Tag: چونیاں

  • چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات برآمد

    چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات برآمد

    قصور: چونیاں کے مضافاتی علاقے سے ایک اور بچے کی باقیات برآمد ہوئی ہیں، قتل کیے گئے بچوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قصور کے ضلع پتوکی کے علاقے چونیاں سے ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں، قتل کیے گئے بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جبکہ گرفتار ملزم کا ڈی این اے مقتول بچوں سے میچ نہیں ہوا ہے۔

    پولیس نے لاش کی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہے وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں اور باقیات ملی تھیں۔

    مزید پڑھیں: سانحہ چونیاں، پولیس کی غفلت کے مزید انکشافات، سابق ڈی پی او صوبہ بدر

    پولیس تاحال اصل ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے جس کے سبب پولیس کے تفتیشی عمل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ قصور کے ضلع پتوکی کے علاقے چونیاں میں‌ ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس سے پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی تھی، ویران علاقے سے لاپتا بچوں‌ کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں، ایک لاش مکمل تھی، جب کہ باقی دو کے اعضا اور ہڈیاں پائی گئی تھیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غفلت برتنے والے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کر کے ڈی پی او قصور کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چونیاں واقعے کے بعد قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

  • سانحہ چونیاں، پولیس کی غفلت کے مزید انکشافات، سابق ڈی پی او صوبہ بدر

    سانحہ چونیاں، پولیس کی غفلت کے مزید انکشافات، سابق ڈی پی او صوبہ بدر

    لاہور: سانحہ چونیاں کے سلسلے میں پولیس کی غفلت کے مزید انکشافات ہوئے ہیں، دوسری طرف سابق ڈی پی او قصور عبدالفغار قیصرانی کو صوبہ بدر کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ چونیاں میں پولیس کی غفلت کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، ذرایع نے بتایا کہ دونوں پولیس افسران لاشیں ملنے کے کئی گھنٹے بعد کرائم سین پر پہنچے تھے۔

    ذرایع نے کہا کہ سابق ایس پی انویسٹی گیشن قصور شہباز الہٰی نے بیان ریکارڈ کرایا۔ بتایا گیا کہ دونوں افسران یو این مشن میں منتخب ہونے کے لیے اسلام آباد میں تھے، کرائم سین پر تاخیر سے پہنچنے پر اعلیٰ حکام نے برہمی کا اظہار کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  چونیاں: قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام کا اعلان

    یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل قصور کے ضلع پتوکی کے علاقے چونیاں میں‌ ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس سے پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی تھی، ویران علاقے سے لاپتا بچوں‌ کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں، ایک لاش مکمل تھی، جب کہ باقی دو کے اعضا اور ہڈیاں پائی گئیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غفلت برتنے والے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کر کے ڈی پی او قصور کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چونیاں واقعے کے بعد قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام کا اعلان کیا۔

  • چونیاں: عثمان بزدار کی متاثرین سے تعزیت، قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام کا اعلان

    چونیاں: عثمان بزدار کی متاثرین سے تعزیت، قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام کا اعلان

    چونیاں: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چونیاں واقعے کے بعد قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام کا اعلان کر دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے چونیاں میں متاثرین سے تعزیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہا تھا کہ چونیاں واقعے کی جیسے ہی اطلاع ملی، فوری اقدامات کی ہدایت کی.

    ذمہ دارافسران کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، متعلقہ افسران کے خلاف چارج شیٹ کردی ہے، ملزم کی اطلاع دینےوالے کے لئے انعام کااعلان کیا ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اطلاع دینے والے کو 50 لاکھ نقد انعام دیاجائے گا اور اس  کا نام صیغہ رازمیں رکھا جائے گا.

    قصور میں ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوچکے ہیں، اسی باعث قصورکو  فوری طور پر سیف سٹی سے جوڑا جا رہا ہے، قصور میں فوری طورپرچائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام کی منظوری دی ہے.

    مزید پڑھیں: چونیاں میں ایک اور لڑکے کے اغوا کی کوشش، لڑکا بھاگنے میں کامیاب

    عثمان بزدار نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے جوبھی ہوسکتا ہے، کریں گے، پولیس میں کالی بھیڑیں برداشت نہیں کریں گے، جوافسران فارغ ہو رہے ہیں، ان کی دوبارہ پوسٹنگ نہیں ہوگی.

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کررہے ہیں، بہترین اور قابل افسران پرمشتمل جے آئی ٹی بنائی ہے.

    سیاسی ہویاانتظامی کسی صورت کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، چونیاں میں ڈولفن فورس بھی تعینات کر رہے ہیں.

