Tag: چوہان

  • صوبائی اور وفاقی حکومت پانچ سال مکمل کرے گی ،فیاض الحسن چوہان

    صوبائی اور وفاقی حکومت پانچ سال مکمل کرے گی ،فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت پانچ سال مکمل کرے گی، چوہدری برادران کے ہوتے ن لیگ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ، مخالفین کی کوئی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی اسکول کے سپورٹس گالا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا پنجاب اوروفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرےگی، چوہدری برادارن سےزیادہ زیرک سیاستدان اورکوئی نہیں ، عمار یاسر صاحب اگر وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کرلیتے تو معاملہ حل ہوجاتا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نام نہادخادم اعلیٰ نےپنجاب میں کوئی قانون منظورنہیں ہونےدیا، پی ٹی آئی اس سیٹ اپ کاپہلا،چوہدری برادران دوسرا پلر ہیں،  ہمارےمعاملات بہت واضح ہیں،عماریاسرصاحب بھی یہی ہیں، چوہدری برادران جانتےہیں کون دوست ہیں اورکون دشمن۔

    پی ٹی آئی اس سیٹ اپ کاپہلا،چوہدری برادران دوسرا پلر ہیں

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا وزیراعلیٰ اورچوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات میں معاملات حل ہوگئے ہیں، چوہدری برادران کےہوتےن لیگ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور مخالفین کی کوئی خواہش پوری نہیں ہونےدیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان شائستہ اندازسےملاقات کرتےہیں، چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کو طویل عرصے سے جانتا ہوں، عمار یاسر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے کوئی مخالفت نہیں، عمار یاسر کا مسلہ بیوروکریسی کے ساتھ ہے۔

    چوہدری برادران کےہوتےن لیگ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی

    فیاض الحسن چوہان نے کہا صوبائی اور وفاقی حکومت پورے 5سال مکمل کرے گی،شریکوں کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی اور ق لیگ اکٹھے ہیں، الگ نہیں ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : روز جھوٹ وفریب کو بے نقاب کروں گا، فیاض الحسن چوہان

    یاد رہے چند روز قبل پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کا کیس آلِ شریف، آلِ زرداری کے لیے مشعل راہ ہے، خواجہ حارث آلِ شریف سے ڈھائی ارب روپے لے چکے ہیں لیکن یہ پھر بھی کچھ ثابت نہ کرسکے، انہوں نے مزید اعلان کیا کہ روز جھوٹ وفریب کو بے نقاب کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیرجانبدارادارےاحتساب کاعمل کررہےہیں، احتساب کاہم سے حساب نہ مانگیں، پی ٹی آئی حکومت کےخلاف سازش کے تحت منفی خبریں چلائی جارہی ہیں ، فیک نیوز آل شریف اورآل زرداری مہم چلارہےہیں، ایسی مہم قبل مذمت ہے، اس سےکچھ حاصل نہیں ہوگا۔

  • عوام، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت جارحیت سے پہلے سوچ لے: فیاض‌ الحسن چوہان

    عوام، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت جارحیت سے پہلے سوچ لے: فیاض‌ الحسن چوہان

    لاہو: وزیراطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کےعوام، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت جارحیت سے پہلے سوچ لے کس سے ٹکرائے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا. ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورپاک فوج ایک کتاب، ایک پیج، ایک سطر، ایک پچ پرہیں.

    فیاض چوہان نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عوام کے ہیروعمران خان ہیں،وہ بھارتی ایجنٹ یا کاروبار کرنے والے شخص نہیں.

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ دن چلےگئے، جب مودی ایک شخص کے خاندان کی تقریب میں آتا تھا، بھارت نے جارحیت کی، تو ایساجواب ملے گا کہ صدیوں اس پرگفتگو ہوگی.

     فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یا آرمی چیف سمیت کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا، بھارتی سیاست دان الیکشن کے لئے پاکستان کو استعمال نہ کریں،  مودی سرکارکوتونیندمیں بھی پاک آرمی سے ڈر لگتاہے۔

    مزید پڑھیں: اگر بھارت سے جنگ ہوئی، توعوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑیں گے: فیاض الحسن چوہان

    انھوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ قیادت سوشل میڈیا پرحکومت کے خلاف پر وپیگنڈا کر رہی ہے، ن لیگ والوں کو کہتا ہوں کہ رسی جل گئی مگربل نہیں گیا.

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ خاتون اوّل کی بیٹی کے خلاف سوشل میڈیاپرغلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر اپنے خلاف جھوٹی مہم کی مذمت کرتے ہیں.