Tag: چوہدری سرور

  • گورنر پنجاب نے دلھنوں کو قرآن پاک اور انگوٹھی کا تحفہ دے دیا

    گورنر پنجاب نے دلھنوں کو قرآن پاک اور انگوٹھی کا تحفہ دے دیا

    مریدکے: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور 25 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کے لیے مریدکے کے نواحی گاؤں علی پور ٹبہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مریدکے میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پچیس اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انھوں نے دلھنوں کو قرآن پاک اور انگوٹھی کا تحفہ دیا۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ ہر دلھن میری بیٹی، اور دلھا میرا بیٹا ہے، جو 50 مستحق بچیوں کی شادی کا بندوبست کریں گے، حکومت ان کے نیک کام میں پچاس فی صد مدد کرے گی۔ ہم گورنر ہاؤس میں بھی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔

    گورنر پنجاب نے اس موقع پر حالات حاظرہ پر بھی بات کی، انھوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت ٹھیک ہو گئی ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر غریبوں کے لیے احساس پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، احساس پروگرام کے تحت غریب کو آٹا، چینی، دالیں، گھی سستا اور مفت دیا جائے گا۔

    قبل ازیں، مریدکے میں جب چوہدری سرور تقریب کے لیے پہنچے تو میزبانوں نے انھیں سفید پگڑی پہنائی، بینڈ باجوں اور پھولوں کی پتیاں نچاور کر کے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں ہر جوڑے کو ورک برادران کی جانب سے سوا لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان دیا گیا، باراتیوں کی بھی خوب تواضع کی گئی۔

  • اب فیصلے ملک میں ہوں گے، باہر نہیں، گورنر پنجاب کا ن لیگ لندن اجلاس پر رد عمل

    اب فیصلے ملک میں ہوں گے، باہر نہیں، گورنر پنجاب کا ن لیگ لندن اجلاس پر رد عمل

    مانچسٹر: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اب فیصلے ملک میں ہوں گے، ملک سے باہر نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لندن میں ن لیگی اجلاس پر ردِ عمل میں کہا کہ کوئی بھی جماعت ہو وہ اپنے اجلاس ملک میں کرے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اب فیصلے میں ملک میں ہوں گے باہر نہیں، ملکی حالات کو ملک کے اندر ہی زیر بحث لایا جائے تو بہتر ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے برطانوی دارالحکومت میں بیٹھک سجائی، یہ اجلاس ایجویئر روڈ پر مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کیا گیا، جس میں شہباز شریف، ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، پرویزرشید، اسحاق ڈار، خرم دستگیر، مریم اورنگ زیب اور دیگر نے شرکت کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ کی مرکزی قیادت کی لندن کے ریسٹورنٹ میں بیٹھک

    شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر اتفاق رائے چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت سے ماضی قریب کا تجربہ مایوس کن ہے، نواز شریف صحت یابی کے بعد ڈاکٹرز کے مشورے سے پاکستان جائیں گے۔

    دوسری طرف لندن میں نواز شریف کی رہایش گاہ کے باہر مظاہرین نے احتجاج کیا، مظاہرین نے پارک لین فلیٹس کا گیٹ توڑنے کی کوشش بھی کی، پولیس نے گیٹ توڑنے کی کوشش کرنے والوں کو پیچھے ہٹا دیا، تحریک انصاف نے مظاہروں سے لا تعلقی کا اعلان کیا۔

  • آزادی مارچ سے متعلق جلد مثبت پیش رفت ہوگی، گورنر پنجاب

    آزادی مارچ سے متعلق جلد مثبت پیش رفت ہوگی، گورنر پنجاب

    گوجرانوالہ: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعظم کے استعفے اور حکومت گرانے کے مطالبہ کو نوگوایریا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نےاحتجاج کےلئےجووقت چناوہ مناسب نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کوحکومت بنانے کیلئے 2023 تک انتظارکرناہوگا، اپوزیشن کےدھرنے پرحکومت ٹکراونہیں چاہتی مگر اپوزیشن نےاحتجاج کےلئے جووقت چناوہ مناسب نہیں ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم کااستعفی اور حکومت گرانےکامطالبہ نوگوایریاہے، دھرنے پرجلد مثبت پیشرفت ہوگی اور امید ہے مولاناحکومت کےساتھ کیےمعاہدہ پرقائم رہیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: مولانا جارہے ہیں اسلام آباد پرسکون ہوگا: شیخ رشید

    سابق وزیراعظم کے بیرون ملک علاج کے سوال پر گورنر پنجاب نے کہا کہ نوازشریف بیرون ملک جانےکےلیےرابطہ کریں گے تو غور کیاجائےگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپورراہدری وزیراعظم کاتاریخی فیصلہ ہے ہم عالمی دنیامیں ملک کاامیج بہترکرنےکی کوشش کررہےہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ایک دو روز میں قوم کو آزادی مارچ کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان واپس جانے والے ہیں۔

