Tag: چونکا دینے والا انکشاف

  • ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ پر دہلی کوچ کا چونکا دینے والا انکشاف

    ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ پر دہلی کوچ کا چونکا دینے والا انکشاف

    بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ پر دہلی کے کوچ نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا ہے۔

    بھارت کے کپتان روہت شرما کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے صرف دو دن بعد مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے بھی طویل دورانیے کی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    کوہلی جو کچھ دن قبل تک ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنے کا واضح عندیہ دے چکے تھے۔ کرکٹر کا اچانک اعلان ان کے کسی مداح سے ہضم نہیں ہو رہا اور سب حیران ہیں۔ ایسے میں سابق بھارتی کرکٹر اور دہلی رانجی ٹرافی کے کوچ سرندیپ سنگھ نے چونکا دینے والا انکشاف کر کے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق سرندیپ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ویرات نے گزشتہ دنوں انہیں بتایا تھا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کر رہے ہیں اور جون میں انڈیا اے کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلنے کو بھی تیار ہیں۔

    کوہلی کے اس واضح بیان کے بعد ان کے اس طرح سے اچانک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے بھی حیران کن ہے۔

    روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت کا اگلا ٹیسٹ کپتان کون؟

    واضح رہے کہ بھارت کے سینئر کھلاڑیوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت آئندہ ماہ جون میں 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ جائے گا اور میڈیا رپورٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی اس دورے کے لیے شبھمن گل کو کپتان مقرر کر سکتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/virat-kohlis-sudden-retirement-the-most-serious-reason-has-been-revealed/

  • نئی تحقیق میں عارضہ قلب کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف

    نئی تحقیق میں عارضہ قلب کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف

    نئی تحقیق میں عارضہ قلب کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ اور ذہنی تناؤ کو بھی اس کا سبب قرار دیا گیا ہے۔

    امریکا میں دل کی صحت کے حوالے سے ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ابتدائی جوانی میں شدید تناؤ کا شکار ہونے والے افراد میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے افراد اپنی بعد کی عمر میں دل کے مسائل کا سامنا کرسکتے ہیں۔

    کئی لوگ کم عمری میں ذہنی تناؤ کا شکار ہوجاتے ہیں، اب ماہرین نے تحقیق کے بعد یہ راز افشا کیا ہے کہ ایسے اشخاص میں عمر بڑھنے کے ساتھ دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    اس حوالے سے محققین نے یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے وابستہ چائلڈ ہیلتھ اسٹڈیز میں حصہ لینے والے 13 سے 24 سال کی عمر کے 276 افراد سے ڈیٹا حاصل کرتے ہوئے ان کا تجزیہ کیا۔

    مطالعے کے کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انتہائی تناؤ کی سطح والے افراد بعد کی عمروں میں زیادہ وزن بڑھاتے ہیں ان میں موٹاپے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ان افراد میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بڑھتی عمر کے تناؤ کا شکار لوگوں کی صحت زیادہ خراب تھی اور عمر بڑھنے کے ساتھ ان کا فشار خون بھی بڑھ گیا تھا۔