Tag: چوہدری سرور

  • ہم نے 100 دن کی کارکردگی رضاکارانہ طور پر عوام کے سامنے پیش کی، چوہدری سرور

    ہم نے 100 دن کی کارکردگی رضاکارانہ طور پر عوام کے سامنے پیش کی، چوہدری سرور

    لاہور: گو رنر پنجاب چو ہدری سرور نے کہا کہ ہم سے کسی نے  نہیں کہا بلکہ ہم نے رضا کا رانہ طور پر خود کو عوام کے سامنے احتساب کے لیے  پیش کیا، کرپشن کا ہر اسکینڈل سامنے لایا جائے۔

    لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ’کرپشن کی کوئی بھی شکایت ہو تو عوام اُسے سامنے لائے، کچھ لوگوں نے دعوے تو کیے مگر قوم کے سامنے خود کو پیش نہیں کیا جبکہ ہم نے بغیر بولے ہی رضاکارانہ طور پر اپنی کارکردگی سامنے رکھ دی‘۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ایک سیل تشکیل دیا جو بیرونِ ملک جائیدادوں پر کام کررہا ہے، بہت جلدعوام کےسامنےساری تفصیل لائیں گے، تعلیم اورصحت سمیت دیگرشعبوں پر توجہ دےرہےہیں، چھ ماہ کے بعد ہماری پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچناشروع ہوجائیں گے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ میں عوام سے اتنا ہی پیار ہے جتنا اپنی اولادسے کرتا ہوں، گورنرہاؤس کے دروازے ہروقت عوام کے لیے کھلے ہیں۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کےقیام کاکریڈٹ خواتین کارکنوں کوجاتاہے، تحریک انصاف کی حکومت کو آئے ابھی 100 روز ہوئے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے جبکہ 30 سال تک حکومت کرنے والے عوام کے سامنے خود کو کبھی پیش نہ کرسکے۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا جو تقریباً پورا ہوگیا۔ انہوں نے میڈیا سے گزارش کی کہ کرپشن کا ہر اسکینڈل سامنےلایاجائے۔

  • پرویز الہیٰ اور چوہدری سرور میں رابطہ، ساتھ چلنے پر اتفاق

    پرویز الہیٰ اور چوہدری سرور میں رابطہ، ساتھ چلنے پر اتفاق

    لاہور:‌ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ اورگورنرپنجاب چوہدری سرور میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں‌ رہنماؤں نے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ اور پی ٹی آئی رہنما چوہدری سرور میں ہونے والے رابطے میں‌ پنجاب حکومت کومستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا.

    اس موقع پر پرویز الہیٰ نے پنجاب حکومت کو مستحکم کرنے کےعزم کا اعادہ کیا، جب کہ گورنر پنجاب نے طارق بشیرچیمہ کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کروائی.

    یاد رہے کہ آج مسلم لیگ ق کے رہنماؤں اور جہانگیر ترین کے درمیان گفتگو کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس سے یہ تاثر ابھرا کہ اتحادی جماعتوں میں چوہدری سرور سے متعلق اختلاف پایا جاتا ہے.

    پرویز الہیٰ کی پریس کانفرنس


    واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے آج ایک پریس کانفرنس کی، جس میں‌ ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اتحاد میں تحفظات ہوتے رہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ تحفظات ہوتے ہیں، تو دور بھی ہوجاتے ہیں.

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور سے کوئی اختلاف نہیں، بہت اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے، طارق بشیر چیمہ کو شکایات تھیں.

    انھوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گذشتہ دس سال پنجاب میں‌ مکمل خاموشی رہی تھی، شہباز شریف کے سامنے کسی نے ایسی بات کی ہوتی، تو گھر میں پولیس آجاتی۔

  • خواتین ہر شعبے میں آگے آئیں، حکومت بھرپور تعاون کرے گی، چوہدری سرور

    خواتین ہر شعبے میں آگے آئیں، حکومت بھرپور تعاون کرے گی، چوہدری سرور

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں آگے آئیں، حکومت ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک چائنا بزنس فورم کے زیراہتمام تین روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر شعبے میں ترجیح دی جائے گی۔

