Tag: چوہدری محمد سرور

  • گھروں سے باہر نکلنے والے اپنے اور دوسروں کے لیے خطرہ بن رہے ہیں، گورنر پنجاب

    گھروں سے باہر نکلنے والے اپنے اور دوسروں کے لیے خطرہ بن رہے ہیں، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ گھروں سے باہر نکلنے والے اپنے اور دوسروں کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید 10 کرونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سینٹر کے قیام کا اعلان کر دیا، ہیلپ لائن 03041112101 پر24 گھنٹے ڈاکٹرز موجود ہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے ساتھ ہیں،کرونا کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کا کردار مثالی ہے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ گھروں سے باہر نکلنے والے اپنے اور دوسروں کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے لیے پاکستان کےعوام کی صحت پہلی ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کروناچیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں، غریبوں کو راشن کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن سینٹرز سے 45 ہزار افراد طبی رہنمائی حاصل کرچکے ہیں۔

    پاکستان میں کرونا سے 31 اموات، کیسز کی تعداد 2291 تک پہنچ گئی

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ میں تشویش ناک اضافہ ہوتا جارہا ہے، کرونا کے مریضوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

  • پنجاب نعروں سے نہیں کارکردگی سے فتح ہوگا، گورنر پنجاب

    پنجاب نعروں سے نہیں کارکردگی سے فتح ہوگا، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو پہلے سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنائیں، پنجاب نعروں سے نہیں کارکردگی سے فتح ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے غیر رسمی کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےخیبرپختونخوا میں کارکردگی دکھائی تو پنجاب نے ہمیں ووٹ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پہلے سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنائیں، پنجاب نعروں سے نہیں کارکردگی سے فتح ہوگا۔اپوزیشن لیڈر سے متعلق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے، شہبازشریف واپس آکر اپنا کردار ادا کریں۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان انتظار کریں ہم جانے والے نہیں، ہم جاننا چاہتے ہیں ان کو حکومت جانے کی یقین دہانی کس نے کرائی۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں صبر ضروری ہے، بےشک حکومتی مدت آئین میں ترمیم کر کے تین یا چار سال کرلیں، ن لیگ، پی پی نے دور حکومت مکمل کیا، ہم بھی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو مشورہ ہے ملک کو استحکام کی ضرورت ہے مارچ کی نہیں، برے دن گزر گئے اب حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

  • جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے،گورنر پنجاب

    جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے،گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر سمیت دیگر اراکین سے رابطہ کیا اور جی ایس پلس پر سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس میں توسیع وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار ہے، جی ایس پی پلس سے بر آمدات میں 9.5 فیصد اضافہ ہوگا۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارتی سازشوں کے باوجود پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے، وزیر اعظم سیاسی یا ذاتی نہیں ملکی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ یورپی پالیمان کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی (آئی این ٹی اے) نے پاکستان کے لیے جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنس پلیس( جی ایس پی پلس) کے اسٹیٹس میں توسیع کر دی جس سے پاکستان 2023 تک برآمدات پر ترجیحی ڈیوٹیز سے فائدہ اٹھا سکے گا۔

  • پنجاب میں کوئی بحران ہے نہ پیدا ہونے دیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    پنجاب میں کوئی بحران ہے نہ پیدا ہونے دیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات ہوئی، دونوں نے آب پاک اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، سیاسی امور اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں کے درمیان پنجاب آب پاک اتھارٹی کے امور کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے تاریخی اقدامات کر رہی ہے، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب آب پاک اتھارٹی سے پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی بحران ہے نہ پیدا ہونے دیں گے، حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افواہیں پھیلانے اور سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، تحریک انصاف کی حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔

    دونوں کی زیر صدارت آب پاک اتھارٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صاف پانی کے لیے 8 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں صاف پانی کی فراہمی جیسے امور میں کوتاہی برتی گئی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتھارٹی سے متعلقہ امور کو جلد طے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیموں کے لیے آپریشنل اینڈ مینٹننس یونٹ بنایا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اتھارٹی کے لیے بہترین ٹیم موجود ہے، اس منصوبے کے لیے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو لیڈ لینا ہوگی۔

  • جب تک عثمان بزدارکو اسمبلی کی حمایت ہے کوئی نہیں ہٹا سکتا، گورنر پنجاب

    جب تک عثمان بزدارکو اسمبلی کی حمایت ہے کوئی نہیں ہٹا سکتا، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ جب تک عثمان بزدارکو اسمبلی کی حمایت ہے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں میں رنجشیں ہو جاتی ہیں یہ نئی بات نہیں ہے، جب تک عثمان بزدارکو اسمبلی کی حمایت ہے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہمارے اپنے ارکان بھی ناراض ہوسکتےہیں، ناراضی کا احترام کرتے ہیں اور دور بھی کریں گے، جو عوام کے ووٹ لے کر آتا ہےعوام کی ان سے توقعات ہوتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت منتخب ارکان،عوام کی توقعات پر پورا اترے گی، حکومت بھی کہہ رہی ہے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم بحران میں کہیں کوتاہی ہوئی ہے، آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ذمہ دار اپنی ذمہ داریاں انجام دیں، اس طرح کے بحرانوں سے حکومت کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کا نیا فارورڈ بلاک سامنے آگیا، فارورڈبلاک کے ارکان کی تعداد 30 کے قریب پہنچ گئی، فارورڈ بلاک میں جنوبی و وسطی پنجاب کے ارکان کی بڑی تعداد شامل ہے۔

  • آج کہہ سکتا ہوں کہ میں پیدا ہوگیا، برطانوی ہائی کمشنر

    آج کہہ سکتا ہوں کہ میں پیدا ہوگیا، برطانوی ہائی کمشنر

    لاہور: برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹرکرسچین ٹرنر نے کہا کہ لاہور میں پہلی بار آیا ہوں، آج کہہ سکتا ہوں کہ میں پیدا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کے دوران افغان امن، امریکا، ایران صورت حال اور بریگزٹ پر بھی بات چیت کی۔