  • اسپتال میں سگریٹ پینے پر پابندی ہونی چاہئے، گورنر پنجاب

    اسپتال میں سگریٹ پینے پر پابندی ہونی چاہئے، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ صحت کے میدان میں ہم دنیا سے بہت پیچھے ہیں، ہم احتیاطی تدابیر پر یقین ہی نہیں رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو ہفتے سے پنجاب میں پینے کے صاف پانی پر کام شروع کردیا ہے، 4 سالوں میں پنجاب کا کوئی قصبہ ایسا نہیں ہوگا جہاں پینے کا صاف پانی نہ ہو۔

    [bs-quote quote=”صحت کے مسائل کو اسلام کے اصولوں کو اپنا کر کم کیا جاسکتا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”گورنر پنجاب” author_job=”چوہدری سرور”][/bs-quote]

    گورنر پنجاب نے کہا کہ اسپتال میں سگریٹ پینے پر پابندی ہونی چاہئے، باہر کی دنیا میں تو عوامی مقامات پر بھی سگریٹ نوشی پر پابندی ہے، یورپ میں سگریٹ کے پیکٹ پر لکھا ہوتا ہے تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا میں تمام تھرڈ ورلڈ کنٹریز کے پاس وسائل کم ہوتے ہیں، ہمیں وسائل کی کمی کے ساتھ مس مینجمنٹ کا بھی سامنا ہے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ صحت کے مسائل کو اسلام کے اصولوں کو اپنا کر کم کیا جاسکتا ہے، ورزش اور کھیلوں کے میدان آباد کرکے بیماریوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ تقریب میں کھلاڑیوں کی موجودگی حوصلہ افزا ہوتی ہے، لوگ اپنے ہیروز کی بات زیادہ سنتے ہیں اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔

  • مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن و استحکام ممکن نہیں، گورنر پنجاب

    مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن و استحکام ممکن نہیں، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن و استحکام ممکن نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے جاپان کے سفیر اور کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی، مسئلہ کشمیر خطے کی صورت حال سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔

    گورنر پنجاب نے بھارتی جنگی جنون اور کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ دنیا کی ذمہ داری ہے کہ بھارتی اقدامات کے خلاف کردار ادا کرے، کشمیر میں کرفیو اور بھارتی مظالم سے صورت حال انتہائی کشیدہ ہے۔

    گورنر پنجاب نے سفارت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، ہماری ترجیح امن اور مسائل کو حل کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں 46ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 46ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • لاہور، طلبا و طالبات کے کینٹین میں اکٹھے بیٹھنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

    لاہور، طلبا و طالبات کے کینٹین میں اکٹھے بیٹھنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یو ای ٹی یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں طلبا و طالبات کے کینٹین میں اکٹھے بیٹھنے پر پابندی کے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

    [bs-quote quote=”نوٹیفکیشن میرے علم میں لائے بغیر جاری کیا گیا تھا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وائس چانسلر”][/bs-quote]

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یو ای ٹی یونیورسٹی کی جانب سے طالبا و طالبات کے کینٹین میں اکٹھے بیٹھنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

    وائس چانسلر یونیورسٹی نے کہا کہ نوٹیفکیشن میرے علم میں لائے بغیر جاری کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن میں طلبا و طالبات کو الگ الگ بیٹھنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق نوٹیفکیشن گورنر کے علم میں لائے بغیر جاری ہوا، 3 رکنی کمیٹی تحقیقات کرے گی۔

    گورنر ہاؤس ذرائع کے مطابق طبا و طالبات کے کینٹین میں اکٹھے بیٹھنے سے متعلق نیا نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں جاری کیا جائے گا۔

  • آرٹیکل 370 ختم کرنا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے: گورنر پنجاب

    آرٹیکل 370 ختم کرنا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کا آرٹیکل 370 ختم کرنا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، ہم اقوام متحدہ کو خط لکھ رہے ہیں اور دوست ممالک سے رابطے کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقت سے لوگوں کے جذبات ختم کر کے امن نہیں لایا جا سکتا، امن انصاف کے بغیر نہیں آسکتا۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ دنیا نے احساس کیا کہ جنگیں مسئلے کا حل نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہم نے ہزاروں جانیں قربان کی ہیں۔ دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ مودی نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا، مودی نے کہا پاکستان کو دنیا میں تنہا کردوں گا۔ بھارتی اپوزیشن جماعتیں بھی مودی کے اقدام کی مذمت کر رہے ہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو پیغام دیتا ہوں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بھارت کا آرٹیکل 370 ختم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقدام بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ جموں و کشمیر میں شہریوں کے لیے زندگی عذاب بنا دی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کو خط لکھ رہے ہیں، ہم دوست ممالک کے سربراہان سے رابطے کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • اشرافیہ نے ملک میں کم اور باہر زیادہ سرمایہ کاری کررکھی ہے، گورنر پنجاب

