Tag: چوہدری شوگرملز.

  • نوازشریف  اور مریم نواز کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

    نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

    لاہور : نیب نے چوہدری شوگرملز کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، چوہدری شوگرملز شریف خاندان کی ملکیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے چوہدری شوگرملز کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

    چوہدری شوگرملز شریف خاندان کی ملکیت ہے ، تحقیقات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شروع کی گئیں۔

    نیب نے ابوظبی اور دبئی کےدفاتر میں نوٹسزارسال کرتے ہوئے چوہدری شوگرملزانتظامیہ سے7دسمبر تک تحریری جواب مانگ لیا ہے۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگرملزکیس میں ضمانت پر ہیں۔

    چوہدری شوگرملز کیس میں نیب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے یوسف عباس، مریم کے ساتھ مل کر 410 ملین کی منی لانڈرنگ کی، ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگرملز میں ظاہر کیا، یہ قرضہ1992میں آف شورکمپنی سے لیا تھا۔

  • چوہدری شوگرملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے، شہزاد اکبر

    چوہدری شوگرملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے، شہزاد اکبر

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ چوہدری شوگرملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،  معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر  نے  کہا کہ چوہدری شوگر مل کے ذریعے شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے اکاؤنٹ سے چوہدری شوگر ملز کو پیسے بھجوائے گئے، چوہدری شوگرملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے۔

    معاون خصوصی برائے احتساب کے مطابق شیڈرون جرسی کے نام سے ایک کمپنی بنائی گئی، آف شورکمپنی بنوا کر15 ملین ڈالر قرض لیا گیا، شیڈرون جرسی کےتوسط سے قرض اور مشینری دونوں پاکستان نہیں آئے۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ قرض واپس نہیں کیا گیا، نواز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد قرض معاف کروا لیا گیا، شریف فیملی نے آج تک کسی تحقیقاتی ادارے کو کاغذات نہیں دیے۔

    انہوں نے کہا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا ٹھیکہ نواز شریف کے رشتے دار کو دیا گیا جس میں سے چوہدری شوگر ملز میں پیسے آئے۔ صدیقہ سید کے نام پر 18 ملین ڈالر اور سعودی شہری کے نام پر ڈیڑھ ملین ڈالر کی جعلی ٹی ٹیز چوہدری شوگر ملز کے لیے بنائی گئیں۔

    معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ شیئرز کو پہلے نواز شریف پھر مریم نواز کے نام کیا گیا، بعد میں 45 فیصد شیئرز یوسف عباس کے نام پر ڈال دیے گئے۔

    نواز شریف سے متعلق شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نوازشریف لندن جا کر بیٹھے ہوئے ہیں، نوازشریف یہاں تھے تو لمحہ بہ لمحہ ان کا پلیٹ لیٹس کاؤنٹس آتا تھا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ وہ وہاں سیروتفریح کرتے رہیں اور ہم یہاں اتنظار کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگرہمیں قانون میں تبدیلی کرنی ہوئی تو پارلیمان سے کرنی ہوگی، پارلیمان میں قانون پیش کرنے پر مسئلہ بنا دیا جاتا ہے۔

  • مریم صفدر  چوہدری شوگرملز کے کروڑوں شیئرز کی مالک نکلی، بڑا انکشاف

    مریم صفدر چوہدری شوگرملز کے کروڑوں شیئرز کی مالک نکلی، بڑا انکشاف

    اسلام آباد :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر شوگرملز کے ایک کروڑ چوبیس لاکھ شئیرزکی مالک نکلی ،  شہزاداکبر کا کہنا ہے کہ نیب دیکھے گا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں شیئرز کیسے منتقل ہوئے ۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں چوہدری شوگرملز کا کیس سے متعلق بڑا انکشاف ہوا کہ مریم صفدر شوگرملز کے ایک کروڑ چوبیس لاکھ شئیرزکی مالک، غیر ملکی شئیر ہولڈرز نے مریم صفدر کو کروڑوں کے شئیرز کیوں منتقل کیے ، اس پر سوال اٹھ گئے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا دیکھا جائےگا مریم نواز کو طلب نیب نے کیا ہے وہی بتا سکتا ہے ، ایس ای سی پی نے برطانیہ کی ایس ای سی کو ایک خط لکھا تھا۔

    ،شہزاداکبر کا کہنا تھا مریم نوازکےشیئرزمنتقلی،خریدوفروخت کےمعاملےکودیکھاجائے گا، دوہزار آٹھ میں مریم نواز نے شیئرز خریدے تو کتنی رقم ادا کی گئی ،نیب دیکھے گا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں شیئرز کیسے منتقل ہوئے ۔

    معاون خصوصی نے کہا چوہدری شوگر ملز کیس نیا نہیں پرانا کیس ہے ، یوسف عباس شریف اور دیگر کو نوٹس منی لانڈرنگ پرنیب نے نوٹس بھیجا ہے، مشکوک ٹرانزکشنز کو مدنظر رکھ کر ہی نیب نے نوٹس بھیجا ہوگا۔
    تنی رقم ادا کی گئی، نیب دیکھے گا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں شیئرز کیسے منتقل ہوئے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا قوم کوجلد پتہ چلےگاکروڑو روپے شیئرز کی سیٹلمنٹ کیسےکی گئی تھی اور غیرملکیوں نےمریم کوکروڑوں کےشئیرزکیوں منتقل کیے۔

    مزید پڑھیں : شوگر ملز کیس ، مریم نواز ، حسن نواز، حسین نواز کو 31 جولائی کو طلب

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کے بچوں مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز کو 31 جولائی کو طلب کیا ہے۔

    نیب لاہور میں طلب کیے گئے تمام افراد چوہدری شوگر ملز میں کروڑوں روپے کے شیئر ہولڈرز ہیں، اس کیس میں ان کے بھتیجے عبدالعزیز کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