Tag: چونا

  • ایک شخص نے دلہن بن کر دولہے کو 21 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا

    ایک شخص نے دلہن بن کر دولہے کو 21 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا

    چنئی: بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے ایک 39 سالہ شخص نے دلہن بن کر دُلہے کو تقریباً 21 لاکھ روپے لگا دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے شہر چنائی میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے عورت بن کر 39 سالہ شخص لوٹ لیا۔

    بھارتی پولیس کے مطابق انہوں نے دھوکہ دینے والے سری نواسن کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق 39 سالہ شخص کے والد نے اپنے بیٹے کا نام شادی کی سائٹ پر درج کرایا تھا کیونکہ اس کی عمر زیادہ ہو رہی تھی۔

    ملزم دتاتری سری نواسن نے سائٹ کے ذریعے خود کو عورت ظاہر کرتے ہوئے اس سے رابطہ کیا اور اپنا فون نمبر اس 39 سالہ شخص کے ساتھ شیئر کیا۔

    اس شخص سے لڑکی بن کر ملنے کے چند دن بعد دتاتری نے اسے بتایا کہ اس کی والدہ اسپتال میں ہیں اور انہیں فوری مالی امداد کی ضرورت ہے۔

    اس 39 سالہ شخص نے فوری طور پر رقم اپنے اکاؤنٹ سے منتقل کر دی، اتنے پیسے دینے کے بعد بھی ممکنہ دلہن مزید رقم کا مطالبہ کر رہی تھی تب ہی اس نے پولیس کو اطلاع دی۔

    تحقیقات پر پولیس کو پتہ چلا کہ 39 سالہ شخص کو دھوکہ دینے والا شخص دتاتری سری نواس ایک عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔

    منگل کی شام اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

  • آلودگی سے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ممکن

    آلودگی سے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ممکن

    آپ یقیناً اپنے شہر کی آلودگی سے بہت پریشان ہوں گے۔ گاڑیوں کا دھواں، مٹی اور آلودگی انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس آلودگی سے کوئی ایسی چیز تخلیق کی جائے جو فائدہ مند ثابت ہو؟

    امریکی ماہرین اس پر کام کر رہے ہیں۔ وہ آلودگی سے سڑکیں اور پل تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

    جی ہاں، امریکی ماہرین ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس میں کاربن کو کنکریٹ کی شکل میں تبدیل کردیا جائے گا جسے تعمیری مقاصد میں استعمال کیا جاسکے گا۔

    co2-2

    واضح رہے کہ فیکٹریوں سے خارج ہونے والی زہریلی گیسوں میں سب سے زیادہ کاربن گیس شامل ہوتی ہے جو آلودگی کا سبب بنتی ہے اور ماحول اور انسان کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کاربن اخراج عالمی درجہ حرات میں اضافہ یعنی گلوبل وارمنگ کی سب سے بڑی وجہ ہے جس سے دنیا بھر کے اوسط درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس یعنی یو سی ایل اے میں تجرباتی طور پر تیار کی جانے والی اس کنکریٹ کو سی او ٹو کریٹ کا نام دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: گلوبل وارمنگ سے عالمی معیشتوں کو 2 کھرب پاؤنڈز نقصان کا خدشہ

    اسے تیار کرنے کے لیے چمنیوں کے ذریعہ دھواں جمع کیا گیا اور بعد ازاں ان میں سے کاربن کو الگ کر کے اسے لیموں کے ساتھ ملا کر تھری ڈی پرنٹ کیا گیا۔ اس طرح ہمارے ماحول اور صحت کو نقصان پہنچانے والی گیس تعمیری اشیا میں تبدیل ہوگئیں۔

    اس تحقیقی تجربہ کے لیے یونیورسٹی کے انجینیئرز، کیمیا دان اور حیاتیاتی سائنسدانوں نے مل کر کام کیا۔ فی الحال اسے تجرباتی طور پر لیبارٹری میں تیار کیا جارہا ہے مگر بہت جلد اس کی پیداوار بڑھانے کے متعلق سوچا جارہا ہے۔

    co2-1

    اس سے قبل بھی فضا میں پھیلی کاربن کو فائدہ مند اشیا میں تبدیل کرنے کے مختلف تجربات کیے جاچکے ہیں۔ آئس لینڈ میں سائنسدانوں نے کاربن گیس کو پانی کے ساتھ مکس کر کے زیر زمین گہرائی میں پمپ کیا۔ اسے اتنی گہرائی تک پمپ کیا گیا جہاں آتش فشاں کے ٹھوس پتھر موجود ہوتے ہیں اور وہاں یہ فوری طور پر ٹھوس پتھر میں تبدیل ہوگیا۔

    کاربن کی تبدیل شدہ یہ شکل چونے کے پتھر کی شکل میں نمودار ہوئی اور ماہرین کے مطابق یہ مختلف تعمیری کاموں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