    اگر خواتین کسی شعبے میں نمایاں کردار ادا کریں گی تو پنجاب حکومت کی جانب سے  انہیں مکمل تعاون  فراہم کیا جائے گا۔ نمائش کے شرکاء نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں اور کاروباری دنیا میں بھی خواتین کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک چائنا دوستی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

    تین روزہ نمائش میں پاکستانی صنعت کاروں کے علاوہ چائنیز وفد نے بھی شرکت کی، تقریب کے آخر میں گورنر پنجاب کو شیلڈ پیش کی گئی۔

  • انڈسٹری کو فروغ دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے: گورنرپنجاب

    انڈسٹری کو فروغ دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے: گورنرپنجاب

    ساہیوال: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ملک میں انڈسٹری کو فروغ دے کر بےروزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، انڈسٹری کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ دنیا میں میڈیم اور اسمال انڈسٹری روزگار فراہم کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو فروغ دے کر بے روزگاری کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے، بر آمدات اور در آمدات میں وسیع فرق سے انڈسٹری تباہ ہوئی۔

    چوہدری سرور کا ہراتوار کوگورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کااعلان

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں مسائل ہیں جس کا خاتمہ کریں گے، انڈسٹری کو پیروں پر کھڑا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بہتر معاشی پالیسی کے لیے بزنس کمیونٹی کی سفارشات پر عمل کریں گے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا تھا کہ پاکستان اشرافیہ کے لئے نہیں20 کروڑ عوام کے لیے بنایا گیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ناانصافی کے خلاف جہاد جاری رہے گا، احتساب پٹواری یا سپاہی کے بجائے اوپر کی سطح سے شروع ہوگا، عوام کو صاف پانی، صحت سمیت بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے، گورنرہاؤس کے بجائے اپنے گھر میں ہی رہنے کاارادہ ہے۔

  • چوہدری سرور نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

    چوہدری سرور نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چودھری سرور نے اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے، تحریک انصاف نے انہیں پنجاب کا گورنر نامزد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر چودھری محمد سرور نے تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کا گورنر نامزد ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھانےکے لیے سینیٹر کی نشست چھوڑدی ہے ،وہ کل گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس سے قبل وہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، ۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ دس اگست کو چوہدری محمد سرور کو بطور گورنر پنجاب منتخب کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری سرور وفاق کی نمائندگی کریں گے، چوہدری سرور پنجاب کی سیاست سے بخوبی واقف ہیں، ان کے سیاسی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    ان کی حلف برداری کی تقریب 28 اگست کو منعقد ہونا تھی تاہم وزیر اعظم کی ہدایت پر چوہدری سرور نے صدارتی انتخاب کے بعد حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا تھا کہ کہ عارف علوی کو صدر منتخب کرانے میں بحیثیت سینیٹر اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں لہذا چار ستمبر کے بعد حلف اٹھاؤں گا۔

    چوہدری سرورتین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہو چکے ہیں اور13 سال گلاسگو مرکزکی لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی، وہ برطانیہ کے پہلے مسلم پارلیمینٹیرن رہے ہیں۔

    انہیں سابق وزیر اعظم نوا شریف نے 2 اگست 2013 کو گورنرپنجاب منتخب کیا تھا تاہم 29 جنوری 2015 کو انہوں نے اپنے عہدے سے نہ صرف استعفیٰ دے دیا بلکہ بعد ازاں انہوں نے مسلم لیگ سے راہیں جدا کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

    تحریک انصاف نے انہوں پنجاب میں تنظیم سازی کے لیے آرگنائز مقرر کیا تھا، سینیٹ انتخابات میں چوہدری سرور پنجاب سے منتخب ہونے والے واحد سینیٹر تھے۔

  • عارف علوی بہترین صدر ثابت ہونگے، پی ٹی آئی اشرافیہ کو عہدے نہیں دیتی، چوہدری سرور

    عارف علوی بہترین صدر ثابت ہونگے، پی ٹی آئی اشرافیہ کو عہدے نہیں دیتی، چوہدری سرور

    لاہور : پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ عارف علوی پاکستان کے لئے بہترین صدر ثابت ہوں گے، پی ٹی آئی میں اشرافیہ کو عہدے نہیں دیئے جاتے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عارف علوی کی نامزدگی پر پی ٹی آئی کارکنان خوش ہیں، پارٹی ممبرز بھرپور طریقے سے صدارتی انتخاب کی مہم چلارہےہیں۔

