Tag: چوہدری شجاعت

  • حکومت کے بعض حواری غلط فہمی پیدا کرتے ہیں، چوہدری شجاعت

    حکومت کے بعض حواری غلط فہمی پیدا کرتے ہیں، چوہدری شجاعت

    گجرات: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین وفاقی حکومت سے اتحاد کے معاملات پر بول پڑے۔

    حکمران جماعت کی اتحادی (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کاحکومت کےساتھ اتحادہے، ہمیں محض اتحادیوں کی کیٹگری میں نہ رکھاجائے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویزالٰہی اور طارق بشیرحکومت کی اصلاح کیلئےبات کرتےہیں اس لیے باتوں کو مخالفت کے زمرے میں نہیں لیناچاہئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہم تنقید نہیں کرتے بلکہ تجاویز دیتے ہیں، ہماری تجاویز اور باتوں سےحکومت کو استفادہ کرنا چاہئے، بطور اتحادی تجاویز سےحکومت کی اصلاح کی کوشش کرتےہیں مگرحکومت کے بعض حواری غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ق لیگ سمیت حکومت کی اتحادی جماعت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، مطالبات پورے نہ ہونے پر اتحادی جماعتیں اپنی ناراضی کا اظہار کر چکی ہیں تاہم وزیراعظم نے خصوصی طور پر اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور شکایت دور کرنے کے لیے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو ٹاسک دے دیے ہیں۔

  • مسلم لیگ ق کو سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہے، چوہدری شجاعت

    مسلم لیگ ق کو سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہے، چوہدری شجاعت

    گجرات: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کا راستہ روکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ق پنجاب کے سینئر نائب صدر سلیم بریار کی ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور قومی سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ق کو سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہے، ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کا راستہ روکیں گے۔

    مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوامی مسائل پر ذمے دارانہ کردار ادا کریں، ق لیگ مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کر رہی ہے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے داخلی استحکام بہت ضروری ہے، سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کے حل کو اپنا نمبر ون ایجنڈا بنائیں۔

    پرویزمشرف کو سزا سے سرحد پر تعینات ہر سپاہی کو دکھ ہوا، چوہدری شجاعت

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کو سزا سے سرحد پرتعینات ہر سپاہی کو دکھ ہوا، ہمیں فوج کے ہر سپاہی کے جذبات کا بھی احساس ہونا چاہیے۔

  • ’پرویزمشرف والا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ‘

    ’پرویزمشرف والا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ‘

    گجرات: حکمراں جماعت کی اتحادی مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویزمشرف والا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ؟ الزام تراشی یا دھرنا کلچرکے بجائے ملک کو دلدل سےنکالیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے بجائےنئےگورکھ دھندوں میں نہ پڑیں، نئےگورکھ دھندوں سےعوام کوکیافائدہ ہوگا؟

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بےروزگاری کےذمہ داروں کیلئےدرخواست دیں گے، امیدیں دلا کر دھوکا دینےوالوں کو بےنقاب کرناچاہیے۔

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ الزام تراشی یادھرناکلچرکےبجائےملک کودلدل سےنکالیں، پرویزمشرف کاکیس 5سال سےزائدعرصہ سےچل رہاہے،ملک کےمفادمیں جوبھی پارٹی قدم اٹھائےگی ساتھ دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پرویزمشرف کیس، اسلام آبادہائیکورٹ نے بینچ تشکیل دےدیا

    واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آئین شکنی کیس کا فیصلہ روکنے کے لیے دو درخواستیں دائرکی گئی ہیں، ایک درخواست وزارت داخلہ اور دوسری پرویز مشرف کے وکیل نے دائر کی۔

    وزارت داخلہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کو صفائی کا موقع ملنے تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے اور نئی پراسیکیوشن ٹیم تعینات کرنے تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے بھی روکا جائے، اس کے علاوہ خصوصی عدالت کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم نامہ معطل کیا جائے۔

  • عمران خان نے اناڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فراست کا ثبوت دیا، چوہدری شجاعت

    عمران خان نے اناڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فراست کا ثبوت دیا، چوہدری شجاعت

