Tag: چوہدری محمد سرور

  • مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: گورنر پنجاب

    مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، مودی کے ہوتے ہوئے امن کی توقع نہیں، بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ امن چاہتا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جنگ کبھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، مودی کے ہوتے ہوئے امن کی توقع نہیں ہے۔ فاشسٹ آدمی کبھی امن کی بات نہیں کرتا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ دہشت گردانہ ذہن کی عکاس ہے، مختلف ہتھکنڈوں سے بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے۔

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت جان لے کسی بھی در اندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی عوام اور افواج ملک کے تقدس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

    اس سے قبل ایک موقع پر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کا زوال شروع ہو چکا، شہریت متنازعہ بل کے خلاف احتجاج پورے بھارت میں پھیل گیا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام نے کالے قانون کو یکسر مسترد کردیا ہے، نام نہاد سیکولر بھارت کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے 2 قومی نظریے کو تقویت ملی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف مودی سرکار کا بغض کھل کر سامنے آگیا، بھارتی حکومت متنازعہ قانون سے اپنی عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

  • پاکستان پر امن اور انسانی حقوق کی پاسداری پر مکمل عمل پیرا ہے: گورنر پنجاب

    پاکستان پر امن اور انسانی حقوق کی پاسداری پر مکمل عمل پیرا ہے: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن ملک اور انسانی حقوق کی پاسداری پر مکمل عمل پیرا ہے، پاکستان نے دہشت گردی جیسے بڑے مسئلے پر قابو پایا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں تجدید کے لیے یورپ کے دورے پر ہیں۔

    اپنے دورہ یورپ کے دوران گورنر پنجاب نے وائس چیئرمین ٹریڈ کمیٹی لولیو ونکلر اور چیئرمین ذیلی کمیٹی انسانی حقوق سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی جی ایس پی پلس کا فیصلہ کرتی ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی جیسے بڑے مسئلے پر قابو پایا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک اور انسانی حقوق کی پاسداری پر مکمل عمل پیرا ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے اداروں کو غیر سیاسی اور با اختیار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں وائس چانسلر تعینات کیے ہیں۔

  • کامیاب سکھ سیاحت کے بعد پنجاب میں بدھ سیاحت کا اعلان

    کامیاب سکھ سیاحت کے بعد پنجاب میں بدھ سیاحت کا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں کامیاب سکھ سیاحت کے بعد بدھ مت سیاحت کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فرانس اور جرمنی کے سفیروں سے ملاقات ہوئی ہے، دیگر ممالک سمجھتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری ہونی چاہیے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم نے کرتار پور کوریڈور کھولا ہے، ایک سال پہلے مذہبی سیاحت کی بات کی تھی، آج سکھ سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے، اگلے سال بدھ مت سیاحت شروع کریں گے، پھر ہندو اور مسیحی سیاحت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ثقافتی ورثہ بھی پاکستان میں بہت ہے۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فروغ نسیم آج نواز شریف کے ایشو پر پریس کانفرنس کر رہے ہیں، مناسب نہیں ہے اس معاملے پر اس پر بات کروں۔

    اس سے قبل 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، اندازہ نہیں تھا کرتارپورکی سکھ کمیونٹی میں کیا اہمیت تھی، کرتارپور سے متعلق ایک سال پہلے پتہ چلا اس کی کیا اہمیت ہے۔

    کوریا کے بدھ مت پیروکاروں کی ہری پور آمد، کشمیریوں کے لیے خصوصی دعا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کوریا سے آئے ہوئے بدھ مت پیروکاروں کے ایک گروپ نے ضلع ہری پور میں سیاحت کے دوران کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی تھی۔

  • پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، گورنر پنجاب

    پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ گرونانک کے جنم دن تقریبات کی تیاریوں کا ننکانہ صاحب میں جائزہ لیا۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ یاتریوں کو سیکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔

    وزیراعظم کا کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے بڑا اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہندوستان سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے 2 شرائط میں چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرتارپور آنے والے یاتریوں کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، سکھ یاتریوں کو کرتارپور آمد کے لیے صرف شناختی کارڈ درکار ہوگا۔

