Tag: چوہدری اعتزاز احسن

  • ملک گیر وکلاء تحریک کے امکانات روشن ہیں، چوہدری اعتزازاحسن

    ملک گیر وکلاء تحریک کے امکانات روشن ہیں، چوہدری اعتزازاحسن

    اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد وزیراعظم اپنا وقار کھو بیتھے ہیں جس کی بحالی کے لیے انہیں استعفی دے کر ٹرائل کا سامنا کرنا چاہیے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری اعتزازاحسن نے انکشاف کیا کہ آنے والے دنوں میں وکلاء کی ملک گیر تحریک چلنے کے روشن امکانات ہیں جس سے حکومت پہلو تہی نہیں کر پائے گی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما لیکس میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی تلاشی کا حکم دیا جس کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل ہوئی جو کہ عادی مجرموں کے خلاف تحقیقات کرتی ہے اس طرح وزیراعظم خلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔

    انہوں نے لاہور بار کونسل کے عہدیداروں کے ساتھ حکومتی وکلاء کی غنڈہ گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ حالات جس نہج پر جا رہے ہیں کہ کوئی بعید نہیں کہ وکلاء تحریک کا پھرسے احیاء ہوجائے اور حکومت کو بوریا بستر لپیٹنا پڑے۔

    چوہدری اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاناما کیس میں شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور جے آئی ٹی کے سوالات کے جوابات تیار کرنے کے بجائے وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

  • اس سے بہتر تھا ڈی جی آئی ایس پی آر مستعفی ہو جاتے، اعتزاز احسن

    اس سے بہتر تھا ڈی جی آئی ایس پی آر مستعفی ہو جاتے، اعتزاز احسن

    اسلام آباد : سینیٹ میں اپوزیشن رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت مریم نواز کوبچانے میں کامیاب ہوگئی ہے، ٹوئٹ 

     وزارتِ داخلہ  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ حکومت کے نئے نوٹی فکیشن اور پرانے اعلامیے میں زیادہ فرق نہیں، سمجھ سے بالا تر ہے کہ اس زحمت کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ڈان لیکس کے نئے اعلامیہ میں بھی اصل کرداروں کا تذکرہ تک نہیں ہے اس سے اس بات کو تقویت پہنچتی ہے کہ وفاقی حکومت مریم نواز کوبچانے میں کامیاب ہوگئی ہے اس نوٹی فکیشن میں بھی ان لوگوں کا ذکر ہے جنہیں پہلے ہی قربانی کا بکرا بنایا جا چکا ہے۔

    حتمی اتھارٹی وزیراعظم ہیں‘ ان کے حکم پر عمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ  کرکٹ کے اصولوں پر فیصلے سے بہتر تھا کہ آصف غفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوجاتے تاہم ان اقدامات سے لگ رہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور تناؤ ختم ہو گیا ہے۔

    ڈان لیکس سے متعلق وزارت داخلہ کا اعلامیہ جاری

    واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس حکومتی اعلامیہ کو مسترد کرنے سے متعلق اپنی ٹوئٹ کو واپس لیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج نامکمل چیز مکمل ہو گئی ہے اور مذکورہ ٹوئٹ کسی ادارے یا فرد کے بارے میں نہیں تھا۔

  • فرانزک آڈٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کا پتہ لگایا جائے،چوہدری اعتزازاحسن

    فرانزک آڈٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کا پتہ لگایا جائے،چوہدری اعتزازاحسن

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے پاناما پیپرز سے متعلق بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا ہے بل کاعنوان دی پاناما پیپرزانکوائری بل ہے۔

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری سے غیرقانونی طریقے سے باہر بھیجوائی گئی رقوم کے خلاف تحقیقات کی جاسکےگی اور پیپلز پارٹی نے جو قانون بنایا ہے اس میں کوئی امتیاز نہیں برتا گیا ہے۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف بل کو نہ صرف یہ کہ منظورکریں گے بلکہ کُھلے دل کے ساتھ خود کو احتساب کیلئے بھی پیش کریں گے اور حکومتی وزراء کو بھی اس بل پرکوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ بل قومی مفادکے تناظرمیں تیار کیا گیا ہےاس حکومت کو چاہیے کہ اس بل کی منظوری کے لیے اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرے۔

    سینیٹ میں اپوزیشن لیڈراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں تقریبا 630 افراد کا نام آیا ہے اس لیے اس بل کا اطلاق بھی پاناما پیپرزمیں شامل تمام ناموں پریکسا ں ہوگا۔

    انہوں نے کہا حکومت جمع خاطر رکھے یہ بل وزیراعظم کو نشانہ بنانے کیلئے نہیں ہے انہوں نے کہا خود کو تحقیقا ت کیلئے پیش کرنے والوں سے تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

    آخر میں اپوزیشن لیڈرچوہدری اعتزازاحسن نے کہا پاکستان کا سرمایہ خفیہ طور پر ملک سے باہر گیا ہے اورپاناما کا انکشاف کسی سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ ایک عالمی معتبر ادارے نے کیا اسی لیے بل کو سیاسی ایجنڈا نہ سمجھا جائے۔

  • حکومت سینٹ کو اہمیت نہیں دے رہی ، چوہدری اعتزاز احسن

    حکومت سینٹ کو اہمیت نہیں دے رہی ، چوہدری اعتزاز احسن

    چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکومت سینیٹ کو اہمیت نہیں دیتی وزیر اعظم نے ابھی تک ایوان میں قدم نہیں رکھا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سینیٹ کو اہمیت نہیں دیتی وزیر اعظم نے اب تک ایوان میں قدم نہیں رکھا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سوال پوچھا جائے اس پر کہا جاتا ہے جواب آئندہ اجلاس میں دیا جائے گا اگر سوالات کے جوابات نہیں دینے تو ایوان میں بیٹھنے کا کیا فائدہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزرا کو سکھا یا جائے کہ سوالوں کے جوابات کیسے دینا ہیں اعتزاز احسن نے وضع کیا کہ سوالوں کے صیحیح جواب نہیں دئیے گئے توسینیٹ سے واک آوٹ کرینگے۔