  • چونیاں میں ایک اور لڑکے کے اغوا کی کوشش، لڑکا بھاگنے میں کامیاب

    چونیاں میں ایک اور لڑکے کے اغوا کی کوشش، لڑکا بھاگنے میں کامیاب

    چونیاں: پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں ایک اور کم عمر لڑکے کے اغوا کی کوشش کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں میں ایک اور کم عمر لڑکے کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم متاثرہ لڑکا اغوا کاروں سے خود کو چھڑوا کر فرار ہونے میں کام یاب ہو گیا۔

    اغوا کاروں سے خود کو چھڑوا کر بھاگنے والا لڑکا شدید زخمی ہو گیا ہے، جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تحصیل چونیاں میں بڑھتی وارداتوں پر شہری سراپا احتجاج بن گئے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کارروائی کرے۔

    واضح رہے کہ 3 بچوں کے اغوا اور قتل کے واقعات پر شہری پہلے ہی سے شدید مشتعل ہیں، گزشتہ روز عوام نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا تھا، ٹائر جلا کر راستے بھی بند کر دیے تھے۔

    تازہ ترین:  تین بچوں کا قتل، نئے ڈی پی او نے قصور پولیس کی ازسرِ نو صف بندی شروع کردی

    مجموعی طور پر تحصیل چونیاں میں فضا سوگوار ہے، کاروباری مراکز بند کر کے ہڑتال بھی کی گئی۔

    ادھر سانحہ چونیاں پر ایڈیشنل آئی جی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ نے آئی جی کو ابتدائی رپورٹ بھجوا دی ہے، جس میں پولیس کی غفلت کا ذکر کیا گیا ہے، کہا گیا کہ پولیس نے پہلے مقدمے کے بعد سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، ایس ایچ او اور ڈی ایس پی ورثا کو ایدھی سینٹرز کا چکر لگواتے رہے۔

    رپورٹ کے مطابق تیسرے بچے کے کیس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن نے ریکارڈ طلب کیا، چوتھے بچے فیضان کی لاش ملنے پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے پولیس کو بتایا، پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا تو انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں، انسانی ہڈیاں ملنے کے بعد باقی بچوں کے ورثا بھی موقع پر پہنچے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی او سمیت تمام افسران نے غفلت کا مظاہرہ کیا، افسران کی عدم دل چسپی کے باعث ملزمان گرفتار نہیں ہوئے، پہلے کیس کے بعد بر وقت اقدامات ہوتے تو مزید واقعات نہ ہوتے۔

  • تین بچوں کا قتل، نئے ڈی پی او نے قصور پولیس کی ازسرِ نو صف بندی شروع کردی

    تین بچوں کا قتل، نئے ڈی پی او نے قصور پولیس کی ازسرِ نو صف بندی شروع کردی

    قصور: چونیاں میں تین بچوں قتل کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر نئےڈی پی اوزاہد نواز مروت نےچارج سنبھالتےہی قصور پولیس کی از سرِ نو صف بندی شروع کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمرا ن خان کی ہدایات کی روشنی میں قصور کے نئے ڈی پی اور زاہد نواز مروت نے چارج سنبھالتے ہی ضلع بھرکےتمام ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،سی آئی اے اورسی آراوافسران کوچونیاں طلب کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کرنے سے قبل قصور پولیس کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے گی اور اہم عہدوں پر اچھی شہرت رکھنے والے افسران کو تعینات کیا جائے گا تاکہ بچوں کے قتل کی تحقیقات شفاف رخ پر ہوسکے۔

    نئےڈی پی اوزاہد نوازمروت نے قصور پہنچ چارج سنبھالا تو ان کو حالیہ معاملے سے متعلق مقدمات پربریفنگ دی گئی، نئے ڈی پی او نے بچوں کے قتل کے واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرغفلت برتنےوالےڈی ایس پی اورایس ایچ اوکومعطل کرکےڈی پی اوقصورکوبھی عہدےسے ہٹادیا گیا ہے ۔ ایس پی انویسٹی گیشن قصورکے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ایڈیشنل آئی جی کومزیدتحقیقات سونپی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قصور کے ضلع پتوکی کے علاقے چونیاں میں‌ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا تھا ، جس سے پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی تھی، ویران علاقے سے لاپتا بچوں‌کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں، ایک لاش مکمل تھی، جب کہ باقی دو کے اعضا اور ہڈیاں موجود تھے۔

    تینوں بچوں کا شناخت کر لیا گیا ہے یہ بچے گزشتہ دو ماہ کے دوران لاپتا ہوئے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

    گزشتہ روز اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ عام آدمی کی فلاح کیے لیے کام نہ کرنےوالےانجام کوپہنچیں گے۔ یاد رہے کہ زاہد نواز مروت اس سے پہلے بھی قصور میں کام کرچکے ہیں ، گزشتہ برس زینب قتل کیس میں بھی انہیں خانیوال سےقصورتعینات کیاگیاتھا۔

  • چونیاں میں پولیس مقابلہ‘2ڈاکو ہلاک

    چونیاں میں پولیس مقابلہ‘2ڈاکو ہلاک

    قصور: صوبہ پنجاب کےشہرقصور کی تحصیل چونیاں میں پولیس نے کارروائی کے دوران 2ڈاکو ہلاک کردیے،جبکہ 4فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق قصور شہرکی تحصیل چونیاں میں پولیس اسنیپ چیکنگ کررہی تھی کہ اس دوران پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ دیاگیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    پولیس نےجوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک کردیے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےموقع واردات سے ان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ڈی پی اوقصور کا کہناہےکہ پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اورچھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: چونیاں میں پولیس کی کارروائی،3اشتہاری ملزم گرفتار

    یاد رہےکہ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں پنجاب پولیس نے چونیاں کے علاقے کھڈیاں میں کارروائی کرکے اشتہاری کینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیاتھا۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک

    واضح رہےکہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئےتھے۔