    عارف علوی پاکستان کےلئے بہترین صدر ثابت ہوں گے، عارف علوی پی ٹی آئی کے بانی ممبرز میں سے ہیں، پی ٹی آئی میں اشرافیہ کو عہدے نہیں دیئے جاتے۔

    چوہدری سرور نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے کے پی سے اسد قیصر کو چنا گیا، وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے تمام صوبوں کی نمائندگی کرنی ہے، انشااللہ صدارتی انتخاب اکثریت کےساتھ جیتیں گے، چار ستمبر کو پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں اتحاد ہوتا ہے تو وہ کسی نظریے کی بنیاد پرہوتا ہے، اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے الگ الگ منشور ہیں، اپوزیشن صرف ایک بار اکٹھی ہوئیں مگر اس میں بھی قیادت شامل نہ تھی۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان کےعوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، پاکستان کے عوام کسی قسم کے تخریبی احتجاج کو قبول نہیں کریں گے، عوام پی ٹی آئی کی حکومت کو مسائل کے حل کیلئے بھرپور موقع دے گی، سینیٹ الیکشن کے وقت کہا تھا یہ پی ٹی آئی کی پہلی فتح ہے۔

  • گورنر ہاؤس پنجاب نہیں رہے گا، دوبارہ گورنر بننے کی خواہش نہیں، چوہدری سرور

    گورنر ہاؤس پنجاب نہیں رہے گا، دوبارہ گورنر بننے کی خواہش نہیں، چوہدری سرور

    لاہور: سابق گورنر پنجاب اور تحریکِ انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ انھیں دوبارہ گورنر بننے کی خواہش نہیں ہے، ویسے بھی اب گورنر ہاؤس پنجاب نہیں رہے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ پہلے بھی گورنر رہ چکے ہیں، اب عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے مختص کیا جائے گا۔

    برطانوی پارلیمنٹ کے تین بار رکن منتخب ہونے والے چوہدری محمد سرور نے پی ٹی آئی میں ہر قسم کی گروپنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا ’پی ٹی آئی کی پوری جماعت عمران خان کے ساتھ ہے۔‘

    چوہدری سرور نے مزید کہا ’پی ٹی آئی کے پاس پنجاب میں واضح اکثریت ہے، اب زیادہ وقت انتظار نہیں کرنا پڑے گا، عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے پارٹی اسے قبول کرے گی۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف میں فارورڈ بلاک بننے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، پارٹی اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، پنجاب اور مرکز میں حکومت بنانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

    تحریک انصاف کا چاروں صوبوں کے گورنرزکو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    چوہدری سرور نے پارٹی پالیسی دہراتے ہوئے کہا کہ کرپٹ افراد اور پیسا باہر بھیجنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی ملک میں تبدیلی چاہتی ہے اس لیے ملک کو لوٹنے والوں کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے ابھی گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے کسی نام کا انتخاب نہیں کیا ہے تاہم چند ناموں پر ضرور غور کیا گیا ہے جن میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیرِ قانون بابر اعوان ایڈووکیٹ، اسحاق خاکوانی اور اعجاز چوہدری شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاک ڈاﺅن کا مطلب سڑکیں بند کرنا نہیں تھا،چوہدری سرور

    لاک ڈاﺅن کا مطلب سڑکیں بند کرنا نہیں تھا،چوہدری سرور

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کا کہناہےکہ اسلام آباد لاک ڈاؤن کا مطلب سڑکیں بندکرنا نہیں تھا۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس اور ایف سی کے دستوں نے چودھری سرور،عمران اسماعیل اور عثمان ڈار کو بنی گالہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

    چودھری سرور نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاﺅ ن کا مطلب اسلام آباد یا سڑکیں بند کرنا نہیں ہے تاہم گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے اور نہ ہی کسی دباﺅ میں آئیں گے ۔

    تحریک انصاف کے رہنما کامزید کہنا تھا کہ کارکنوں کی گرفتاریاں غیر قانونی ہیں،ہم قانون کو نہیں توڑنا چاہتے تاہم ہمارے کارکنوں کو فوی رہا کیا جائے۔

