Tag: چوہدری شیر علی

  • ورلڈکپ جیتنے پر عمران خان کو پلاٹ دیا، چوہدری شیر علی

    ورلڈکپ جیتنے پر عمران خان کو پلاٹ دیا، چوہدری شیر علی

    فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ 92 ورلڈکپ جیتنے پر عمران خان کو کس چیز کی مبارک باد دوں کیونکہ حکومت نے انہیں جیت کی خوشی میں پلاٹ دیا تھا۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء نے کہا کہ پچیس سال قبل جیتے گئے ورلڈ کپ میں پوری ٹیم نے محنت کی تاہم اُس وقت اتفاق سے کپتان عمران خان تھے، وہ کرکٹ میں تو کامیاب رہے مگر سیاست کے میدان میں ناکام ترین کپتان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انضمام الحق بڑے کھلاڑی ہیں اور کرکٹ بورڈ اچھی ٹیم بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے، اس بار فائنل جیت کر قوم کو ایک اور ورلڈ کپ کا تحفہ دیں گے۔

    چوہدری شیر علی نے مزید کہاکہ ورلڈکپ جیتنے کے 25 سال مکمل ہونے پر کس چیز کی مبارک باد دوں، حکومت نے عمران خان جیت کی خوشی میں پلاٹ کا تحفہ دیا تھا۔

    یاد رہے پاکستان کی ٹیم نے 25 سال قبل آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ میں انگلینڈ کو شکست دے کر قوم کو ورلڈکپ کا تحفہ دیا تھا۔

  • شہباز شریف رانا ثناء اللہ کے جرائم کا نوٹس لیں، چوہدری شیر علی

    شہباز شریف رانا ثناء اللہ کے جرائم کا نوٹس لیں، چوہدری شیر علی

    فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سےمطالبہ کیا ہےکہ رانا ثناء اللہ کی قانون شکنی کا نوٹس لیا جائے۔

    مسلم لیگ کے رہنما اور وزیرِ مملکت عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی حمایت بھلے جاری رکھی جائے لیکن رانا ثناء اللہ کی قانون شکنی کا بھی نوٹس لیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ رانا ثناء نے بائیس قتل کئے ہیں جس کے گواہان بھی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود وہ پنجاب کابینہ کے اہم ترین اور طاقت ور وزیر بنے بیٹھے ہیں جو کہ انتہائی شرم کا مقام ہے۔

    چوہدری شیر علی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر تنقید اور الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اپنے اثر و رسوخ کو غیر آئینی طور پر استعمال کر رہے ہیں اور ہمارے کارکنان کو پولیس کے ذریعے ہراساں کر رہے ہیں جب ہمارے ساتھ اس طرح ہو رہا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا کیا جاتا ہوگا۔

    واضح رہے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن دو حصوں میں بٹی نظر آتی ہے ایک گروپ رانا ثناء اللہ تو دوسرا چوہدری شیر علی کی زیر صدارت الگ الھ سیاسی سرگرمیاں انجام دیتا ہے جب کہ ایک دوسرے پر سخت الزمات کی بوچھاڑ کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے اور اس عمل میں اس وقت تیزی آجاتی ہے جب فیصل آباد میں بلدیاتی یا صوبائی الیکشن ہو رہے ہوں۔