    اس سے قبل حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانگ کا 550 واں جنم دن کے موقع پر 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا۔

    سکے کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے جبکہ دوسرے رُخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ ہے۔ 50 روپے مالیت کے یادگاری سکے پر گرونانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ کندہ ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

  • آئندہ 5سال میں پنجاب میں صاف پانی فراہم کر دیا جائے گا، چوہدری محمد سرور

    آئندہ 5سال میں پنجاب میں صاف پانی فراہم کر دیا جائے گا، چوہدری محمد سرور

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آئندہ 5سال میں پنجاب میں صاف پانی فراہم کر دیا جائے گا، معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ تہذیبی ترقی بھی ضروری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری سرور نے کہا کہ پنجاب میں11 ملین افراد ہیپا ٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں۔

    ہیپاٹائٹس پھیلنے کی بڑی وجہ گندے پانی کا استعمال اور صحت کے اصولوں سے لاپرواہی برتنا ہے، آئندہ 5سال میں صوبے کے عوام کو میں صاف و شفاف پانی فراہم کر دیا جائے گا۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی22فیصد ایکسپورٹ گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سے ہورہی ہے، ملک کی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ تہذیبی ترقی بھی ضروری ہے۔

    شاعر اور ادیب معاشروں اور نئی نسل کی تربیت کرتے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، پاکستان کی تخلیق کا خیال بھی ایک شاعر کا ہی تھا۔

  • مولانا کے دھرنے کو تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کر دیا، گورنر پنجاب

    مولانا کے دھرنے کو تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کر دیا، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کسی بین الاقوامی میڈیا یا مشاہدہ کاروں کو کشمیر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میرے یا وزیراعظم عمران خان کے چہرے سے کوئی پریشانی نظر آتی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ عوام جانتی ہے یہ وقت دھرنے کا نہیں کشمیریوں سے اتحاد کا ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کرکے کرفیو لگایا، کسی بین الاقوامی میڈیا یا مشاہدہ کاروں کو کشمیرجانے کی اجازت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کو تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کردیا، اپوزیشن جماعتیں بھی کہہ رہی ہیں یہ وقت دھرنے کا نہیں ہے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ایک سال ضائع ہوا ،صاف پانی اہم مسئلہ ہے، ملک میں وسائل کی کمی نہیں ہے، صاف پانی کی فراہمی میرا جذبہ ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کسی کے احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، فضل الرحمان کا احتجاج عوام دشمنی ہے اور وہ اس میں ناکام ہوں گے۔

  • آج پوری قوم کو کشمیر کی جدوجہد کے لیے اتحاد قائم کرنا چاہیے، گورنر پنجاب

    آج پوری قوم کو کشمیر کی جدوجہد کے لیے اتحاد قائم کرنا چاہیے، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نریندرمودی آرٹیکل 370 ختم کرنے کی بھاری قیمت چکائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت نے ہرپلیٹ فارم پر کشمیر ایشو کو سامنے رکھا۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہوگیا ہے 45 دن سے کشمیرمیں کرفیو ہے، بھارتی آبزرورز،اسمبلی ممبرزکو بھی کی اجازت نہیں ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ نریندرمودی آرٹیکل 370 ختم کرنے کی بھاری قیمت چکائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کو کشمیر کی جدوجہد کے لیے اتحاد قائم کرنا چاہیے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 46ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 46ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • لاہور: بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر عالمی کنونشن