    چودھری سرور نے کہا کہ زندگی کے چالیس برس قانون کی حکمرانی کےلیے جدوجہد کی ہے، مارے کارکنوں کے پاس اسلحہ یا ڈنڈے نہیں ہیں مگر اس کے باوجود راستے ایسے بلا ک کیے گئے ہیں جیسے ملک میں کوئی قانون نہیں ہے۔

    بعدازاں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھاکہ قیادت کی ہدایت پر کارکنوں اور انتظامات کے جائزے کے لیے آیاہوں،شکایت آرہی ہے چائے نہیں ملی،بندوبست کر رہے ہیں چائے شام تک مل جائےگی۔

    جہانگیر ترین کا کہناتھاکہ کارکنوں کو بنی گالہ آنے سے کیوں روکا جارہاہے ہم لڑ کر کھانا لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1000آدمی کی وجہ سے حکمران خوفزدہ ہیں اگر 10لاکھ افراد آئیں گے تو کیا حال ہوگا۔

    ان کا مزید کہناتھا کہ پشاور سے آنے والے روڈ بند کیے جارہے ہیں، کارکنوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں جبکہ ایک صوبے کو بند کیا جارہاہے۔

    مزید پڑھیں: کارکن گرفتار ہونے سے بچیں، عمران خان

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے صبح کارکنوں سے ملاقات کی اور انہیں 2 نومبر کے لیے تیار رہنے اور گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کی تھی۔

  • بھارتی مظالم کوعالمی سطح پر بے نقاب کروں گا،چوہدری سرور

    بھارتی مظالم کوعالمی سطح پر بے نقاب کروں گا،چوہدری سرور

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے برطانیہ اور یورپی ممالک میں آواز اُٹھانے کا اعلان کردیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اتوار سے بر طانیہ اور یورپ کے دورے کے لیے روانہ ہو رہا ہوں بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کروں گا۔

    چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپی پارلیمنٹ میں اٹھنے والی آوازیں بھارت پر دباؤ کا باعث بنیں گی اور کشمیر کا بچہ بچہ بھارت کے خلاف بغاوت کی آواز بن چکا ہے۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ حکمرانوں کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،اس لیے مجھے خود ہی مسئلہ کشمیر کے لیے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے میدان عمل میں آنا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یورپی پار لیمنٹ سمیت دیگر فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل کے مطالبے اور بھارت کے مظالم کے خلاف مذمتی قرار دادیں بھی لائی جائیں گی اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بر ٹش اور یورپی پارلیمنٹ میں اٹھنے والی آوازیں بھارت پر دباؤکا باعث بنیں اور ہم موثر طریقے سے دنیا کے سامنے بے بھارت کو بے نقاب کر یں گے۔

  • چوہدری سرور نے پانامہ لیکس میں ملوّث افراد کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرادی

    چوہدری سرور نے پانامہ لیکس میں ملوّث افراد کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرادی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے پانامہ لیکس میں نام آنے والوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرادی،لوٹی ہوئی دولت واپس لا کرآدھے پیسے ملکی خزانے میں جمع کرائیں۔

    سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے یہ تجویز لاہور میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی سے ملاقات اور بازیابی پر مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دی۔

    اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بقاء پانامہ لیکس پر شفاف تحقیقات سے مشروط ہو گئی ہے،اگر پانامہ لیکس پر تحقیقات نہ ہوئیں تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنماء چودھری سرور نے مزید کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا اور پیسہ باہر منتقل کر دیا گیا،انہوں نے پانامہ لیکس پر تجویزدی کہ پانامہ لیکس میں آنے والوں سے کہیں گے کہ لوٹی ہوئی دولت کو وطن واپس لائیں اورآدھے پیسے قومی خزانے میں جمع کرائیں۔

    انہوں نے تنبیہ کی اگراس پیشکش کے بعد بھی کوئی اپنا سرمایہ واپس نہ لائے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    چودھری سرور نے وزیراعظم نواز شریف کی صحت کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری ہے، اب یقین ہو گیا ہے کہ وہ واقعی بیمار ہیں۔