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اُس وقت تک قابو کیے رکھا جب تک پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ گئی۔

    پولیس اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی تو عبدالقیوم سونے کی چین اور لاکٹ چھیننے والے ملزم کو پکڑے ہوئے تھا جب ایشائی خاتون بھی موقع پر موجود تھیں جس پر شارجہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد چین اور لاکٹ خاتون کو واپس کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    شارجہ پولیس نے عبدالقیوم کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں انعام سے نوازا اور باشعور و ذمہ دار شہری ہونے کی سند بھی دی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر شارجہ پولیس کرنل خلیفہ کا کہنا تھا کہ جرائم کی بیخ کنی میں پولیس اور عوام کے درمیان مربوط رابطے اور باہمی تعاون کا اہم کردار ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جرائم سے بچنے اور اسے روکنے کے لیے شعور بیدار ہو رہا ہے جو کہ پولیس کی ذمہ داریوں کو کماحقہ پورا کرنے میں سازگار ثابت ہو رہا ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے جس کے لیے شارجہ پولیس نے پہلے ہی عوام کے ساتھ مربوط اور منظم نظام وضع کر رکھا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سندھ سے کرپٹ لوگوں کو نکالنے کا وقت آگیا ‘ عارف علوی

    سندھ سے کرپٹ لوگوں کو نکالنے کا وقت آگیا ‘ عارف علوی

    سیہون : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہم سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ سندھ کے شہری روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

    عارف علوی نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی صرف عمران خان ہی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان جس مسئلے کے حل کے لیے آواز اٹھائیں اسے حل کرنے تک سکون سے نہیں بیٹھتے۔

    تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ دھاندلی کے مسئلے پر4 دن دھرنا دینا تھا لیکن 126 بیٹھے رہے جبکہ پاناما کے مسئلے کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اب سندھ سے کرپٹ لوگوں کو نکالنے کا وقت آگیا ہے۔


    پاکستان تحریک انصاف آج سیہون میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی


    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے آج سیہون میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