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اناڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فراست کا ثبوت دیا، مشرف دورمیں اکثر لوگ مشورہ دیتے تھے کہ حکومتی رٹ قائم کریں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا حکومتی رٹ قائم کریں، عمران خان نے اناڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فراست کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دورمیں اکثر لوگ مشورہ دیتے تھے کہ حکومتی رٹ قائم کریں۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلا دھرنا ہو ا جس میں مولوی اور پولیس آمنے سامنے تھے مگر جھگڑا نہیں ہوا، وزیراعظم اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو دھرنا کنٹرول کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے، دونوں نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ حالات کو کنٹرول کیا۔

    مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ حالات خراب ہو تے تو تصادم روکنا ممکن نہیں تھا، حالات کنٹرول کرنے میں اسلام آباد کی انتظامیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ 13 نومبر کو جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں 14 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آگے کا لائحہ عمل یہ ہوگا کہ کارکن شہروں میں نہ بیٹھیں تاکہ لوگ پریشان نہ ہوں، اگلے دھرنے شہروں کے اندر نہیں قومی شاہراہوں پر ہوں گے۔

  • اہل خانہ نے چوہدری شجاعت کے انتقال کی تردید کر دی

    اہل خانہ نے چوہدری شجاعت کے انتقال کی تردید کر دی

    گجرات: چوہدری شجاعت حسین کے اہل خانہ اور جماعت مسلم ق نے ان کے انتقال کی تردید کر دی.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کی وفات سے متعلق خبر غلط نکلی.

    اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ چوہدری شجاعت حسین سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنےوالی خبربے بنیاد ہے.

    چوہدری شجاعت حسین جرمنی میں زیرعلاج ہیں، ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے، وہ مکمل علاج کروا کر جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں.

    مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الہٰی نے بھی تصدیق کی ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت بہت بہتر ہے، افواہوں پرکان نہ دھراجائے.

    مونس الہٰی نے مزید کہا ہے کہ سوشل میڈیاپرکی جانے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں.

    خیال رہے کہ چوہدری شجاعت کا شمار ملک کے متعبر سیاست دانوں‌ میں ہوتا ہے، وہ وزیر داخلہ اور وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز رہے، اس وقت ان کی جماعت  مسلم لیگ ق حکومت کی اتحادی ہے.

  • چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر حکومتی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس

    چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر حکومتی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس

    اسلام آباد: آج حکومت کی چار اتحادی جماعتوں کا بڑا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر، چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پراتحادی جماعتوں نےسر جوڑ لیے. اجلاس میں‌ ق لیگ،ایم کیوایم، بی اے پی اور جی ڈی اے کی پارلیمانی لیڈر شپ شریک ہوئی.

    چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر ہونے والے اس اجلاس میں چاروں جماعتوں کے 20 کے قریب رہنما  اور پارلیمانی لیڈر ز نے شرکت کی.

    اجلاس میں چاروں اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مشترکہ ملاقات کا فیصلہ کیا، چاروں جماعتیں وزیر اعظم کو حکومتی سطح پر مسائل سے آگاہ کریں گی.

    اتحادی جماعتوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں جماعتوں کا مقصد حکومت کے خلاف کوئی اقدام اٹھانا نہیں.

    مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت نے شہباز شریف سے مبینہ رابطوں کی تردید کر دی

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ بھی  مشاورت جاری رہے گی اور  مل کر حکمت عملی طے کی جائے گی.

    خیال رہے کہ اپریل میں‌ یہ خبر آئی تھی کہ لندن میں موجود مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور شہباز شریف نے مشترکہ دوستوں کی مدد سے ایک دوسرے سے رابطہ کیا اور ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے.

    البتہ 21 اپریل 2019 کو مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے مبینہ رابطوں کی تردید کر دی تھی.

  • وزیراعظم عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں: چوہدری شجاعت حسین

    وزیراعظم عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں: چوہدری شجاعت حسین

    لندن: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، ان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کا صدر چوہدری شجاعت حسین کا لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کی خاطر عمران خان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں پچھلی حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ایسی صورت حال ہے، وزیراعظم سچی نیت کے ساتھ ملک کی خدمت کررہے ہیں۔

    پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرا اور شہبازشریف دونوں کا ایک دوسرے سے ملاقات کا دل نہیں، میں اور شہبازشریف چاہتے ہی نہیں کہ ملاقات ہو۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں عمران خان سے اہم ملاقات کی تھی، جس میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    وزیرِ اعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی اہم ملاقات