    اشرافیہ نے ملک میں کم اور باہر زیادہ سرمایہ کاری کررکھی ہے، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اشرافیہ نے ملک میں کم اور باہر زیادہ سرمایہ کاری کررکھی ہے، حکمرانوں نے عوام کی بجائے دولت سے پیار کرنا شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت اور جائیدادیں رکھنے والوں کو تاریخ نے کبھی یاد نہیں رکھا ہے، انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے، ملک کی خاطر اپنے بچوں کو چھوڑ کر وطن آیا۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ فیلو شپ پروگرام سے نوکریاں ملنا احسن اقدام ہے، نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، ہزاروں بچے ڈگریاں لے کر بھی بے روزگار رہتے ہیں، فیلو شپ اور تربیت کے ماڈل کو درسگاہوں کو اپنانا چاہئے۔

    مزید پڑھیں: اتحاد بنتے رہتے ہیں، سنجیدہ نہیں لیتے: گورنر پنجاب چوہدری سرور

    چوہدری سرور نے کہا کہ ہماری یوتھ اور نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے، والدین اور اساتذہ کی عزت کرنے سے ہی کامیابیاں ملتی ہیں، 2 کروڑ بچوں کے اسکول میں داخلے سے وزیراعظم کا وژن پورا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں سری لنکا ماڈل کو اپنانے کی ضرورت ہے، اکثر درسگاہوں میں 80 فیصد گولڈ میڈل بچیوں کو ملتے ہیں۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ اگلے 15 سال میں خواتین نے پاکستان کو ٹیک اوور کرلینا ہے، پاکستان کا مستقبل خواتین کے ہاتھ میں دکھائی دیتا ہے، ہمارے ملک کی ورکنگ کلاس انتہائی ایماندار ہے۔

  • پاکستان کو اب ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ نہیں کیا جا سکتا: گورنر پنجاب

    پاکستان کو اب ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ نہیں کیا جا سکتا: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو اب ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ نہیں کیا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں اب پاکستان کو بلیک لسٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ایسا وزیر اعظم عمران خان کی بہترین سفارتی مہارت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

    گورنر پنجاب نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ملایشیا نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کا سہرا وزیر اعظم کی مثالی سفارت کاری کے سر ہے۔

    چوہدری سرور نے مزید کہا کہ ملایشیا کا ساتھ ہمارے دشمنوں کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت ایف اے ٹی ایف کے تکنیکی فورم کو سیاست زدہ کر رہا ہے: دفتر خارجہ

    واضح رہے کہ پاکستان کو گزشتہ برس جون میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں اس وقت شامل کیا گیا تھا جب پاکستان اس عالمی ادارے کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق مطمئن نہ کر سکا تھا۔

    اس سے قبل پاکستان 2012 تا 2015 تک گرے لسٹ کا حصہ رہ چکا ہے۔

    گزشتہ سال پیرس میں منعقدہ اجلاس میں امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔

  • احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، ہم رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: گورنر پنجاب

    احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، ہم رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، ہم اپوزیشن کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کے فیصلے پر کہا ہے کہ اپوزیشن والے خود تقسیم ہیں اور عوام ان کے ساتھ نہیں، انھیں احتجاج کا حق ہے، رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا یہ اتحاد نظریاتی نہیں بلکہ مفاداتی ہے، یہ سب اپنے مفاد کے لیے جمع ہو رہے ہیں، اگر اپوزیشن سچ مچ متحد ہوتی تو الگ الگ احتجاج کی بات نہ کرتی۔

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کے ووٹوں سے آئے ہیں، اور 5 سال حکومت کریں گے، عوام نے تحر یک انصاف کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن جماعتوں کا عید کے بعد علیحدہ علیحدہ احتجاج کا فیصلہ

    انھوں نے سعودی عرب کی جانب سے مؤخرادائیگی پر تیل کی فراہمی کے اعلان پر کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کو تیل دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو سالانہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالرکا تیل ادھار دے گا

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گام زن ہے، اپوزیشن احتجاج کرتی رہے عوام ان کے ساتھ نہیں۔

    خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عید الفطر کے بعد اپوزیشن جماعتیں ایوان کے اندر اور باہر حکومت کے خلاف علیحدہ علیحدہ احتجاج کریں گی۔