Tag: چوہدری شوگر مل کیس

  • چوہدری شوگر مل کیس:مریم نواز کی نیب درخواست  جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا

    چوہدری شوگر مل کیس:مریم نواز کی نیب درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا

    لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چوہدری شوگر مل کیس ضمانت خارج کرنے کی نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگر مل کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا ، مریم نواز کا جواب 6صفحات پر مشتمل ہے۔

    جواب میں مریم نواز نے نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے چوہدری شوگر مل کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا، نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے جبکہ نیب سیاسی انجینرنگ کا کردار ادا کر رہا ہے۔

    مریم نواز نے اپنے جواب میں نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا نیب کی درخواست سے بظاہر لگتا ہے کہ چیرمین نیب حکومت کے ترجمان ہیں۔

    جواب میں کہا گیا قانون کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر مل میں ان کی ضمانت منظور کی لاہور ہائی کورٹ نے نیب کا موقف سننے کے بعد میرٹ پر ضمانت منظور کی تھی ۔

    مریم نواز نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ نیب کا کام کرپشن روکنا ہے سیاسی بیانات پر کاروائی کرنا نہیں،حکومتی ایما اور سیاسی بنیادوں پر نیب کارروائی کر رہا ہے۔

    خیال رہے نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست ہاٸی کورٹ میں داٸر کر رکھی ہے، جس پر سماعت سات اپریل کو ہو گی۔

  • نوازشریف کے بھتیجے نے ہائی کورٹ میں  درخواست ضمانت دائر کر دی

    نوازشریف کے بھتیجے نے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

    لاہور: چوہدری شوگر مل کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس نے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔ عدالت میں دائر درخواست میں چیرمین نیب، ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شریف فیملی ایک کاروباری خاندان ہے اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے، نیب نے چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ انکوائری میں گرفتار کیا جبکہ چوہدری شوگر مل سمیت شریف فیملی کے دیگر کاروبار پر پاناما جے آئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جس میں کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    یوسف عباس کے مطابق نیب کی حراست میں 48 دن جسمانی ریمانڈ پر رہا لیکن شواہد پیش نہیں کیے گیے، نیب نے 410 ملین کیمنی لانڈرنگ کا الزام لگایا جبکہ اس کا تمام ریکارڈ موجود ہے، تمام رقم بینکنگ چینل سے پاکستان آئی اور اس پر ٹیکس بھی دیا۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بے بنیاد الزامات لگائے، لہذا عدالت درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے۔

    چوہدری شوگر ملز کیس ، نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    یاد رہے کہ 22 نومبر کو احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کو ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