    ملاقات میں وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

  • ریاست کی بقا و سلامتی کے لیے فوجی عدالتیں ضروری ہیں: چودھری شجاعت حسین

    ریاست کی بقا و سلامتی کے لیے فوجی عدالتیں ضروری ہیں: چودھری شجاعت حسین

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے اور ریاست کی بقا و سلامتی کے لیے فوجی عدالتیں ضروری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے، ریاست کی بقا اور سلامتی کے لیے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر کوئی تنازع نہیں ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مجھ سمیت، آصف علی زرداری، میاں نواز شریف، مولانا فضل الرحمن اور دیگر پارٹی سربراہوں نے دستخط کیے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایوان کو بریفنگ دے: اپوزیشن کا مطالبہ

    انھوں نے کہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے جو رہنما آج فوجی عدالتوں کی مخالفت کر رہے ہیں انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ نیشنل ایکشن پلان پر ان کے لیڈروں نے بھی دستخط کیے تھے۔

    ایک سوال کے جواب میں چودھری شجاعت نے کہا کہ 18 ویں ترمیم نے آنے والی نسلوں کے ساتھ ظلم کیا، تعلیم کو صوبوں کے حوالے کر کے بڑی زیادتی کی گئی۔

    انھوں نے کہا کہ یکساں قومی نصاب ہمارے بچوں اور پاکستان کی ضرورت ہے، ہمیں عصبیت اور نفرتوں سے پاک ایک ایسے قومی نصاب کی ضرورت ہے جو تمام صوبوں میں یکساں پڑھایا جا سکے اور اس سے قومی یک جہتی کو فروغ ملے۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی اہم ملاقات

    وزیرِ اعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی اہم ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ وزیرِ اعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں عمران خان سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں خطے اور ملک میں موجودہ سیاسی صورتِ حال میں وزیرِ اعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ جہاں ایک طرف حکومتی حلیف ملاقاتیں کر رہے ہیں وہیں گزشتہ روز اپوزیشن کی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کوٹ لکھپت جیل میں قائد ن لیگ نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقات کی۔

    خیال رہے کہ ابھی حال ہی میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک متنازعہ ویڈیو لیک پر اختلافات پیدا ہو گئے تھے جسے وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت پر دور کیا گیا۔

    بلاول بھٹو کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات

    اختلافات پر 18 جنوری کو مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزیر معدنیات پنجاب عمار یاسر نے پارٹی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا، تاہم مذاکرات کے بعد انھوں نے استعفیٰ واپس لیا اور ق لیگ کو ایک وزارت بھی دی گئی۔

    8 فروری کو باؤ رضوان کے بہ طور صوبائی وزیر حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ ق کے پاس پنجاب میں اسپیکرشپ اور 3 وزارتیں ہوگئی ہیں اور ق لیگ کا پنجاب میں ایک پارلیمانی سیکرٹری بھی بن گیا ہے۔

  • عمران خان کی دانشمندی کی وجہ سے مودی اور بھارتی عوام جدا ہوچکے، چوہدری شجاعت

    عمران خان کی دانشمندی کی وجہ سے مودی اور بھارتی عوام جدا ہوچکے، چوہدری شجاعت

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دانشمندی کی وجہ سے مودی اور بھارتی عوام جدا ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پہلی بار دنیا کے بڑے ممالک نے اہمیت دی، الیکشن میں ذاتی مفادات کی خاطر مودی ملک کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”شاہ محمود قریشی کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے تھی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”چوہدری شجاعت”][/bs-quote]

    او آئی سی اجلاس کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے تھی۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر کسی دوست ملک نے پاکستان کی حمایت کی یا نہیں اب یہ واویلا فضول ہے۔

    مزید پڑھیں: روس اور چین اپنا کردار ادا کریں، تاکہ مزید تباہی نہ ہو: چوہدری شجاعت حسین

    واضح رہے کہ چند روز قبل چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ جنگیں فوج نہیں قومیں لڑتی ہیں اور قوم متحد ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیگر فوجوں سے ہماری فوج کا موازنہ کرنے والے شرم کریں، ہماری فوج، قوم کا جذبہ اور قربانی سب پر حاوی ہے، بھارت کے مقابلے میں ہماری قوم اور فوج متحد ہے۔

    سینئر سیاست دان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی پر روس اور چین اپنا کردار ادا کریں تاکہ مزید تباہی نہ ہو، ہمارا نظریہ صرف اور صرف پاکستان ہے۔