Tag: چوہدری اسلم حملہ کیس

  • چوہدری اسلم حملہ کیس میں شامل کالعدم تنظیم کے ملزمان ہائی پروفائل مقدمات سے بری

    چوہدری اسلم حملہ کیس میں شامل کالعدم تنظیم کے ملزمان ہائی پروفائل مقدمات سے بری

    کراچی : عدالت نے چوہدری اسلم حملہ کیس میں شامل کالعدم تنظیم کے ملزمان ہائی کو پروفائل مقدمات سے بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت سینٹرل جیل میں پراسیکیوشن اور سی ٹی ڈی کی ایک اور ناکامی سامنے آئی ، چوہدری اسلم حملہ کیس میں شامل کالعدم تنظیم کے ملزمان ہائی پروفائل مقدمات سے بری ہوگئے۔

    کورنگی مہران ٹاون سے کالعدم لشکرے جھنگوی کے ہائی پروفائل ملزمان کی گرفتاری اور بھاری مقدار میں بارودی مواد کی برآمدگی کے کیس میں پراسیکیوشن اور سی ٹی ڈی حکام دو ہزار کلوگرام سے زائد بارودی مواد کی برآمدگی کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

    عدالت نے کالعدم تنظیم کے چار ملزمان کو بارودی مواد، پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمے سے بری کردیا۔

    بری ہونے والے ملزمان میں ظفر عرف سائیں، قاری جاوید، محمد وزیر اور سید حسان علی شامل ہیں۔

    سال 2017 میں کورنگی مہران ٹاون میں کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے سلیپر سیل کے نیٹورک کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔

    پراسیکیوشن کے مطابق کارروائی کے دوران دو ہزار کلو گرام سے زائد بارودی مواد، آر پی جی راکٹس، مارٹر شیل اور خودکش جیکٹ برآمد کئے گئے تھے، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے سلیپر سیل کا انچارج دلدار عرف چاچا مارا گیا تھا۔

  • چوہدری اسلم حملہ کیس کی تحقیقات جاری

    چوہدری اسلم حملہ کیس کی تحقیقات جاری

    چوہدری اسلم حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہے، عینی شاہدین کے مطابق دہشتگردوں نے ایک جیسی دو گاڑیاں استعمال کیں، ایک گاڑی کے اسی فیصد ٹکڑے مل گئے لیکن دوسری گاڑی کہاں غائب ہوگئی یہی بات معمہ بنی ہوئی ہے۔

    ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے قافلے پر حملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہے، اسکواڈ میں شامل انسپکٹر ملک عادل کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، چوکی انچارج اور ملازمین کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا۔

    حملے میں استعمال ہوئی گاڑی کے ٹکڑے اور اسٹکر بھی مل گئے یہ ٹیکس اسٹیکر دو جون سنہ دو ہزار بارہ کو جاری کیا گیا تھا اس گاڑی کا مالک کون تھا ، اب تک کسی کو معلوم نہیں ہوسکا۔

    مبینہ حملہ آور کے باپ اور بھائی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی لے لیا گیا اور اب  تفتیشی ٹیم کو فارنسک رپورٹ کا انتظار ہے، افسران کا کہنا ہے کہ تفتیش کا صحیح رخ فارنسک رپورٹ ہی متعین کرے گی۔

    تفتیشی ٹیم نے چوہدری اسلم کے گھریلو ملازمین اور دفتری عملے کے موبائل فونز کا ڈیٹا لے کر بیانات قلمبند کرلئے ہیں، دہشتگردوں اور قاتلوں کی راہ میں چٹان کی طرح کھڑے رہنے والے چودھری اسلم کے قاتلوں کا سراغ اور انہیں سزا ملنی ضروری ہے اگر ایسا نہ ہو سکا تو پھر شائد کوئی پولیس افسر چودھری اسلم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش نہ کرے۔