    گورنر پنجاب نے برطانوی ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیرسے متعلق پاکستانی تحفظات سے آگاہ کیا۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان ایک پرامن پاکستان ہے، اقلیتیں آزاد ہیں، ملک میں باہمی رواداری کی فضا ہے، کرتار پور راہداری کھول کر پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں کے باوجود کرتارپور کھولا، ہماری حکومت مذہبی سیاحت پر توجہ دے رہی ہے۔

    اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ بات چیت سے حل کرانے میں برطانیہ کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پہلی بار آیا ہوں، آج کہہ سکتا ہوں کہ میں پیدا ہوگیا۔

    ڈاکٹرکرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ برطانوی سیاست میں آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، مجھے آپ سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

  • ایران اور امریکا کی جنگ میں دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا: گورنر پنجاب

    ایران اور امریکا کی جنگ میں دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اس وقت خطے میں امن کے لیے کوشش کی ضرورت ہے، ایران اور امریکا کی جنگ ہوئی تو دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، سیاسی جماعتوں کو ملکی صورتحال پر چٹان کی طرح جمع ہونا ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے واضح کہا ہے ہم کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت خطے میں امن کے لیے کوشش کی ضرورت ہے، دہشت گردی عراق کی جنگ کے بعد بڑھی ہے۔ ایران اور امریکا کی جنگ ہوئی تو دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اسکاؤٹس بہت ترقی کریں گے، اسکاؤٹس کو اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز میں لے کر جائیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ اسکاؤٹس قائد اعظم کی تحریک ہے، یہ آرگنائزیشن غیر سیاسی ہے ان میں کبھی سیاست نہیں ہونے دیں گے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی بہتر ہونے سے ہمارا تاثر عالمی سطح پر بہتر ہوا۔ ہمیں عالمی سطح پر سیاحت کے لیے نمبر ایک ملک قرار دیا گیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قائد اعظم کا دو قومی نظریہ اب سچ ثابت ہوگیا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اکثریت کے برابر ہیں۔ متنازعہ قانون کے بعد ثابت ہوا انتہا پسندی پاکستان میں نہیں بھارت میں ہے۔

  • حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، گورنر پنجاب

    حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں، عوام نے ہمیں 5 سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، حکومت کی کامیابیوں سے اپوزیشن پریشان ہو رہی ہے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 2020 ترقی، امن واستحکام، خوشحالی کا سال ثابت ہوگا، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کامیابیوں سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیرکی آزادی کے بغیر خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت گرانے کی بلاول کی پیشکش مسترد کردی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی حکومت گرانے کی پیشکش پرجواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت سے اتحاد کراچی کے مفاد کی خاطر کیا، وفاقی حکومت سے اتحاد وزارتوں کے لیے نہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزارتوں کی پیشکش کے بجائے مقامی حکومتوں کا نظام بااختیار بنانے پر توجہ دیں، مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کابل لائیں متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔

  • یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر کا دورہ پاکستان

    یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر کا دورہ پاکستان

    لاہور: یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں، نائب صدر نے گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیمو کاستالدو دورہ پاکستان پر ہیں۔

    نائب صدر نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر تبادلہ خیال ہوا۔ یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور نے یورپی پارلیمنٹ اور پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گی، جی ایس پی پلس کے لیے چوہدری سرور کا اہم کردار ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق کاستالدو گورنر پنجاب کی خصوصی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ گورنر پنجاب نے اس سے قبل کہا تھا کہ نائب صدر یورپی پارلیمنٹ کا پاکستان آنا سفارتی اور معاشی کامیابی ہے۔

    خیال رہے کہ گورنر پنجاب نے 3 دسمبر کو دورہ یورپ میں نائب صدر یورپی پارلیمنٹ سے ملاقات کی تھی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس میں تجدید پر زور دیا تھا۔ سنہ 2013 میں بھی گورنر پنجاب نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے لیے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

    گورنر پنجاب کے مطابق جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر کا فائدہ ہوتا ہے۔ پچھلے 5 سال میں پاکستانی معیشت کو 15 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا۔ پاکستانی معیشت روز بروز بہتری کی جانب گامزن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی لابی نہیں چاہتی کہ پاکستان کو مزید 3 سال جی ایس پی پلس کی تجدید ملے۔

  • پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اکثریت کے برابر ہیں: گورنر پنجاب

    پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اکثریت کے برابر ہیں: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کا دو قومی نظریہ اب سچ ثابت ہوگیا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اکثریت کے برابر ہیں۔ متنازعہ قانون کے بعد ثابت ہوگیا انتہا پسندی پاکستان میں نہیں بھارت میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت پر توجہ نہ دی گئی تو زمینیں بنجر ہوجائیں گی، پانی 100 فٹ نیچے تھا اب 500 فٹ نیچے چلا گیا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کے ساتھ پانی کو بھی گندا کردیا گیا، زراعت کو ترقی دے کر ہم مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ کپاس کی پیداوار میں ہم پیچھے چلے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اچھی خبر ہے 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے پر قابو پا لیا، پاکستان میں سیکیورٹی بہتر ہونے سے ہمارا تاثر عالمی سطح پر بہتر ہوا۔ ہمیں عالمی سطح پر سیاحت کے لیے نمبر ایک ملک قرار دیا گیا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا دو قومی نظریہ اب سچ ثابت ہوگیا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اکثریت کے برابر ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ متنازعہ قانون کے بعد ثابت ہوا انتہا پسندی پاکستان میں نہیں بھارت میں ہے۔