Tag: چوہدری اسلم کی شہادت

  • چوہدری اسلم کی شہادت قومی دھچکا ہے ، عمران خان

    چوہدری اسلم کی شہادت قومی دھچکا ہے ، عمران خان

    چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چوہدری اسلم کی شہادت قومی دھچکا ہے ، ملک میں قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں ۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہربار آپریشن سے طالبان گروپوں میں اضافہ ہوا ، جو گروپ مذاکرات چاہتے ہیں ان سے بات کی گئی ہوتی تو دہشت گردی میں واضح کمی ہوجاتی ، مولانا سمیع الحق طالبا ن سے مذاکرات کرتے ہیں تو انہیں سپورٹ کیا جائے گا ۔

    عمران خان نے کہا کہ پرویز مشرف کے ساتھ کیا سلوک ہوگا نہیں جانتا مگر یہ حقیقت ہے کہ قانون طاقتور کے لیے کبھی مسئلہ نہیں رہا، جن کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں انہیں کوئی نہیں پوچھتا۔ شامت صرف پٹواری کی ہی آتی ہے

  • تحریک طالباان پاکستان نےچوہدری اسلم پرحملےکی ذمہ داری قبول کرلی

    تحریک طالباان پاکستان نےچوہدری اسلم پرحملےکی ذمہ داری قبول کرلی

    تحریک طالبان پاکستان نے ایس پی سی آئی ڈی کراچی چوہدری اسلم پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ساتھیوں کے قتل کا انتقام ہے۔

    تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ کراچی میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر ہونے والا حملہ ان کے ساتھیوں کے قتل کی انتقامی کارروائی ہے۔ احسان اللہ احسان نے مزید کہا ہے کہ ان کے جو ساتھی قید خانوں میں بند ہیں اور ان پر تشدد ہورہا ہے اسکا بدلہ بھی اسی طرح سے لیا جائے گا اور سی آئی ڈی افسران اور اہلکاروں پر حملے جاری رکھے جائینگے ۔
       

  • چوہدری اسلم کی شہادت: وزیراعظم سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی مذمت

    چوہدری اسلم کی شہادت: وزیراعظم سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی مذمت

    وزیراعظم نواز شریف، شہبازشریف، بلاول بھٹو زرداری، الطاف حسین، عمران خان اورڈاکٹر طاہرالقادری  سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کراچی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اسلم دلیر پولیس افسر تھے ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سےقوم کاعزم متاثر نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی کراچی عیسی نگری دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس افسر اور دیگر اہلکاروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کا اظہار کیا، سابق صدر آصف زرداری نے بھی چوہدری اسلم پرحملے کی شدید مذمت کی۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کالعدم تحریک طالبان نے میرے ایس پی پر حملہ کیا،چوہدری اسلم نے بہادروں کی طرح جان دی،چوہدری اسلم کو پہلے بھی دھمکیاں ملیں اور حملے ہوئے۔

    صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہناتھا کہ سندھ پولیس دلیر افسر سے محروم ہوگئی، ہم سب کو چوہدری اسلم کو سلیوٹ کرنا چاہئے، چوہدری اسلم کا نام بہادر افسروں میں لکھا جائے گا،ایس پی چوہدری اسلم کی بہادری کی قدر کرنی چاہئے،ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے چوہدری اسلم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دلی اظہار افسوس کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    الطاف حسین کا کہناتھا کہ کراچی جیسے شہر میں دہشت گردوں کی آزادانہ کارروائیاں لحمہ فکریہ ہیں ،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے دھماکے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہناتھا کہ چوہدری اسلم پر حملہ دہشت گردانہ اور بزدلانہ کارروائی ہے۔

    چوہدری اسلم نے اپنے عزم،حوصلے اور بہادری سے سندھ پولیس کا نام روشن کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت دہشتگردی کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے، قومی شعور سے ہی دہشتگردی کے فتنے کا سر کچلا جاسکتا ہے۔

    مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہناہے کہ کراچی حسن سکوائر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشت گردوں کے ہاتھوں سیکیورٹی ادارے محفوظ ہیں نہ عوام، ظالمان مائنڈ سیٹ اسلام اور پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور دہشت گردوں کیخلاف فوری اور بھر پور کارروائی کا اعلان کریں۔

    سنی ا تحاد کونسل نے بھی واقعے کی مذمت کی ،حامدرضا کا کہناہے کہ چوہدری اسلم کی شہادت افسوس ناک ہے ، دلیر اور جرات مند انسان تھے ۔شہادت قومی سانحہ ہے ، سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