    لاہور: بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر عالمی کنونشن

    لاہور: بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتی برادری کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر لاہور میں کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلا موقع ہے کہ گورنر ہاؤس میں عالمی کنونشن ہو رہا ہے، کانفرنس کا پہلا پیغام ہے پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ آزاد ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حضور محمد ﷺ نے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا، پاکستان میں تمام اقلیتی برادری کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ اقلیتی برادری کو تحفظ دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بابا گرو نانک کے نام پر بننے والی یونیورسٹی عالمی معیار کی ہوگی، بابا گرو نانک یونیورسٹی میں تمام مذاہب پر پی ایچ ڈی کروائی جائے گی۔ صرف سکھوں ہی نہیں تمام مذاہب کے لوگوں کی زمینوں پر قبضے ہوئے ہیں، ہم ایک ایک انچ زمین قبضہ گروپوں سے واگزار کروائیں گے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آمد پر سکھ بھائیوں کو خوش آمدید کہتی ہوں، پاکستان کا چپہ چپہ سکھ بھائیوں کا خیر مقدم کرتا ہے، سکھ بھائیوں کی آمد ایک اہم موقع ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کا کرتار پور راہداری کھولنے کا اقدام وسیع تر وژن کا عکاس ہے، ہر طرح کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہمارا مقصد ہے۔ وزیر اعظم عمران خان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری سکھ برادری کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں، سکھ برادری دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے، سکھ بڑے اہم موقع پر پاکستان آئے ہیں۔ انتہا پسندی کی سوچ جس بھی صورت میں ہو ختم کریں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اسے دنیا کے سامنے لائیں گے، مقبوضہ کشمیر کے لوگ سکھ برادری کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں۔ یقین رکھتے ہیں سکھ برادری مظلوم کشمیریوں کی طاقت اور آواز بنے گی۔ لاہور سکھ برادری کا گھر ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سکھوں کو مقدس مقامات پر تمام سہولتیں فراہم کریں گے، سکھ بار بار پاکستان آئیں اور پاکستان کی دنیا بھر میں سفارتکاری کریں۔ سب جانتے ہیں کہ امن کا دشمن کون ہے؟ ہم پر حملہ کیا گیا لیکن پائلٹ واپس بھیجنا امن کو ایک اور موقع دینا تھا۔ کشمیر میں جاری قتل ختم نہ ہوا تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان جذبہ خیر سگالی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کرتار پور راہداری کا راستہ کھول چکا ہے، جس سے سکھ افراد کو بے حد آسانی ہوجائے گی۔ اس سے قبل دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کہا جاچکا ہے کہ گرو نانک کے 550 ویں جنم دن پر یادگاری ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔

  • خدا کے لیے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھائیں، گورنرپنجاب

    خدا کے لیے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھائیں، گورنرپنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت اور اس کی فوج مظالم میں ہٹلر سے بھی آگے جا چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے مظلوموں کی چیخیں اب دنیا میں پہنچ گئی ہیں، دنیا بھرکے حکمرانوں سے اپیل ہے مودی کو جواب دیا جائے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ خدا کے لیے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھائیں، کشمیر میں جو ظلم و بربریت ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

    گورنرپنجاب نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت اور اس کی فوج مظالم میں ہٹلر سے بھی آگے جا چکی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 13 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ رہا جس کے باعث مسلمان عید کی نماز اور سنت ابراہیمی علیہ اسلام ادا کرنے سے محروم رہے۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

  • پاکستان نے سفارتی اورعسکری محاذ پربھارت کو شکست دی، گورنر پنجاب

    پاکستان نے سفارتی اورعسکری محاذ پربھارت کو شکست دی، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اوربین الاقوامی دنیا کو ہمارے اتحاد کا پیغام جانا چاہیئے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اورعسکری محاذ پربھارت کو شکست دی، مودی کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ایکشن کے خلاف دنیا کوایکشن لینا چاہیئے، کشمیر کا جذبہ آزادی ختم نہیں بلکہ بڑھ رہا ہے، ہم کشمیر کے مسئلے پر آخری حد تک جائیں گے۔

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ: گورنر پنجاب نے برطانوی پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آرٹیکل 370 سے متعلق برطانوی پارلیمنٹ کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ اور یورپی یونین بین الاقوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

    گورنر پنجاب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنا خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کا راستہ ہے، نریندر مودی نے کشمیر میں گھسنے کے لیے ایک اور چال چلی ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پلوامہ اٹیک کو بھی پاکستان سے منسوب کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، وزیر اعظم نے بھارتی پائلٹ کو واپس کر کے امن کاپیغام بھیجا۔ پاکستان کی امن کے فروغ کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